ایک بہت پرانی یاد تازہ ہو گئی، اگرچہ اس کا تعلق انگریزی سے نہیں ۔
اوکاڑہ سے راوی کے کناروں پر آباد (ہٹھاڑ کے علاقے میں) ایک گاؤں ہے ’’بھوجیاں‘‘۔ میرے کچھ عزیز وہاں رہتے ہیں۔ پہلی بار اُن کے ہاں جانا ہوا۔ راستہ میرے لئے اجنبی تھا۔ ’’نزدیک ترین‘‘ بس سٹاپ سے آگے پگڈنڈی جاتی تھی، مجھے بتایا گیا تھا...