یہاں کسی کا ایک شعر قطعہ وغیرہ لے کر اس کے اپنے اصلی پس منظر، پیش منظر سے الگ کر کے ایک انداز میں فکاہیہ لکھا جاتا ہے اور کسی بھی حیلے سے زیرِ نظر شعر قطعہ وغیرہ سے اس کا تعلق ’’بنایا‘‘ جاتا ہے۔ عام زبان میں یوں کہہ سکتے ہیں کہ اس شعر کی درگت بنائی جاتی ہے۔ سچی بات یہی ہے کہ صاحبِ کلام کو اگر اس...