نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    صرف دیکھنا نہیں خاتونِ محترم! ’’دیکھنا پرکھنا‘‘ ہے۔ آداب عرض ہے۔ شذرات کی پوسٹنگ بھی ہو جائے گی۔...

    صرف دیکھنا نہیں خاتونِ محترم! ’’دیکھنا پرکھنا‘‘ ہے۔ آداب عرض ہے۔ شذرات کی پوسٹنگ بھی ہو جائے گی۔ میرے پاس بھی چند ایک رکھے ہیں، تاہم مناسب ہو گا کہ یہاں پوسٹ کرنے سے پہلے آپ اُن کو ایک نظر دیکھ لیجئے۔
  2. محمد یعقوب آسی

    بدل پائے جسے تدبیر، وہ تقدیر ہی کیا ہے؟ اور تین قطعات برائے تنقید

    سڑک دھل ہی گئی لیکن وہ سرخی اب بھی باقی ہے مرے چاروں طرف آخر یہ کس کا خون بکھرا ہے؟ اولین حصہ یوں بھی ہو سکتا تھا: ’’سڑک تو دھل گئی لیکن۔۔۔‘‘۔ سڑک پر لہو کا رنگ ضروری نہیں کہ قتل یا قتلِ عام یا دورِ جدید کی سوغات خود کش حملے کا نتیجہ ہی ہو، وہ ایک حادثہ بھی ہو سکتا ہے۔ دوسرے مصرعے میں یہ سوال...
  3. محمد یعقوب آسی

    بدل پائے جسے تدبیر، وہ تقدیر ہی کیا ہے؟ اور تین قطعات برائے تنقید

    قدم کو چاند پر رکھ کر بھی انساں یہ نہیں سمجھا جسے انسان کہتے ہیں، وہ ان چیزوں سے پیارا ہے قدم ’’کو‘‘ ؟ ۔۔ دوسرا مصرعہ بہت ڈھیلا ہے۔ صدیق ثانی کا ایک شعر اس سے ملتے جلتے مضمون میں دیکھئے: دھرتی پہ چاند نوچ کے لانے سے پیش تر سن لو پکار خون میں ڈوبی زمین کی ایک اور نوجوان (غیر معروف) دوست سید...
  4. محمد یعقوب آسی

    بدل پائے جسے تدبیر، وہ تقدیر ہی کیا ہے؟ اور تین قطعات برائے تنقید

    خزاں کے موسموں سے گل محبت کیوں نہیں کرتے؟ بہار آجائے گلشن میں تو کیونکر پھول کھلتا ہے؟ خزاں کا موسم تو ایک ہوتا ہے، صاحب! اگر بوجوہ آپ اس کو جمع لاتے ہیں کہ مراد خزاں جیسی کیفیات ہیں تو پھر بہار کو بھی جمع لائیے۔ ایسی ہی صورت وہ ہے: گل محبت کیوں نہیں ’’کرتے‘‘ اور: کیونکر پھول ’’کھلتا ہے‘‘۔ قافیہ...
  5. محمد یعقوب آسی

    بدل پائے جسے تدبیر، وہ تقدیر ہی کیا ہے؟ اور تین قطعات برائے تنقید

    لہو دے کر کیاجاتا ہے روشن جن چراغوں کو مقدر ان چراغوں کا سدا جلتے ہی رہنا ہے یہاں معاملہ عجزِ بیان کا آن پڑا ہے، میں اس کو ابہام قرار نہیں دیتا۔ غالباً ایسی ہی کیفیت کو ’’در بطنِ شاعر‘‘ کہا جاتا ہے؟۔ جو چراغ لہو سے روشن کئے جاتے ہیں وہ بجھائے نہیں بجھتے۔ ایک مسئلہ محاورہ کا بھی ہے۔ ’’سدا‘‘ کے...
  6. محمد یعقوب آسی

    بدل پائے جسے تدبیر، وہ تقدیر ہی کیا ہے؟ اور تین قطعات برائے تنقید

    جناب الف عین کی خواہش کے احترام میں۔ جناب شاہد شاہنواز کی غزل پر میری کچھ گزارشات:۔ بدل پائے جسے تدبیروہ تقدیر ہی کیا ہے؟ ہمیشہ ہو کے رہتاہے، مقدر میں جو لکھا ہے ’’مقدر میں جو لکھا ہو‘‘ شاید بہتر تاثر دیتا۔ تاہم یہاں قافیے کی پابندی آن پڑی۔ مصرعِ ثانی کے الفاظ کی در و بست تبدیل کر کے دیکھ...
  7. محمد یعقوب آسی

    بدل پائے جسے تدبیر، وہ تقدیر ہی کیا ہے؟ اور تین قطعات برائے تنقید

    جناب الف عین کی خواہش کے احترام میں۔ جناب شاہد شاہنواز کی غزل پر میری کچھ گزارشات:۔ بدل پائے جسے تدبیروہ تقدیر ہی کیا ہے؟ ہمیشہ ہو کے رہتاہے، مقدر میں جو لکھا ہے ’’مقدر میں جو لکھا ہو‘‘ شاید بہتر تاثر دیتا۔ تاہم یہاں قافیے کی پابندی آن پڑی۔ مصرعِ ثانی کے الفاظ کی در و بست تبدیل کر کے دیکھ...
  8. محمد یعقوب آسی

    تحریر سے مصنف کی شناخت : تحقیقی بحث

    دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔
  9. محمد یعقوب آسی

    بدل پائے جسے تدبیر، وہ تقدیر ہی کیا ہے؟ اور تین قطعات برائے تنقید

    سر آنکھوں پر جناب الف عین صاحب۔ تھوڑی سی یکسوئی چاہئے۔ آپ کے حکم کی تعمیل ہو گی۔ ان شاء اللہ۔
  10. محمد یعقوب آسی

    کیا عورت مرد برابر ہیں؟

    قرآن اور حدیث میں تضاد؟ اللہ ہم سب پر رحم کرے۔ اس پر کچھ اضافہ نہیں کر سکوں گا۔ ماسوائے اس دعا کے جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں تعلیم فرمائی: اللھم ارنا الحق حقاً و ارزقنا اتباعہ و ارنا الباطل باطلاً و ارزقنا اجتنابہ ۔ آمین، ثم آمین۔
  11. محمد یعقوب آسی

    کیا عورت مرد برابر ہیں؟

    ہمارا اصل مسئلہ بلکہ المیہ یہ ہے کہ ہم قرآن و سنت سے دور ہو چکے ہیں۔ اور جو کچھ کوئی کہہ دے، اُس کے یا تو پیچھے لگ جاتے ہیں یا پیچھے پڑ جاتے ہیں۔
  12. محمد یعقوب آسی

    کیا عورت مرد برابر ہیں؟

    علمی معاملات میں اور معاشرتی احکام میں بہت احتیاط اور فکرِ راست کی ضرورت ہے۔ کئی معاملات ہیں مثلاً قتال فی سبیل اللہ، اللہ کریم فرماتے ہیں: یہ بات تمہارے فائدے کی ہے، اگرچہ تمہیں اچھی نہ لگے۔ گویا عقلیات کو قطعی اور کلی آزادی نہیں دی گئی، بنیاد کو تسلیم کرنا اولٰی ہے، اور ہماری بنیاد قرآنِ کریم...
  13. محمد یعقوب آسی

    کیا عورت مرد برابر ہیں؟

    قرآنِ کریم کے الفاظ میں ’’الرجال قوامون علی النساء‘‘ اور ’’ھن لباس لکم و انتم لباس لھن‘‘، کوئی اشتباہ رہ ہی نہیں جاتا۔ نبیء اکرم محمد الرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد جملہ معروف کتبِ حدیث میں ہے: ’’علیکم بالنساء‘‘ (عورتوں کے معاملے میں اللہ سے ڈرو)۔ عورت میں خاص طور پر ماں کے بارے میں ہے...
  14. محمد یعقوب آسی

    کیا عورت مرد برابر ہیں؟

    جن امور پر ’’محکمات‘‘ کی صورت میں احکامِ الٰہی موجود ہیں۔ ان پر مباحثات کا جواز نہیں بنتا۔ اللہ کریم علیم بھی ہے حکیم بھی ہے، مالک بھی ہے، مطاع بھی ہے۔ سو، جو حکم اس نے دے دیا سو دے دیا۔ یہاں کسی طرح کی کیوں، کیسے کی گنجائش نہیں رہ جاتی۔
  15. محمد یعقوب آسی

    کیا عورت مرد برابر ہیں؟

    کسی فعل کا وجود اس فعل کا جواز ہو ضروری نہیں۔ برائیاں ہر معاشرے میں ہوتی ہیں، کسی نہ کسی سطح پر کوئی نہ کوئی برائی رائج ہوا کرتی ہے، ہم اس سے یہ استدلال نہیں کر سکتے کہ فلاں عمل چانکہ جاری ہے لہٰذا وہ لازماً درست اور جائز بھی ہے۔
  16. محمد یعقوب آسی

    کیا عورت مرد برابر ہیں؟

    اس کالم سے قطع نظر جب اللہ کا فیصلہ ہے کہ یہ دونوں برابر نہیں، بلکہ لازم و ملزوم ہیں تو پھر مباحث کاہے کے؟
  17. محمد یعقوب آسی

    بدل پائے جسے تدبیر، وہ تقدیر ہی کیا ہے؟ اور تین قطعات برائے تنقید

    غزل پر جناب الف عین کی گفتگو کے بعد کوئی قابلِ ذکر بات نہیں رہ گئی۔ بہت آداب۔
  18. محمد یعقوب آسی

    ایک دن ایک محفلین کے ساتھ :)

    ۔۔۔۔۔۔۔ اس ترتیب کی منطق جان لیجئے۔ نبیل اس محفل کے اولین رکن ہیں۔ اور شمشاد کی پوسٹیں سب سے زیادہ ہیں۔ یعنی ۔۔۔۔ میرٹ لسٹ !!! ۔۔۔
  19. محمد یعقوب آسی

    ایک دن ایک محفلین کے ساتھ :)

    میرے حساب میں سب سے پہلا نام نبیل کا آتا ہے، پھر @دانیال، پھر @اجنبی، پھر @شعیب۔ ایک دوسری ترتیب ہے اس میں سب سے پہلا نام شمشاد کا ہے، پھر ابن سعید، پھر فہیم اور پھر @قیصرانی۔
  20. محمد یعقوب آسی

    بدل پائے جسے تدبیر، وہ تقدیر ہی کیا ہے؟ اور تین قطعات برائے تنقید

    قوافی کی بات تو طے ہو چکی۔ مزمل شیخ بسمل صاحب اور شاہد شاہنواز صاحب کا مکالمہ خوب رہا۔ اس غزل کے قوافی کی بات تو طے ہو چکی۔ شاہد صاحب! یہ بہت کھلا قافیہ ہے اور بہت مانوس ہے۔ مطلع میں اگر مثال کے طور پر ’’سپنا‘‘ اور ’’اپنا‘‘ کے قافیے ہوتے تب لازم ہو جاتا کہ آپ جپنا، کھپنا وغیرہ لاتے۔ یہاں اس...
Top