نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    زندہ رہنے کی ہو نیّت تو شکایت کیسی میرے لب پر جو گِلے ہیں وہ بہانے میرے احمد ندیم قاسمی
  2. محمد وارث

    چائے کے نقصانات۔

    گرمیاں سردیاں، بارہ مہینے، میں تو تین کپ چائے روزانہ پیتا ہوں، ایک صبح ناشتے میں اور دو کپ دفتر میں۔ دیکھتے ہیں کیا فتویٰ آتا ہے اس پر۔ :)
  3. محمد وارث

    ایک گھریلو مکالمہ

    جی کچھ زیادہ نہیں ہوا، یا پھر میں اس کا عادی ہو چکا ہوں! :)
  4. محمد وارث

    ایک گھریلو مکالمہ

    "لیفٹ رائٹ" کی سیاست پاکستان میں شروع ہی سے تھی لیکن پھر بھی کچھ کچھ لیفٹ اور رائٹ والوں نے اپنا بھرم رکھا ہوا تھا۔ اب تو ایک "سینٹر" ہے اور باقی سارے اس سینٹر کے چکر میں۔:)
  5. محمد وارث

    ایک گھریلو مکالمہ

    میں 1988ء اور 1990ء کے الیکشنز میں مسلم لیگ کا سرگرم حمایتی تھا لیکن تب ووٹ کا اہل نہیں تھا، لیکن 1993ء آتے آتے نواز شریف نے مجھے سیاست ہی سے نفرت کروا دی تھی، سو نوے کی دہائی میں ہونے والے دونوں الیکشنز میں ووٹ نہیں دیا۔ پیپلز پارٹی کبھی سینٹر لیفٹ پارٹی سمجھی جاتی تھی لیکن اب تو سارے کے سارے...
  6. محمد وارث

    ایک گھریلو مکالمہ

    زندگی میں صرف دو بار ووٹ دیا ہے: پہلی بار 2002ء میں ایم ایم اے کو۔ سوچا تھا مولوی اکھٹے ہو گئے ہیں نیک شگون ہے، لیکن بعد میں علم ہوا کہ مولویوں کا اتحاد بھی وضو کی طرح ہی ہوتا ہے، کسی بھی وقت ٹوٹ سکتا ہے! :) دوسری بار پچھلے الیکشنز 2013ء میں پی ٹی آئی کو، سوچا تھا کہ ایک ساٹھ سالہ بوڑھا...
  7. محمد وارث

    ایک گھریلو مکالمہ

    پہلے سوال کا جواب تو آپ خود ہی دے سکتی ہیں۔ دوسرے اور تیسرے کا جواب نفی میں ہے! :)
  8. محمد وارث

    زیک ساتھ ٹائم بھی لکھ دیا کریں کہ کتنا وقت لگا! :)

    زیک ساتھ ٹائم بھی لکھ دیا کریں کہ کتنا وقت لگا! :)
  9. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تیرے ہر ذرّے پہ تا روزِ قیامت سجدہ ریز ہم رہیں گے، اے زمینِ کوچہٴ جانانہ، ہم احسان دانش
  10. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    چو ہر دو را نظرے بر بہارِ رحمتِ اُو بہم نزاعِ دلِ کافر و مسلماں چیست چندر بھان برہمن جب ہر دو کی نظریں اُس (خدا) کی رحمت کی بہار پر لگی ہوئی ہیں تو پھر کافروں اور مسلمانوں کے دلوں میں یہ باہمی تنازع کیا ہے؟
  11. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    اب اپنے آپ کو ایماندار اور مخلص اور سچا ثابت کرنے کے لیے گالیاں بھی دینی پڑیں گی۔۔۔۔۔:)
  12. محمد وارث

    آپ جمعے کے دن نطر کیوں نہیں آتے ایک سچا واقعہ

    اگر یہ واقعہ سعودیہ کا ہوتا تو پھر مذکورہ شخص یہ نہ کہتا:
  13. محمد وارث

    کیا بچوں کی امی کو اپنے کاروبار کی مشکلات کے بارے میں بتانا چاھئیے ؟ قسط نمبر 1

    میرا کاروبار نہیں ہے، میں ایک نوکری پیشہ آدمی ہوں اور نوکری پیشہ لوگوں کے معاشی معاملات بہت لمبے چوڑے نہیں ہوتے، آمدن اور اخراجات ایک طرح سے معین ہوتے ہیں۔ دوسری طرف میری بیوی کو ایسے معاملات سے بالکل ہی کوئی دلچسپی نہیں ہے، اگر میں کبھی اسے ان معاملات میں شامل بھی کرتا ہوں تو وہ اپنا دامن صاف...
  14. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    خواہی کہ غبارے بدلت راہ نیاید منت مکش و شادی و جام از کفِ غم گیر شاہزادی زیب النسا مخفی اگر تُو چاہتا ہے کہ تیرے دل میں (کدورتوں کے) غبار کا گزر نہ ہو تو (کسی کا) احسان مت لے بلکہ غم کے ہاتھ سے خوشی اور خوشیوں کا جام لے لے۔
  15. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ٹوٹتے جاتے ہیں سب آئنہ خانے میرے وقت کی زد میں ہیں یادوں کے خزانے میرے احمد ندیم قاسمی
  16. محمد وارث

    دعا ساجد بھائی برین ہیمرج کے باعث آئی سی یو میں

    افسوس ہوا یہ جان کر، اللہ تعالیٰ ساجد صاحب کو صحتِ کاملہ عاجلہ عطا فرمائیں۔
  17. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    عشق کاریست کہ دشوار تر از ہر کاریست مشکل ایں است کہ آساں بنظر می آید واقف لاہوری (بٹالوی) عشق ایک ایسا کام ہے کہ ہر کام سے دشوار تر ہے لیکن مشکل یہ ہے کہ وہ آسان نظر آتا ہے۔
  18. محمد وارث

    کیا بچوں کی امی کو اپنے کاروبار کی مشکلات کے بارے میں بتانا چاھئیے ؟ قسط نمبر 1

    وارث بھائی اگر ایک اور واحد و یک اور ون اینڈ اونلی بیوی کے ساتھ ہی اتنے مشہور ہیں تو سوچتا ہوں کہ دلی و قلبی خواہشوں اور مرادوں کے عین مطابق اگر کہیں دو تین اور چار بیویاں ہوتیں تو نہ جانے کہاں کہاں جھنڈے گڑے ہوتے! اللہ اللہ :)
  19. محمد وارث

    آج کی تصویر

    خوش قسمت کو واوین میں اس لیے لکھا کہ اس مسئلے میں خوش قسمت ہمیشہ دوسرا آدمی ہی ہوتا ہے! :)
  20. محمد وارث

    آج کی تصویر

    کیا خبر میں یہ بھی لکھا ہے کہ ایسے "خوش قسمت" بار بار لگا تار بھی مرتے ہیں! :)
Top