نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    آج کی تصویر

    کوئی بات نہیں ، میں مرتا ہی رہتا ہوں! :)
  2. محمد وارث

    پی‌ٹی‌وی اور این‌ٹی‌ایم کے پرانے ڈرامے (بشکریہ شالیمار ریکارڈنگ کمپنی)

    یہ اُن کا حق ہے! ایک کمرشل کاروباری ادارے کا ایک ہی مقصد ہوتا ہے لیکن ہم جیسے ناسٹلجیا کے ماروں کا بہت بھلا ہوا۔ بچپن اور لڑکپن اور اُٹھتی جوانی کی بہت سی یادیں تازہ ہوئیں، بے اختیار مسکراہٹیں بھی چہرے پر آئیں اور کئی "ہوکے" بھی بھرے، سو ان کا شکریہ! :) بے تکلفی کے لیے معذرت برادرم۔ :)
  3. محمد وارث

    جب مسلمانوں کے رب کی مدد کفار کے ساتھ ہو گئئ

    چنگیز خان ایک عظیم جرنیل اور زبردست لیڈر تھا، اُس نے اپنی حکمت عملی اور تدبر سے بکھرئے ہوئے قبائل کو نہ صرف جمع کیا بلکہ اُن سے اپنی قیادت اور سیادت بھی منوائی اور اپنی سربراہی میں ان کو ایک سیسہ پلائی دیوار بنا دیا۔اُس کی فتوحات کو اسی تناظر میں دیکھنا چاہیئے۔
  4. محمد وارث

    میرا کیفیت نامہ

    ایک ہفتہ شریف کی رات ہے وہ بھی چند گھنٹے، ملا بھی تو کیا ملا، دیا بھی تو کیا دیا!
  5. محمد وارث

    طلبہ کا دن

    اگر زیک سے پوچھتے تو وہ فرماتے کہ والدین کے ساتھ ساتھ بچوں کی اجازت بھی ضروری ہے۔ :)
  6. محمد وارث

    آج کی تصویر

    ہائے میں مر گیا۔ :)
  7. محمد وارث

    تاسف محترم جناب شاکرالقادری کی اہلیہ وفات پاگئیں، اللہ مغفرت فرمائے

    انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ دیں اور شاکر القادری صاحب اور ان کے صاحبزادوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائیں۔آمین۔
  8. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    رُباعی از شیخ ابوسعید ابوالخیر گر با غمِ عشق سازگار آید دل بر مرکبِ آرزو سوار آید دل گر دل نبود کجا وطن سازد عشق ور عشق نباشد بہ چہ کار آید دل اگر غمِ عشق کے ساتھ دل ہم آہنگ ہو جائے تو ایسے ہے جیسے آرزؤں کی سوار پر دل سوار ہو جائے (اُس کی تمام آرزوئیں پوری ہو جائیں)۔ اگر دل نہ ہوتا تو عشق اپنا...
  9. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    اردو شاعری میں اگر شیشہ و جام و پیالہ نہ بھی ہو تو پھر بھی چلتی ہے، بقول مرزا پلا دے اوک سے ساقی، جو ہم سے نفرت ہے پیالہ گر نہیں دیتا، نہ دے، شراب تو دے :)
  10. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    حالِ قتیلِ خستہ جاں تاچند پُرسی از کساں رخسارِ زردِ اُو ببیں، مژگانِ نمناکش نگر قتیل لاہوری تُو قتیل خستہ جان کا حال آخر کب تک لوگوں سے پُوچھے گا؟ اُس کے زرد رُخساروں کو دیکھ، اُس کی نمناک پلکوں پر ذرا نظر کر۔
  11. محمد وارث

    آج کا شعر - 5

    میں زندگی سے نبرد آزما رہا ہوں فراز میں جانتا تھا یہی راہ اک بچاؤ کی تھی
  12. محمد وارث

    سری لنکا کا دورۂ ہندوستان ۔۔نامۂ اوقات اور تبصرے

    آپ کی وجہ سے میں نے ابھی اسے ون ڈے سمجھ لیا اور سری لنکا کی اچھی کارکردگی پر جی ہی جی میں خوش بھی ہوا۔ اب علم ہوا کہ ٹیسٹ ہے اور انڈیا کی حالت مزید بری ہے! :)
  13. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جو بھی چہرہ نظر آیا ترا چہرہ نکلا تو بصارت ہے مری، یار پرانے میرے احمد ندیم قاسمی
  14. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    خُمخانہ ایست ہر بُنِ مُو، مستی ام مپرس ایں بادہ در پیالۂ من از سبوئے کیست نُورالدین ظہوری ترشیزی میرے رُوئیں روئیں میں میخانہ ہے، میری مستی کا عالم نہ پُوچھ، (لیکن اگر بتا سکتا ہے تو یہ بتا کہ) میرے جام میں‌ یہ شراب کس کے سبو کی ہے؟
  15. محمد وارث

    مبارکباد سروش بھائی بنے ہزاری۔

    آپ کو مبارک ہو سروش صاحب!
  16. محمد وارث

    کلام ضیاء مجبوری

    ڈاکٹر صاحب آپ کے علامہ غلام احمد پرویز صاحب کے بارے میں کیا خیالات ہیں؟ سوال یوں پوچھ لیا کہ آپ کی فکر پر انکی گہری چھاپ سی دکھائی دے رہی ہے! :)
  17. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    جز نالہ مکن کارِ دگر جامی ازیں پس باشد کہ ز صد نالہ یکے کارگر آید مولانا عبدالرحمن جامی اے جامی، اِس کے بعد (عاشق ہونے کے بعد) نالہ و زاری و آہ و فغاں کے علاوہ کوئی دوسرا کام مت کر، کہ اِن سو سو نالوں میں سے کوئی ایک تو کارگر ہوگا۔
  18. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    تا عشقِ بُتاں ساختہ دیوانۂ خویشم اندیشۂ خویش و غمِ بیگانہ ندارم ابوالفیض فیضی دکنی چونکہ عشقِ بُتاں نے مجھے اپنا دیوانہ بنا رکھا ہے اس لیے نہ مجھے اپنی کوئی فکر ہے اور نہ ہی بیگانوں کا کوئی غم ہے۔
Top