شکریہ محترم عزت افزائی کے لیے۔ مولانا حالی کی ایک غزل، وارث ردیف کے ساتھ یعنی ث پر۔
باپ کا ہے جبھی پسر وارِث
ہو ہنر کا بھی اُس کے گر وارِث
گھر ہنر ور کا ناخلف نے لیا
تیرا ہے کون اے ہنر وارث
فاتحہ ہو کہاں سے میّت کی
لے گئے ڈھو کے سیم و زر وارث
ہوں اگر ذوقِ کسب سے آگاہ
کریں میراث سے حذر وارث...
تقطیع میں اس سے فرق نہیں پڑے گا خلیل صاحب کہ چاہے عبدل محسوب کریں چاہے عبدر، وزن ایک ہی رہے گا۔ صرف تلفظ کا فرق ہے، رے شمسی حرف ہے اور شمسی حروف سے پہلے اگر ال ہو تو وہ بولا نہیں جاتا بلکہ وہ حرف تشدید پکڑ لیتا ہے، اس کی مثال الشمس ہی ہے یعنی اسے 'ال شمس' کی بجائے 'اش شمس' پڑھیں گے۔ قمری حروف سے...
ویسے اگر آپ کا نام عبدالرحمٰن ہی ہے اور اگر آپ کو بُرا بھی نہ لگے تو عرض کروں کہ اس نام کا صحیح تلفظ 'عبدل رحمان' نہیں ہے بلکہ 'عبدر رحمان' ہے سو اپنے نام کے انگریزی ہجے درست کروالیں۔ :)
میں نے یہ غزل اُس وقت مہدی حسن کی آواز میں سنی تھی جب مجھے "سجادہ نشیں" کا مطلب بھی علم نہیں تھا اور ایک سنوکر کلب پر ایک بزرگ نے اس کا مطلب سمجھایا تھا تب سے میر سے عشق ہو گیا تھا۔ برسوں بعد جب یہ کھلا تھا کہ یہ غزل میر کی نہیں ہے تو انتہائی دکھ ہوا تھا۔ پھر کسی نقاد کا یہ مقولہ یاد آ گیا کہ ہر...
اشعار تو درست ہیں ڈاکٹر صاحب، بحر کے ساتھ آپ نے تجربہ کیا ہے کہ جو معروف بحر ہے اس میں آخری رکن 'فاعلن' ہے۔ مجھے تو کوئی دشواری پیش نہیں آئی پڑھنے میں لیکن روایات بہت مضبوط ہوتی ہیں :)