نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    مبارکباد مدیحہ گیلانی صاحبہ کو منصبِ 999وی مبارک

    لئو جی کر لئو گل۔ لوکی 99 دے چکر وچ ہوندے نیں، ایہ بی بی المعروف مدیحہ گیلانی 999 دے چکر وچ؟ ۔۔۔۔ 10۔10۔10 تے 9۔9۔9 ۔۔۔ واہ جی فاتح صاحب۔ بہت خوب جناب۔ 999 کا چکر تو اَب ٹوٹ چکا! ایک ہزاری منصب سے مغلیہ دَور کی یادیں تازہ ہو جاتی ہیں۔
  2. محمد یعقوب آسی

    اچھی زندگی عقل کی محتاج ہے یا قسمت ؟

    جو ہستیاں ہمارے لئے مشعلِ راہ ہیں، ان کی زندگیاں کیسی تھیں؟ یا کیسی ہیں؟ اور ہم پر کیا کچھ لازم آتا ہے؟ تو اسے پیمانہء امروز و فردا سے نہ ناپ جاوداں، پیہم رواں، ہر دم جواں ہے زندگی محمد وارث
  3. محمد یعقوب آسی

    اچھی زندگی عقل کی محتاج ہے یا قسمت ؟

    اقبال نے وہ جو کہا: بہ مصطفٰے برسان خویش را کہ دین ہمہ اوست اگر بہ او نہ رسیدی تمام بو لہبی ست دین کیا ہے؟ اور پھر دنیا کیا ہے؟ ان دونوں میں تعلق کیا ہے؟ اور اس تناظر میں ’’اچھی زندگی‘‘ کسے کہا جائے گا؟ ۔۔۔۔۔۔۔ ’’تو کوئی ہے جو سوچے سمجھے؟‘‘۔ محمد وارث
  4. محمد یعقوب آسی

    اچھی زندگی عقل کی محتاج ہے یا قسمت ؟

    جہاں تک بات حکایات و واقعات کی ہے، وہاں ایک واقعہ میں زندگی کا کوئی ایک پہلو نمایاں ہوتا ہے، اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ دیگر پہلو غیر اہم ہیں یا زندگی کا صرف یہی ایک پہلو ہے۔ محمد وارث
  5. محمد یعقوب آسی

    اچھی زندگی عقل کی محتاج ہے یا قسمت ؟

    بنیادی سوال یہ ہے کہ ’’اچھی زندگی‘‘ ہے کیا؟ ضروری نہیں کہ جسے فی زمانہ اچھی زندگی کہا جا رہا ہے وہ فی الواقع اچھی زندگی ہو۔ اور یہ بھی ضروری نہیں کہ وہ اچھی زندگی نہ ہو۔ میرے سوال کا مغز کہہ لیجئے یہ ہے کہ ’’اچھی زندگی‘‘ کے پیمانے کیا ہیں؟ تعیش؟ کار بنگلہ؟ نوکر چاکر؟ حکومت؟ ذہنی اور قلبی سکون؟...
  6. محمد یعقوب آسی

    شعر لکھیں اور اس کی مزاحیہ تشریح لکھیں

    لیجئے صاحبان و صاحبات! اپنا ایک فی البدیہہ شعر پیش کرتا ہوں۔ تیرا ایک پَل جو ہزار سال کا ہو گیا تو پھر انتظار کا ایک دن! کوئی کیا کرے پس منظر :۔ فیس بک پر ایک ’’خبر‘‘ دیکھی، کہ قیامت جو ۲۲ دسمبر ۲۰۱۲ کو آنی تھی، بعض ٹیکنیکی وجوہات کی بناء پر دسمبر ۳۰۱۲ تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ اس پر یہ شعر...
  7. محمد یعقوب آسی

    گھوڑے

    جیتی رہو عزیزہ مدیحہ گیلانی۔ دودھوں نہاؤ، پوتوں پھلو!۔
  8. محمد یعقوب آسی

    شعر لکھیں اور اس کی مزاحیہ تشریح لکھیں

    آہا، عین موقع پر گرفت کی جناب الف عین، آپ نے۔ لکھ رہا تھا تو ذہن میں امام بخش ناسخ ہی تھا۔ سلسلہ مزاح کا چل رہا تھا سو، استاد امام دین بیچ میں آن ٹپکے۔ بہت نوازش۔
  9. محمد یعقوب آسی

    شعر لکھیں اور اس کی مزاحیہ تشریح لکھیں

    استاد امام دین ناسخ کا یہ قطعہ ۔۔۔ حقہ جو ہے حضورِ معلیٰ کے ہاتھ میں گویا کہ کہکشاں ہے ثریا کے ہاتھ میں ناسخ یہ سب بجا ہے ولیکن تو عرض کر بے جان بولتا ہے مسیحا کے ہاتھ میں کیا فرماتے ہیں علمائے مزاح بیچ اِس گڑگڑاہٹ کے؟
  10. محمد یعقوب آسی

    فارسی سے اردو ترجمہ درکار.

    مزمل شیخ بسمل صاحب، یہ میدان جناب محمد وارث کا ہے۔ میں تو اعراب کے بغیر عربی ٹھیک سے پڑھ بھی نہیں سکتا۔ پہلا مصرع عربی میں ہے، اور دوسرا فارسی میں۔ الا: توجہ طلب کرنے کے لئے بھی بولتے ہیں۔ یا ایھا: ایسا تخاطب ہے جس میں کچھ نہ کچھ تخصیص ہو۔ یہاں خاص طور پر ساقی سے کہا جا رہا ہے۔ اس کے بعد کا...
  11. محمد یعقوب آسی

    شعر لکھیں اور اس کی مزاحیہ تشریح لکھیں

    دیکھئے، لگ گئی نا، رونق! ۔۔۔۔۔۔۔۔ اپنا تو کچھ کچھ تجربہ ہو گیا ہے پتھروں پر چلنے کا۔ عمر کا آدھا حصہ تو پتھروں کے اِس شہر میں رہتے گزر گیا۔ ویسے آپس کی بات ہے، یہ کہکشاں جسے کہتے ہیں ماہرین تو اِن کو بھی پتھر ہی گردانتے ہیں۔ شاعر کے پیشِ نظر یقیناً یہ کہکشانی پتھر نہیں رہے ہوں گے یا پھر آنے...
  12. محمد یعقوب آسی

    وفا کرنے سے کترانے لگی ہے، برائے تنقید

    لٹکا دیجئے، صاحب! ۔۔۔
  13. محمد یعقوب آسی

    کہ شاعروں میں تن آسانیاں تو ہوتی ہیں

    محمد وارث صاحب کے بلاگ میں دیکھئے۔ مجھے قوی امید ہے، کہ وہاں مل جائیں گے۔
  14. محمد یعقوب آسی

    شعر لکھیں اور اس کی مزاحیہ تشریح لکھیں

    جناب ظفری کا مشورہ بہت مناسب ہے۔ انہی کے دستخط میں منیر نیازی کا یہ شعر ہے: اک اور دریا کا سامنا تھا منیر مجھ کو میں ایک دریا کے پار اترا تو میں نے دیکھا منیر نیازی مرحوم سے معذرت کے ساتھ، اس پر خامہ فرسائی کیجئے۔
  15. محمد یعقوب آسی

    گھوڑے

    آداب عرض ہے جناب محمد وارث صاحب۔ یہاں کی فضا میں کچھ نہ کچھ کہہ دینے کی تحریک ملتی ہے۔ یہ عنوان دیکھا تو چند جملے فی البدیہہ لکھ دئے۔ آپ کی پسندآوری سے بہت حوصلہ ملتا ہے۔ خوش رہئے۔
  16. محمد یعقوب آسی

    بدل پائے جسے تدبیر، وہ تقدیر ہی کیا ہے؟ اور تین قطعات برائے تنقید

    زیادہ تر باتیں تنقیدی نشستوں میں سیکھی ہیں، کتابوں کا مطالعہ بس یوں ہی سا ہے، سو کیا عرض کریں۔ بقول پروفیسر انور مسعود: ’’یہ آپ ہی کی باتیں ہیں، آپ کے منہ سے سُن کر آپ کے کانوں کو لَوٹا دیتا ہوں‘‘۔
  17. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی ۔ اردو غزلیات ’’لفظ کھو جائیں گے‘‘

    گھوڑے تو بہت ہوتے ہیں جناب عزیز امین صاحب ۔ ’’اصلی تے کھرے‘‘ گھوڑے جو قدرت نے بنائے اُن کے علاوہ کی بابت بہت کچھ سنا بھی دیکھا بھی اور پڑھا بھی۔ ایک تو وہ کاٹھ کا گھوڑا تھا، جو ہیلن آف ٹرائے سے منسوب ہے۔ اس منسوب ہونے کی نوعیت اس ’’نسبت‘‘ سے قطعی مختلف ہے جو ہما شما کے ہاں ’’طے‘‘ ہوا کرتی ہے۔...
  18. محمد یعقوب آسی

    کیا عورت مرد برابر ہیں؟

    آداب عرض کرتا ہوں محترمہ ام نور العين صاحبہ۔
  19. محمد یعقوب آسی

    بدل پائے جسے تدبیر، وہ تقدیر ہی کیا ہے؟ اور تین قطعات برائے تنقید

    آخری چند گزارشات جناب شاہد شاہنواز کی خصوصی توجہ کے لئے۔ جناب الف عین ۔ اگر میں نے کچھ غلط سلط کہہ دیا ہے تو اس پر بھی مجھے متنبہ فرمائیے گا۔ غزل میں خیال اور مضمون کا تسلسل بھی ملتا ہے۔ وہ جسے ہم ’’غزلِ مسلسل‘‘ کے نام سے جانتے ہیں۔ تاہم ریزہ خیالی زیادہ معروف اور مقبول ہے۔ دونوں میں سے جو بھی...
Top