نتائج تلاش

  1. راحیل فاروق

    ہر تان ہے دیپک!

    جس طرح ادبیات میں غزل کو عرب، رباعی کو ایران، ہائیکو کو جاپان، افسانے کو روس اور ڈرامے کو یونان کے شناختی کارڈ کی حیثیت حاصل ہو گئی ہے اسی طرح گیت کو ساکنانِ برِ صغیر کے سفلی و نورانی جذبات کا بہترین ترجمان قرار دیا جا سکتا ہے۔ اس مضمون میں ہمارا مدعا یہی ہے کہ اس ورثۂِ آبا کی نئی ہیئت کی تفہیم...
  2. راحیل فاروق

    دعا خدا حافظ!

    ہاہاہا۔ ادریس آزادؔ کا ایک شعر یاد آ گیا۔ اتنے ظالم نہ بنو، کچھ تو مروت سیکھو---- تم پہ مرتے ہیں تو کیا مار ہی ڈالو گے ہمیں؟ ویسے بچے کی جان ہے کون؟ :rollingonthefloor:
  3. راحیل فاروق

    مبارکباد حج مبرور و سعی مشکور

    زبیر مرزا صاحب، اس سعادت پہ دلی مبارک باد۔ یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے، یہ بڑے نصیب کی بات ہے۔ نایاب بھائی، ایک درخواست اگر قبول فرمائیے تو زہے نصیب۔ میرے لیے کم از کم روز ایک بار نام لے کر ہدایت اور سعادتِ دینی و دنیوی کی دعا فرمایا کیجیے گا۔ بے نہایت ممنون ہوں گا۔
  4. راحیل فاروق

    دعا خدا حافظ!

    حضرت، پطرسؔ تو فی الحال لامکان کے مقیم ہیں۔ تاہم اگر آپ مصر ہیں تو میں الطاف بھائی سے کہہ کے بوری کا بندوبست کرواتا ہوں!
  5. راحیل فاروق

    آراء و تجاویز مطلوب ہیں!

    بلاگر کا بیک اپ کیسے رکھوں؟
  6. راحیل فاروق

    دعا خدا حافظ!

    پطر سؔ کا تو نہیں مل سکتا البتہ ہماری ہر پوسٹ کو پسند فرمائیں تو یوسفیؔ کا مقام کیا مکان تک آپ کو دلوانے کے لیے بقلم خود تحریک چلائیں گے۔
  7. راحیل فاروق

    میاں صاحب کا اسلامی نظام اور خان صاحب کی مدینہ اسٹیٹ کہاں گئے؟ ...کس سے منصفی چاہیں.. انصار عباسی

    آپ نے تدوین کر لی تو ہم تسلیم بھی نہ کرتے؟ وہ کسی نے کہا ہے نا: آدمی کو صاحبِ کردار ہونا چاہیے! حالیؔ کا قول ہے کہ جی چاہتا نہ ہو تو دعا میں اثر کہاں؟ مگر آپ کا دل رکھنے کے لیے ایک کراری سی آمین مع ثم آمین ارسالِ خدمت ہے! آپ کا بھی!
  8. راحیل فاروق

    میاں صاحب کا اسلامی نظام اور خان صاحب کی مدینہ اسٹیٹ کہاں گئے؟ ...کس سے منصفی چاہیں.. انصار عباسی

    مبارک ہو، آپ کی دعا قبول ہو گئی۔ میری بھی ہو ہی جائے گی۔ :sleepy2:
  9. راحیل فاروق

    دعا خدا حافظ!

    اس داد کا میں کیا کروں؟ ایک شعر یاد آ گیا انشا اللہ خاں انشاؔ کا۔ متعلق تو نہیں ہے، بس وہی خدا حافظ والی بات ہے۔ لے کے میں اوڑھوں، بچھاؤں یا لپیٹوں، کیا کروں؟ روکھی پھیکی، سوکھی ساکھی مہربانی آپ کی۔۔۔ ! ! ! ممنون!
  10. راحیل فاروق

    آراء و تجاویز مطلوب ہیں!

    آپ کو پسند آیا۔ محنت وصول ہوئی!
  11. راحیل فاروق

    آراء و تجاویز مطلوب ہیں!

    کافی عرصہ ہوا کہ میں نے اردو اقوال کا ایک بلاگ شروع کیا تھا۔ حسنِ اتفاق سے تقریباً اتنا ہی عرصہ ہوا کہ بلاگ مذکور بند پڑا تھا۔ کل اس پر نظر پڑی تو دوبارہ چلانے کا ارادہ کیا۔ ڈیزائن وغیرہ میں کچھ اصلاح و تنقیح کے بعد موجودہ صورت ظہور پزیر ہوئی ہے۔ اُردُو اَقوَالِ زَرِّیںْ تمام احباب سے درخواست ہے...
  12. راحیل فاروق

    دعا خدا حافظ!

    لگتا ہے آپ کی بس آ گئی ہے۔ گھر پہنچ کے خط لکھیے گا!
  13. راحیل فاروق

    دعا خدا حافظ!

    مجھے اندازہ تھا۔ اس لڑی کا عنوان دیکھ دیکھ کر میرے اپنے دل میں ہول اٹھتے ہیں۔ ان مہربانوں کے لیے بہت جلد السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ کا الگ دھاگا کھولا جائے گا۔ چند روز اور، مری جان، فقط چند ہی روز! :chill::chill::chill: تفنن بر طرف، آپ جیسے پیاروں کی وجہ ہی سے محفل سے تعلق ہے۔ آپ کی محبتوں کا...
  14. راحیل فاروق

    دل پھڑکنے کا سبب یاد آیا!

    دل پھڑکنے کا سبب یاد آیا!
  15. راحیل فاروق

    دعا خدا حافظ!

    معذرت کی ایسی لُنجی ٹُنڈی قبولیت پہ پابندی نہیں ہونی چاہیے؟:excruciating: آسیبی آہوں پہ ایک طاغوتی کلک کے بعد معلوم ہوا کہ آپ سے تو ہماری پرانی نیاز مندی ہے۔ آپ کا یہ بلاگ ان معدودے چند ویب گاہوں میں سے ایک ہے جنھیں پڑھ کے دل کو سکون، روح کو آرام آ جاتا ہے۔ ایک اور صاحب ہیں۔ جوانی پٹے کا بلاگ...
  16. راحیل فاروق

    دعا خدا حافظ!

    سب سے پہلے تو جو احباب ہمیں محفل سے رخصت ہوتا دیکھنے کی مذموم تمنا لیے چلے آئے ہیں، ان سے معذرت۔ ہم ابھی چندے اور دوستوں کے سینوں پہ مونگ دلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ جلنے والے کا منہ کالا! خدا حافظ کا یہ مراسلہ دراصل ان احباب کے نام ہے جنھیں ہم آج تک اپنی عدیم الفرصتی کے باعث خدا حافظ نہ کہہ سکے...
  17. راحیل فاروق

    ہر کوکب جہانیست

    یہ میرے بس کی بات تو نہیں، بھائی۔ مگر چند باتیں جو آپ کے حکم کے بعد معلوم کیں، سامنے رکھتا ہوں۔ نام کے بارے میں اکثر محققین متفق ہیں کہ الیاس تھا۔ پیدائش کی بابت اختلاف ہے مگر یہ طے ہے کہ کم و بیش تمام عمر گنجہ میں گزری جو فی زمانہ آذربائیجان کا دوسرا بڑا شہر ہے اور حکیم نظامیؔ کے وقت میں شاہانِ...
  18. راحیل فاروق

    ہر کوکب جہانیست

    آج حضرت نظامیؔ گنجوی کا ایک شعر نظر سے گزرا۔ شنیدستم کہ ہر کوکب جہانیست جداگانہ زمین و آسمانیست ! ! ! فرماتے ہیں کہ "میں نے سنا ہے کہ ہر ستارہ گویا خود ایک جہان ہے۔ اور الگ زمین اور الگ آسمان رکھتا ہے!" واضح ہو کہ نظامیؔ 1209ء میں فوت ہوئے اور ان کا بیشتر کلام بارہویں صدی عیسوی کے نصفِ آخر سے...
  19. راحیل فاروق

    فیس بک شادی ۔۔۔نور شیخ

    میری شادی میں گو اور بہت سی ہونیوں انہونیوں کا بھی کردار تھا لیکن اگر فیس بک نہ ہوتی تو میں بھی آج یومِ آزادی ہی منا رہا ہوتا۔ اہلِ محلہ کا تو یہاں تک خیال ہے کہ ہمارا نکاح بھی مارک زکربرگ نے پڑھایا تھا!
Top