نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    چائے کے نقصانات۔

    یہ سیاست بھی پاکستان میں کھیلی جا چکی خان صاحب۔ میرے خیال میں اس وقت آپ ابھی دنیا میں تشریف نہیں لائیں ہونگے، نواز شریف کا دوسرا دورِ حکومت تھا، 1996 تا 1999 اس میں موصوف نے ایک مہم چلائی تھی کہ پاکستانی چائے کم کر دیں، پان کم کر دیں، وغیرہ وغیرہ۔ "قرض اتارو ملک سنوارو" اُس مہم کا نام تھا، عوام...
  2. محمد وارث

    چائے کے نقصانات۔

    نہیں سید صاحب قبلہ، میری چائے پر تو کوئی پابندی نہیں، لیکن اس سے زیادہ چائے میں خود ہی نہیں پیتا۔ میرے لیے صرف ناشتےکا ایک کپ ہر صورت میں لازمی ہے بعد والے نہ بھی پیوں تو کچھ نہیں ہوتا، لیکن میرا ناشتہ چائے کے بغیر مکمل نہیں ہوتا۔
  3. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    رُباعی از شیخ اوحدالدین کرمانی یا رب کرمِ تو بے نیاز است آخر بر خلق درِ فضلِ تو باز است آخر گیرم کہ من از چارہ گری محرومم الطافِ تو بیچارہ نواز است آخر یا رب، تیرا کرم آخر بے نیاز ہے اور تیرے فضل کا دروازہ مخلوق کے لیے ہمیشہ ہی کُھلا ہوا ہے۔ میں نے مانا کہ میں (لوگوں کی) چارہ گری سے محروم ہوں...
  4. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مے چُھٹی، پر گاہے گاہے اب بھی بہرِ احترام دعوتِ آب و ہوا تسلیم کر لیتا ہوں میں عدم
  5. محمد وارث

    مبارکباد عبدالرحمٰن کو دو ہزاری منصب مبارک!

    فارسی، جس زبان کا یہ لفظ ہے یعنی مصدر گذاشتن سے، اُس میں معیاری املا میں گاف کے بعد ہمیشہ ذال ہی آتی ہے جیسے، گذشت، گذشتہ، گذر، گذار، گذارش وغیرہ لیکن کبھی کبھی ان کے ہاں بھی گاف کے بعد زے آ جاتی ہے، البتہ اردو والوں نے ان سب الفاظ میں گاف کے بعد زے ڈال دی ہے اور اردو کی معیاری املا میں گزشت،...
  6. محمد وارث

    6 وقت بچانے والی چیزیں

    انتظار نہیں بلکہ موقع کی تلاش، شدت سے! :)
  7. محمد وارث

    چائے کے نقصانات۔

    یعنی "چاہے" مرداں۔ :)
  8. محمد وارث

    آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز 2017--نامہ اوقات

    میچ ابھی تک 'بیلنسڈ' ہے۔ انگلینڈ کوتھوڑا سا ایج ملا تھا، ایک تو تین سو رنز کر کے، دوسرا 76 پر چار وکٹیں نکال کر لیکن سمتھ اور مارش اڑ گئے ہیں، کل کا دن میچ کے نیتجے میں کافی اہم ہوگا۔عمدہ میچ!
  9. محمد وارث

    چائے کے نقصانات۔

    میرے والدین کی محبوب تھی یہ ددھ پتی، خاص طور پر والد صاحب مرحوم کی۔ بچپن کے دن یاد آ گئے جب سردیوں کی صبح ہم سب کئی سارے بھائی (اب صحیح یاد نہیں اس وقت کتنے ہوتے تھے :))چولھے کے گرد بوریاں ڈال کر بیٹھ جاتے تھے اور والدہ پراٹھے اور ددھ پتی کا ناشتہ کرواتی تھیں۔ چونکہ ہم کافی سارے بھائی ہوتے تھے...
  10. محمد وارث

    چائے کے نقصانات۔

    بعض دفعہ لغزشِ قلم شرمندہ کروا دیتی ہے قبلہ، میں بھی سوچتا رہا کہ میں نے کن یوسفی صاحب کا تذکرہ اس طرح کر ڈالا۔ :)
  11. محمد وارث

    چائے کے نقصانات۔

    یہاں مجھے کرنل محمد خان کا مضمون،"قدرِ ایاز" بھی یاد آ رہا ہے جس میں ماسٹر صاحب اپنے میزبان سے چائے کی فرمائش کر دیتے ہیں اور دوڑدھوپ کے بعد وہ ایک حکیم صاحب کے ہاں سے بطور دوا ملتی ہے! :)
  12. محمد وارث

    چائے کے نقصانات۔

    حد سے زیادہ! :)
  13. محمد وارث

    چائے کے نقصانات۔

    ابوالجرائم کی بیوی یا کچھ ہوتی سوتی ہوگی! :)
  14. محمد وارث

    آپ نے درست فرمایا ۔ غالب کو تو الہام ہوا تھا مگر اب لوگ غالب کے فیض سے ہی اپنا خود ساختہ اقبال...

    آپ نے درست فرمایا ۔ غالب کو تو الہام ہوا تھا مگر اب لوگ غالب کے فیض سے ہی اپنا خود ساختہ اقبال فراز کرنے کی کوشش کرتے ہیں! :)
  15. محمد وارث

    بلیک فرائیڈے ۔

    بالکل صحیح بات کی ہے تحریر نگار نے۔ بلیک فرائیڈے کا مجھے ذاتی طور پر بھی فائدہ ہے، پچھلے سال کئی کتابیں خریدی تھیں اچھی خاصی ڈسکاؤنٹ پر، اس سال نہیں خریدیں کہ ابھی پچھلی ہی پڑی ہوئی ہیں پڑھنے والی۔ اگلے سال ضرور خریدوں گا انشاءاللہ۔
  16. محمد وارث

    6 وقت بچانے والی چیزیں

    ارے فکر نہ کریں خان صاحب، ہجر کی چار پانچ صدیاں گزرنے کے بعد سارے ہجر ایک جیسے ہی ہو جاتے ہیں اور ایک آدھ وصال بھی ہجر کے ہزاروں سال کی اداسی اور بے قراری کا مداوا بن جاتا ہے، بس ذرا سا انتظار کر لیں، نہیں تو گھر میں ابھی سے لڑائی ڈال دیں، جلد ہی آپ کی صدیاں پوری ہو جائیں گی۔ :)
  17. محمد وارث

    الہام غالب کو ہوا تھا لیکن اس کا فیض ابھی تک جاری ہے! :)

    الہام غالب کو ہوا تھا لیکن اس کا فیض ابھی تک جاری ہے! :)
  18. محمد وارث

    6 وقت بچانے والی چیزیں

    جس عمر میں آپ نے ہجر کی صدیاں گذار بھی لی ہیں اس سے تو لگتا ہے کہ آپ کم از کم پانچ چھ ہزار سال کی زندگی ضرور کریں گے! :)
  19. محمد وارث

    چائے کے نقصانات۔

    جی نہیں آبِ حیات یا سوم رس کو کہتے ہیں! :)
Top