نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بیا با شوق در بزمِ نصیر اے تشنہء مستی کہ اُو در قحطِ خوش ذوقی وجودے مُغتَنَم دارد سید نصیر الدین نصیر اے تشنہء مستی، نصیر کی بزم میں شوق کے ساتھ آ کہ اِس خوش ذوقی کے قحط کے دور میں وہ ایک غنیمت شدہ وجود رکھتا ہے۔ (اُس کا وجود غنیمت ہے۔)
  2. محمد وارث

    ایک جملہ کے لطائف

    خوب جودتِ طبع دکھائی آپ نے، مضروب کو ضارب بھی بنا دیا اور ضرب بھی، اللہ اللہ :)
  3. محمد وارث

    سیاسی چٹکلے اور لطائف

    آپشن تھوڑے دیے ہیں آپ نے چوہدری صاحب، ہو سکتا ہے کہ دونوں ہی حرام ہوں! :)
  4. محمد وارث

    بارہویں سالگرہ اُردومحفل فورم کے لیے تہنیتی پیغامات و دعائیہ کلمات

    یقینا اپنی ہی کسی قدیمی غزل کا کوئی بھولا بسرا شعر لکھوں گا :)
  5. محمد وارث

    سیاسی چٹکلے اور لطائف

    کسی سویلین کا فوجی انداز میں سلیوٹ کرنا (یا اُس کی نقل کرنا جیسے مریم بی بی کر رہی ہیں) ویسے ہی ایک بھدا اور بدنما عمل ہے۔ یہ سلیوٹ دیکھیے، ایک سویلین کا
  6. محمد وارث

    پسِ پردہ سب تھے حریفِ جاں ،کبھی روبرو تو عدو نہ تھے

    اس کی سب سے عمدہ مثال یہ شعر ہے بلغ العلی بکمالہ، کشف الدجا بجمالہ حسنت جمیع خصالہ، صلو علیہ و آلہ آخری ٹکرے میں تسکین اوسط کا استعمال ہوا ہے۔
  7. محمد وارث

    بارہویں سالگرہ اُردومحفل فورم کے لیے تہنیتی پیغامات و دعائیہ کلمات

    واقعی سوچنے کی بات ہے :) کیا یہ میری مستقل مزاجی کا آئینہ دار ہے؟ کیا میری زندگی ایسے ہی گزر رہی ہے؟ یعنی میرے کیفیت نامے کے تناظر میں۔ :)
  8. محمد وارث

    سفرِ بروغل و کرمبر کی چند تصاویر

    فوٹو بکٹ نے اپنی فری سروس ختم کر دی ہے۔ اب کسی اور جگہ فوٹو بکٹ کی تصویر کا لنک دینے کے لیے سالانہ قریب چار سو ڈالر دینے پڑیں گے، لا حول ۔۔۔۔۔۔
  9. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    منت پذیرِ دولتِ عشقم کہ از ازل غم بر غمم فزود و الم بر الم نہاد ابوالفیض فیضی دکنی میں دولت و مملکتِ عشق کے احسان (خندہ پیشانی سے) قبول کرنے والا ہوں کہ ازل ہی سے (اُس نے) میرے غموں پر غم بڑھا دیئے اور رنج و الم پر مزید رنج و الم رکھ دیئے۔
  10. محمد وارث

    تعارف ***برائے تعارف***

    خوش آمدید حافظ صاحب!
  11. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    سوزندہ تر از آتشِ دوزخ شدہ آہم ایں شعلہ مگر عادتِ خوئے تو گرفتہ است میر جعفر مشہدی میری آہ، آتشِ دوزخ سے بھی زیادہ جلانے والے ہو گئی ہے، اِس شعلے (میری آہ) نے بھی شاید تمھاری خو کی عادت اپنا لی ہے۔
  12. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    راہ سخت و شیشہء عمرِ گرامی نازک است صحبتِ مینا و خارا تا کجا خواہد گذشت چندر بھان برہمن زندگی کی راہ سخت پتھریلی ہے اور عمرِ عزیز کا شیشہ نازک ہے، مینا (شیشے) اور سخت پتھر کی صحبت آخر کہاں تک بھی جائے گی؟
Top