نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    مبارکباد اردو ویب کی ہوسٹنگ کے لیے ہدف مکمل ہونے پر مبارکباد

    تمام اہلیانِ محفل اور عطیہ دینے والوں کو بہت بہت مبارک ہو!
  2. فرخ منظور

    کرلپ ڈی فیس

    کچھ دن پہلے انہوں نے شاید ہوسٹنگ کی مد میں رقم جمع نہیں کروائی تھی جس کے نتیجے میں یہ سائٹ بند تھی۔ لیکن دوسرے دن ہی ٹھیک چل رہی تھی۔
  3. فرخ منظور

    کرلپ ڈی فیس

    مجھے تو پہلے کی طرح ہی نظر آرہی ہے۔ :confused:
  4. فرخ منظور

    ریم کا مسئلہ

    ایک ریم 100mhz کی ہوگی اور دوسری 133mhz کی ہوگی اسی لئے کمپیٹیبل نہیں ہے۔ جو ریم شو ہو رہی ہے اسے دیکھیں وہ کتنے mhz کی ہے۔ جتنے mhz کی شو ہو رہی ہے اس کے ساتھ بھی اتنے mhz کی ریم لگے گی تو شو ہوگی۔ مدر بورڈ کے اوپر ہی کمپنی کا نام اور اس کا ماڈل لکھا ہوتا ہے ۔ وہ تلاش کرنے کی کوشش کریں۔ ویسے یہ...
  5. فرخ منظور

    بُڑھیا رے ۔ گلزار صاحب کی ایک تازہ نظم

    یہ نظم رومن اردو سے میں نے گلزار صاحب کے فیس بک کے اکاؤنٹ سے اٹھائی یا چرائی ہے۔ بُڑھیا رے بُڑھیا رے ترے ساتھ تو میں نے جینے کی ہر شے بانٹی ہے دانہ پانی، کپڑا لتّا، نیندیں اور جگراتے سارے اولادوں کے جننے سے بسنے تک اور بچھڑنے تک عم کا ہر حصہ بانٹا ہے تیرے ساتھ جدائی بانٹی، روٹھ، صلاح...
  6. فرخ منظور

    امرتا پریتم امرتا پریتم دی اِک نظم گلزار صاحب دی آواز وچ

    امرتا پریتم دی اِک نظم گلزار صاحب دی آواز وچ YouTube - Amrita Pritam's poem recited by Gulzar
  7. فرخ منظور

    پوچھئے نہ یہ ہم سے بتکدے میں کیا پایا - متین امروھوی

    مجھے بھی شک تھا وارث صاحب۔ تیری ہی ہوگا۔ بہت شکریہ!
  8. فرخ منظور

    شعراء و اُدَبا کی تصاویر

    ناصر کاظمی (1925-1972) ناصر کاظمی ایک شاعر کا دل لے کر پیدا ہوا تھا۔ اس نے 47 سالہ زندگی ایک وقفہِ گل کی طرح گزاری جو چائے خانوں، باغوں اور خالی سڑکوں پر رتجگوں سے عبارت تھا۔ ناصر کی اپنی مشتِ خاک آنچ دیتی تھی۔اسے میر کے جامِ تغزل میں رکھ کے رگھوپتی فراق کا شبنمیں خیال ایزاد کیا۔ یوں...
  9. فرخ منظور

    شعراء و اُدَبا کی تصاویر

    انتظار حسین (1925) انتظار حسین نے وضع داری نہیں سیکھی بلکہ وضع داری نے انہیں اپنے اظہار کے لیے چن لیا ہے۔ انتظار کی ذات میں ادبی اختلاف رائے کے سوا کسی جھگڑے کے لیے گنجائش نہیں۔ اسے اپنے تجربے کو ہنر کی کٹھالی میں ڈال کر جوالہ مکھی بنانے سے فرصت ملے تو عقیدے، سیاست اور زبان کے نام پر...
  10. فرخ منظور

    شعراء و اُدَبا کی تصاویر

    فیض احمد فیض (1911-1984) فیض محبوب تھا۔ دانش وروں اور طالب علموں میں مقبول، سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کا رفیق، آمروں کو مطلوب اور خوب رو لیلاؤں کے دل کی دھڑکن۔ اقبال کے بعد کمالِ ہنر ، نظریاتی وابستگی اور بے پناہ قبول عام کا سہ جہتی معجزہ فیض کے سوا کسی کو نصیب نہیں ہوا۔ وارداتِ دروں ہو...
  11. فرخ منظور

    شعراء و اُدَبا کی تصاویر

    استاد دامن (1911-1984) چراغ دین نام کا یہ دیا جس گھر میں فانوس ہوا وہاں باپ درزی تھا اور ماں دھوبن تھی۔ سو وہ شعر میں چاک گریباں سیتا تھا اور جلسوں میں دلوں کی میل کاٹتا تھا۔ وضع قطع پہلوانوں ایسی سادہ، رہن سہن میں ایسی بے نیازی کہ درویش پانی بھریں، علم ایسا بانس ڈباؤ کہ ہفت زباں، ہنر...
  12. فرخ منظور

    شعراء و اُدَبا کی تصاویر

    عبدالرحمٰن چغتائی (1899-1975) دن اور رات کے ملنے کی ساعت جھٹپٹے کا وقت کہلاتی ہے تو صدیوں کا سنگھم تو گویا زمانوں کا سفر ہوا۔ چغتائی بیسویں صدی کی دہلیز پر لاہور کے قریب موضع باغبانپورہ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کے بعد میو سکول آف آرٹ میں مدرس ہوئے۔ ماسٹر عبدالرحمٰن سے استاد چغتائی کے...
  13. فرخ منظور

    شعراء و اُدَبا کی تصاویر

    جوش ملیح آبادی (1898-1982) تخلص کا انتخاب عام طور سے ابتدائی عمر میں کیا جاتا ہے سو اس میں لاشعور کا دخل زیادہ ہوتا ہے۔ شبیر حسن خاں کے لیے جوش سے بہتر تخلص ممکن نہیں تھا۔ جوش نے لکھنؤ کی نزاکت پسندی اور لسانی احتیاط کو ذاتی معیار کی جس سان پر رکھا اسے نرگسیت نہیں بلکہ ایسی خود پسندی...
  14. فرخ منظور

    شعراء و اُدَبا کی تصاویر

    اشفاق احمد (1924-2004) گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم اے اردو کی تدریس شروع ہوتے ہی ایک طالبعلم افسانہ نگار سامنے آیا۔ اشفاق احمد نے قصباتی معصومیت، شرارت بھری ذہانت اور گہرے مشاہدے سے چلبلی نثر کا ایسا نمونہ تیار کیا تھا جس سے محظوظ ہونا آسان اور جس کی نقل بہت مشکل ہے۔اردو کے دس بہترین...
  15. فرخ منظور

    شعراء و اُدَبا کی تصاویر

    انیس ناگی (1939) ویتنام کی جنگ، ایوب مخالف تحریک اور انیس ناگی نے پاکستان پر ایک ساتھ دھاوا بولا۔ پہلی دو لہریں تو وقت کے دھارے میں گم ہو گئیں مگر انیس ناگی اپنے مورچے پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ کتاب سے وابستگی کا ایسا عاشق کم پیدا ہوا ہو گا۔ ناول، شاعری، تنقید اور دستاویزی فلم، غرض کسی گھر بند...
  16. فرخ منظور

    شعراء و اُدَبا کی تصاویر

    احمد فراز (2008-1931) پشاور سے محسن احسان اور احمد فراز کی رونمائی ایک ساتھ ہوئی۔ انگریزی ادب میں تعلیم اور غزل سے شغف مشترک تھے مگر جہاں محسن میں ضبط تھا وہاں فراز میں خروش تھا۔ ترقی پسند لغت میں الھڑ عشق کے دو آتشے کی خوشبو پھیلی تو نوجوان دلوں کے قتلے ہو گئے۔ ضیا الحق کے عہد میں کچھ...
  17. فرخ منظور

    شعراء و اُدَبا کی تصاویر

    ابن انشا (1927-1978 نام شیر محمد خان، طبع سیلانی، لغت رومانی، شعر میں آہنگ میر سے روانی اور نثر میں شعورِ عصر سے جولانی۔ یہ تھے ہمارے ابن انشا۔ آئے، ٹھہرے اور ایک ہی چوٹ میں نظم و نثر کا میدان سر کیا۔ شعر میں بجوگ کا جو رس تھا اسے ہی نثر میں بذلہ سنجی کا پردہ دیا تھا۔ زمانہ شوق سے سنتا تھا...
  18. فرخ منظور

    شعراء و اُدَبا کی تصاویر

    عبیداللہ علیم (1939-1998 ساٹھ کے عشرے میں ملک کا دارالخلافہ تو پوٹھوہار منتقل ہو گیا مگر اردو شعر کا سمندر کراچی ہی میں رہ گیا۔ اس جوار بھاٹے میں جون ایلیا، محبوب خزاں اور عبیداللہ علیم جیسی کم یاب مچھلیاں منہ میں آبدار موتی لیے ساحل پر نمودار ہوئیں۔ فارسی اور عربی سے آزاد تازہ لہجہ، چست...
  19. فرخ منظور

    شعراء و اُدَبا کی تصاویر

    تحریر وجاہت مسعود بی بی سی اردو اردو پڑھنے والوں میں کون ہے جس نے مجید امجد کی نظم آٹو گراف نہیں پڑھی۔ یہ نظم دراصل پاکستان کرکٹ کے ہیرو فضل محمود کی بے پناہ مقبولیت اور ادیبوں کی ناقدری کا گلا تھا۔ آج مجید امجد اجنبی ہیں اور نہ بے نشاں۔ بس یوں ہے کہ اچھے ادب کی رسائی راتوں رات نہیں ہوتی۔...
  20. فرخ منظور

    کچھ مکمل کتابیں۔۔!

    بہت عمدہ کام ہے۔ بہت شکریہ ان تمام احباب کا جن کی مدد سے ہمیں آج یہ کتابیں نصیب ہوئیں۔ ماورا صاحبہ یہ کتب scribd سے ڈاونلوڈ نہیں ہو رہیں۔ ہر بار یہی پیغام آتا ہے کہ ڈاونلوڈ کرنے کی حد ختم ہو چکی ہے۔ براہِ مہربانی ان کتب کو کسی اور شئیرنگ ہوسٹ پر بھی رکھ دیجیے۔ بہت شکریہ!
Top