نتائج تلاش

  1. راحیل فاروق

    مبارکباد یومِ آزادی مبارک!

    اہلِ پاکستان کو مژدہ ہو کہ وطنِ عزیز کی ایک اور سالگرہ آ پہنچی۔ دھرتی ماں کے سپوت اس کی چھاتیوں سے پھوٹتے ہوئے لہو سے ہراساں نہیں ہوئے۔ دہائیاں بیت گئیں۔ لہو جاری ہے۔ بیٹوں کے ہاتھ آج بھی مرہم رکھ رہے ہیں۔ اشیا کو زوال آتا ہے۔ نظریے پہ زوال کون لا سکتا ہے؟ ہماری مٹی کو ہمارے نظریے کا نم زندہ...
  2. راحیل فاروق

    ہو کوئی محفل میں مجھ جیسا تو دکھلانا مجھے

    مصرع سازی تو کوئی آپ سے سیکھے۔ اتنے چست مصرعے ہیں کہ رشک آتا ہے! بہت عمدہ۔ ہمیں پتا نہیں تھا کہ آپ اپنے تنقیدی آدرش کے ساتھ اتنے وفادار ہیں۔ دل خوش کر دیا ٹوٹے ہوئے دل کی آواز نے۔
  3. راحیل فاروق

    اردو ناموں کا وکی

    بھائی، ناموں کا وکی موجود ہے۔ مجھے بعد میں پتا چلا۔
  4. راحیل فاروق

    تعارف میں کون ہوں

    خوش آمدید، بھائی!
  5. راحیل فاروق

    ہر تمنّا مری، یوں سر کو جھکائے آئی ۔۔۔۔ غزل اصلاح کے لیئے

    کاشف بھائی، محبت آپ کی کہ اس لائق سمجھا۔ حق یہ ہے کہ میں اس میدان کا آدمی نہیں۔ دریدہ دہن ہوں۔ کبھی کبھی کسی بات پہ جو منہ میں آ جاتا ہے، بک دیتا ہوں۔ منضبط تجزیہ یا محاکمہ میرے بس کی بات نہیں۔ زندگی میں کبھی کسی قاعدے کی پابندی کا گناہ گار نہیں ہوا۔ بہرحال، تعمیلِ ارشاد کے طور پہ ایک عمومی نکتے...
  6. راحیل فاروق

    بلا مشورہ

    خدا جانے۔ بہرحال، تحسین کا شکریہ۔
  7. راحیل فاروق

    آٹوکیڈ [AutoCAD] : تعارف اور فوائد جدید

    کیا بات ہے، بھائی۔ کچھ دنوں سے سوچ رہا تھا کہ معلوم کیا جائے آٹو کیڈ کیا ہے اور کیوں ہے؟ تلاش کی زحمت اس کاہل منوا سے ہوئی نہیں۔ اللہ پاک نے آپ کے دل میں یہ نیک خیال القا کر کے وسیلہ بنا دیا۔ میں نے یہ جانا کہ گویا یہ بھی میرے دل میں ہے! شکریہ۔
  8. راحیل فاروق

    بلا مشورہ

    غالبؔ غالباً کسی بن بلائے مہمان کے ساتھ رات کے وقت گھر کے صحن میں کھلے آسمان تلے دراز تھے۔ (ام الشعراء نے نگوڑ ماروں سے تعلق کی سزا کے طور پر دیوان خانے سے نکال باہر کیا تھا۔ روایت از میری بیگم)۔ مہمان نے غالبؔ سے اکتسابِ فیض کے لیے، بوریت مٹانے کے لیے یا پھر شاید نکال باہر کیے جانے کا غم...
  9. راحیل فاروق

    پاکستان کی صرف ایک سرکاری زبان ہوگی - احسن اقبال

    یہ ہمارے ہر گلی کوچے کا بچہ مسلمان ہے جو شرارتوں پر تھپڑ کھانے کے بعد پہلے محفوظ مقام پر منتقل ہوتا ہے اور پھرموسلادھار گالیوں سے تھپڑ مارنے والے کے لیے ثوابِ دارین کا سامان کرتا ہے۔
  10. راحیل فاروق

    تعارف سلام عرض ھے۔۔

    ارے کیسی معذرت۔ مذاق کر رہے تھے ہم تو۔ خوش رہیں۔
  11. راحیل فاروق

    ان پیج میں فیض نسعلیق کی کشش پر برجستہ نظم

    حضرت، یہ خوب رہی۔ ساس نظر آتے ہی ہماری تو چلت پھرت پہ مردنی چھا جاتی ہے۔ یہ فیض نستعلیق ضرور کوئی تگڑے مرد کا بچہ ہے!
  12. راحیل فاروق

    تعارف سلام عرض ھے۔۔

    اس برادری میں حقوق کا دفاع نہیں ہو سکتا۔ حقوق سمیت دفع البتہ ہو سکتے ہیں۔ اور غازی بننے کا متفق علیہ طریق یہی ہے۔ ورنہ حقوقِ نسواں والے نیزے بھالے لے کے نکل آتے ہیں۔
  13. راحیل فاروق

    تعارف سلام عرض ھے۔۔

    دعائیں کہاں؟ بددعائیں دیتے ہیں، بھائی۔ کنوارے بڑے نادان ہوتے ہیں، سلمان صاحب۔ حکمت تو بندے میں شادی کے بعد آتی ہے۔
  14. راحیل فاروق

    تعارف سلام عرض ھے۔۔

    پیارے بھائی، اوپر میں نے نسخے نہیں، دعائیں لکھی تھیں۔ :)
  15. راحیل فاروق

    تعارف سلام عرض ھے۔۔

    رضوان بھائی، مذاق برطرف۔ دعا ہے کہ میرا مالک میرے بھائی کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔ سہل الحصول اور وافر رزق کے ذرائع پیدا فرمائے۔ خانگی اور سماجی معاملات میں مسرتیں عطا فرمائے۔ سکونِ قلب اور دین و دنیا کی کامیابیوں سے سرفراز فرمائے۔ وہ عطا فرمائے جس کی آرزو ہو اور اس کی آرزو عطا فرمائے جو بہترین...
  16. راحیل فاروق

    تعارف سلام عرض ھے۔۔

    خوش آمدید، رضوان بھائی۔ پورا سی وی پوسٹ کر دیتے۔ تمام شادی شہدا کا یہی مسئلہ ہے۔ اللہ نصیب فرمائے۔ کچھ دنوں کے لیے دبئی سے ہو آئیں۔
  17. راحیل فاروق

    آج کا دن نہ سہی، کل تو بدل سکتے ہیں ۔۔۔۔ غزل اصلاح کے لیئے

    پیارا ہے، بھائی۔ ویسے ایک ڈھیلا سا مصرع ذہن میں آیا ہے۔ پسند آئے تو رکھ لیجیے ورنہ مصرعِ ثانی سمیت واپس کر دیجیے گا۔ کہہ مکرنی کو تری مان گئے، جان گئے کیسے اک بات سے سو معنی نکل سکتے ہیں
  18. راحیل فاروق

    آج کا دن نہ سہی، کل تو بدل سکتے ہیں ۔۔۔۔ غزل اصلاح کے لیئے

    شکریہ، بھائی۔ ہم دونوں تو ہم پیشہ و ہم مشرب و ہم راز نکلے۔ مجھے بھی اپنے تبصرے اور تاثرات ہمیشہ پسند آتے ہیں!
  19. راحیل فاروق

    نصیر الدین نصیر ان کی نگاہ، اپنا جگر دیکھتے رہے

    ہر کس نہ شناسندہءِ راز است وگرنہ۔۔۔ اینہا ہمہ راز است کہ معلومِ عوام است آپ کو مزا آتا ہے مجھے چھیڑنے میں۔ ہے نا؟ غالبؔ کا ایک شعر یاد آ گیا: پر ہوں میں شکوے سے یوں، راگ سے جیسے باجا اک ذرا چھیڑیے...... پھر دیکھیے کیا ہوتا ہے ! ! ! مذاق بر طرف، رازوں کی سمجھ ہوتی تو ہم بھلا شادی کرتے؟ آنرا کہ...
Top