نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    بارہویں سالگرہ آپ کا اسٹار کیا ہے؟

    ستارہ کیا مری تقدیر کی خبر دے گا وہ خود فراخیِ افلاک میں ہے خوار و زبوں علامہ
  2. محمد وارث

    بارہویں سالگرہ آپ کا اسٹار کیا ہے؟

    نام اس لیے نہیں لکھا کہ "ستارہ ساز" اور "ستارہ تاڑ" بھی تو کچھ محنت کریں۔ :)
  3. محمد وارث

    تعارف برگ صحرا

    خوش آمدید احسن صاحب!
  4. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    می خواہد اینکہ در رہِ رندی قدم نہد زاہد کہ ہم بہ شیوۂ تقویٰ تمام نیست علامہ شبلی نعمانی چاہتا ہے کہ راہِ رندی میں قدم رکھے، وہ زاہد کہ جو (ابھی) شیوۂ تقویٰ میں بھی مکمل نہیں ہے۔
  5. محمد وارث

    آج کی تصویر

    آپ نے درست نوٹ کیا ہے، انتہا پسندی ہمارے رویوں میں در آئی ہے، شعوری اور لاشعوری طور پر تحریروں میں بھی آ بسی ہے!
  6. محمد وارث

    انستھیزیا کے زیر اثر محبت کا اظہار

    بالکل درست ہے۔ میری طبیعت بھی جب کبھی بہت زیادہ خراب ہوتی تھی تو بیوی کو ایسے ایسے "راز" بھی بتا دیتا تھا کہ بعد میں خود ہی پریشانی اٹھانی پڑتی تھی لیکن اس کا فائدہ بھی بہت ہوا :)
  7. محمد وارث

    آج کی تصویر

    بلا تبصرہ
  8. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    در لباس از خونِ بلبل جامہ رنگیں می کند ہر کہ صائب می زند بر گوشہء دستار گُل صائب تبریزی (اصل میں) بلبل کے خون سے اپنے لباس میں جامے کو رنگین کرتا ہے، اے صائب، ہر وہ کہ جو( ٹہنی سے توڑ کر) اپنے گوشہء دستار میں پھول سجاتا ہے۔
  9. محمد وارث

    بارہویں سالگرہ گرمیوں کی چھٹیاں اور کام

    میں اپنے تینوں بچوں کو شروع ہی سے پڑھاتا آیا ہوں اور اُن کی ماں بھی انہیں پڑھاتی رہی ہے۔ بڑے دونوں بیٹے اب کچھ بڑی جماعتوں میں ہیں اور خود ہی پڑھنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن پھر بھی میتھس، فزکس، کیمسٹری میں جہاں پھنستے ہیں مجھ سے رجوع کرتے ہیں۔ میں انہیں اردو پڑھانا چاہتا ہوں لیکن وہ الجبرا اور سپیڈ...
  10. محمد وارث

    بارہویں سالگرہ اردو محفل الیکشن _ رواں سال کے بہترین مرد رکن اور بہترین خاتون رُکن کا چُناؤ

    شکریہ۔ سب سے پہلے مریم کا شکریہ اس تھریڈ کو چلانے اور سنبھالنے کے لیے :) بھئی یہ وہ الیکشن تو ہے نہیں جس میں ہارنے والے کہتے ہیں کہ دھاندلی ہوئی ہے سو دھرنا بھی ہوگا، اور جیتنے والا یہ کہتا ہے کہ جس نے مجھے ووٹ ڈالا اُس کا بھی شکریہ اور جس نے نہیں ڈالا اُس کا بھی شکریہ کہ اب میں سب کا "ممنون...
  11. محمد وارث

    عام لطیفے

    اچھا، یہ واقعی معلوماتی ہے تو نبیل کیا واقعی خوبصورت کا شوہر ہے؟ ویسے میں تو ڈرامہ دیکھتے ہوئے اگر اُسے "خوبصورت" بھی کہہ دوں تو میری بیوی مائنڈ کر جاتی ہے۔ سوچ رہا ہوں کسی دن "جانو" کہہ کر بھی دیکھ لوں کہ کیا ردِ عمل ہوتا ہے، دونوں کا (اگر دونوں تک میری آواز پہنچ سکے)۔
  12. محمد وارث

    عام لطیفے

    خوبصورت بھی اگر صرف جگتیں مارنے کے علاوہ کوئی کام کرتی تو زمانے کی "جانو" کی بجائے عزت دار خاتونِ خانہ کہلواتی :)
  13. محمد وارث

    عام لطیفے

    ویسے مجھے افسوس ہے کہ کسی نے اس ڈرامے کے سلسلے میں محمود اسلم کو یاد نہیں کیا۔ باقی تینوں کرداروں کا ذکر خوب ہوا۔ محمود اسلم ایک منجھے ہوئے اداکار ہیں اور کئی ایک یادگار ڈرامے کر چکے ہیں :)
  14. محمد وارث

    سیاسی چٹکلے اور لطائف

    صالح ظافر صاحب اپنی "شاندار" رپورٹنگ جاری رکھے ہوئے :)
  15. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    از بزرگِ بے ہنر، طفلِ ہنر ور بہتر است سنگِ کوہستاں کجا ہمسنگِ قدرِ گوہر است غلام علی مداح بے ہنر بزرگ سے، ہنر مند بچہ بہتر ہے۔ (جیسے کہ) پہاڑوں کا (بڑا سا) پتھر قدر و قیمت میں (ایک چھوٹے سے) گوہر کے کہاں برابر ہوتا ہے۔
  16. محمد وارث

    بارہویں سالگرہ اردو محفل الیکشن _ رواں سال کے بہترین مرد رکن اور بہترین خاتون رُکن کا چُناؤ

    مجھے کبھی کبھی "دِیا مرزا" کے نام پر مرزا غالب کا یہ مصرع یاد آ جاتا ہے "دیا ہے دل اگر اُس کو، بشر ہے، کیا کہیے" :)
  17. محمد وارث

    چھپائی کا فن انگلستان میں

    شاید! کسی زمانے میں مجھے انگریزی ادب پڑھنے کا تھوڑا بہت شوق تھا اور کچھ مشہور شہرہ آفاق ناولز انہی دنوں پڑھے تھے، یہ بھی تھی لیکن بہرحال یہ بہت مشہور کتاب ہے، چوسر تو انگریزی ادب کا باوا آدم ہے :)
  18. محمد وارث

    چھپائی کا فن انگلستان میں

    مذکورہ کتاب کا اصل نام The Canterbury Tales ہے سو اس کا ترجمہ "کینٹربیری کی حکایتیں" ہونا چاہیے۔
Top