نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    صُوفی و گوشۂ محراب و نکو نامی و زرق ما و میخانہ و دُردی کش و بدنامی چند عبید زاکانی صوفی ہے، گوشۂ محراب ہے، نیک نامی ہے، اور ریاکاری و مکر و فریب ہے، ہم ہیں، میخانہ ہے، دُرد کشی (مے کی تلچھٹ) ہے اور کئی کئی بدنامیاں ہیں۔
  2. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دِلا یہ درد و الم بھی تو مغتنم ہے کہ آخر نہ گریۂ سحری ہے نہ آہِ نیم شبی ہے غالب
  3. محمد وارث

    مبارک ہو جناب آپ کو بیس تاریخ ہی کو مل گئی یعنی پورے دس گیارہ دن پہلے :)

    مبارک ہو جناب آپ کو بیس تاریخ ہی کو مل گئی یعنی پورے دس گیارہ دن پہلے :)
  4. محمد وارث

    بارہویں سالگرہ شاعروں سے محبت

    جی ہاں یہی ہیں :)
  5. محمد وارث

    بارہویں سالگرہ شاعروں سے محبت

    فارسی کے اُستاد اور اردو پنجابی کے مشہور شاعر اپنی زوجہ محترمہ کے ساتھ۔
  6. محمد وارث

    ایک جملہ کے لطائف

    یعنی "سپیشل" شوہر :)
  7. محمد وارث

    ایک جملہ کے لطائف

    گویا آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ شادی سے پہلے محبت اندھی ہوتی ہے اور شادی کے بعد شوہر اندھا ہو جاتا ہے :)
  8. محمد وارث

    معروف روحانی شخصیت حضرت خواجہ فقیر صوفی محمدنقیب اللہ شاہ قدس اللہ سرہ العزیز

    اُن کے نوٹس میں بھی لائیں اگر لا سکتے ہیں تو :)
  9. محمد وارث

    معروف روحانی شخصیت حضرت خواجہ فقیر صوفی محمدنقیب اللہ شاہ قدس اللہ سرہ العزیز

    عمدہ شعر ہے لیکن کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ کہاں سے لیا ہے کہ ٹائپنگ کی غلطیاں لگ رہی ہیں۔ پہلے مصرعے میں 'ماہ' کی جگہ 'مہ' وزن میں آتا ہے۔ دوسرے میں 'سوزد در عشق' کی وجہ سے مصرع بے وزن ہو رہا ہے، 'در سوزِ عشق' سے درست ہوتا ہے لیکن بہرحال کسی کتاب میں دیکھیے :)
  10. محمد وارث

    کوچۂ شاپراں

    ویسے تو میں بھی پنجاب ہی سے ہوں لیکن مجھ پر کبھی یہ اصطلاح نہیں کُھل سکی، میں نے کبھی سنی بھی نہیں۔ اس "شاپر کرانا" کے قریب قریب میں نے جو اصطلاح سنی ہے وہ ہے "گولی کرانا" اور اس کا کم و بیش مطلب ہوتا ہے کسی کو بیوقوف بنانا، یا تفنن طبع کے لیے کسی کا مذاق اُڑانا، یا کسی کو غلط معلومات دینا، یا...
  11. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    کفر و دین و کعبہ و دیر از ازل بُودند، لیک صلح و جنگے برسرِ تسبیح و زنارے نہ بُود عرفی شیرازی کفر اور دین، کعبہ اور بُتخانہ تو ازل سے موجود تھے لیکن تسبیح اور زُنار پر کوئی صلح کوئی جنگ نہ تھی۔
  12. محمد وارث

    سودا خدایا دے تو اپنے عشق کا درد ۔ سودا

    یہ سودا کی ایک مثنوی بہ عنوان "در توحید جناب باری" ہے اور کلیات سودا جلد دوم میں موجود ہے، اشعار آگے پیچھے ہیں اور شاید مکمل بھی نہیں ہے۔
  13. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مستانہ طے کروں ہوں رہِ وادیِ خیال تا باز گشت سے نہ رہے مدّعا مجھے غالب
  14. محمد وارث

    فیض آئے کچھ ابر، کچھ شراب آئے

    ترتیب کے حساب سے آنا چاہیے تھا، پہلے نمبر ایک، پھر دو پھر تین۔ یہاں ایک بعد تین تو ہے یا تین کے بعد ایک تو ہے، لیکن نمبر دو سرے سے غائب ہے :)
  15. محمد وارث

    مبارکباد عدنان بنے دو ہزاری

    آپ کو مبارک ہو نقیبی صاحب محترم!
  16. محمد وارث

    مبارکباد سید عمران کو 2000 مراسلے مبارک

    آپ کو مبارک ہو سید صاحب قبلہ!
  17. محمد وارث

    فیض آئے کچھ ابر، کچھ شراب آئے

    ویسے ابر تو آج کل آیا ہوا ہے اور عذاب بھی خوب چل رہا ہے، باقی چیزیں نہ جانے کب آئیں گی :)
  18. محمد وارث

    فیض آئے کچھ ابر، کچھ شراب آئے

    فیض کی لاجواب غزل!
  19. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ما و مجنوں ہم سبق بُودیم در دیوانِ عشق اُو بصحرا رفت و ما در کوچہ ہا رُسوا شدیم ہم اور مجنوں مکتبِ عشق میں‌ ہم سبق تھے، وہ تو صحراؤں کی طرف نکل گیا اور ہم شہر شہر کوچہ کوچہ رُسوا ہو گئے۔ اس شعر کی مختلف شکلیں ملتی ہیں، اور شاعر بھی نامعلوم ہے۔ ایک شکل کچھ اس طرح سے ہے۔ ما و مجنوں ہم سفر بودیم...
Top