نتائج تلاش

  1. نبیل

    پشتو اوپن پیڈ پلگ ان

    مغل صاحب آپ بھی کھیلنے کو چاند مانگتے ہیں (مذاق)۔ :) جناب ایسا کوئی فونٹ وجود میں آئے تو استعمال بھی ضرور ہو سکتا ہے۔ ان پیج کے فونٹ اوپن ٹائپ فونٹ نہیں ہیں۔ اس موضوع پر فورم پر متعدد بار بات ہو چکی ہے۔
  2. نبیل

    کیا پی این جی ایک ویکٹر فارمیٹ ‌ہے؟

    السلام علیکم، کچھ سائٹس جیسے کہ DragonArtz Designs پر ویکٹر گرافکس پی این جی فارمیٹ میں فراہم کی جاتی ہیں۔ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ پی این جی گرافکس کو ویکٹر فارمیٹ میں کس طرح استعمال کیا جا سکتا ہے؟ عام طور پر سوفٹویر انہیں بطور راسٹر گرافکس کے ہی لوڈ کرتے ہیں۔ والسلام
  3. نبیل

    نئے فورم/ذیلی فورم "سیر و سیاحت" کی ضرورت

    میں فورم کے زمرہ جات میں ردوبدل کے بارے میں سوچ بچار کر رہا ہوں۔ ایک مرتبہ اس کے لیے تجاویز اکٹھی بھی کی تھیں لیکن اس پر کام آگے نہیں بڑھا تھا۔ میں ایک مرتبہ پھر سے اس موضوع پر آراء طلب کروں گا کہ فورم میں کن نئے زمرہ جات کا اضافہ کیا جانا چاہیے۔ اس کے ساتھ ساتھ کئی پرانے زمرہ جات کو ضم کرنے کی...
  4. نبیل

    پشتو اوپن پیڈ پلگ ان

    جویریہ بہن، میں نے کوئی چوٹ نہیں کی بلکہ محبت سے کہا ہے۔ :) اور آپ کو یہاں دیکھ کر بھی نہایت خوشی ہوئی ہے۔ اللہ تعالی آپ کو آپ اور آپ کے گھر والوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے، آمین۔
  5. نبیل

    پشتو اوپن پیڈ پلگ ان

    فرضی اور آفریدی صاحب، چلیں اس بہانے آپ دوست یہاں نظر تو آئے۔ :) میں کوشش کروں گا کہ پشتو کمپیوٹنگ سے متعلقہ دھاگے اس زمرے میں منتقل کر دوں۔ فرضی تم اس سلسلے میں ہماری مدد کر سکتے ہو۔ تمہیں اگر ان روابط کا علم ہے تو تم شمشاد بھائی، ماوراء یا مجھے ان کے بارے میں بتا دو تاکہ ہم انہیں یہاں منتقل...
  6. نبیل

    مدد- مطمئین کیسے لکھتے ہیں۔

    مطمئن = م +ط+ م+ئ+ن (m+v+m+u+n)
  7. نبیل

    اپنی ویب سائٹ میں بآسانی تبصرے، رائے شماری اور ریٹنگ شامل کریں!

    ویب سائٹس پر تبصرے، رائے شماری اور ریٹنگ شامل کرنا ویب ماسٹرز کی ایک عام ضرورت ہے۔ اگرچہ اس مقصد کے لیے کئی سکرپٹس دستیاب ہیں لیکن ان کے استعمال کے لیے انہیں اپنی ویب سپیس پر اپلوڈ کرکے انہیں کنفگر کرنا پڑا ہے اور بعض اوقات انہیں درست طور پر استعمال کے لیے کچھ پروگرامنگ بھی درکار ہوتی ہے۔ جے ایس...
  8. نبیل

    لپی کار: اپنی زبان میں ٹائپ کریں

    اردو ٹائپنگ ٹیوٹر کی تیاری کے موضوع پر کئی مرتبہ بات ہو چکی ہے لیکن عملی طور پر اس جانب کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔ میں نے اردو اوپن ٹائپ کو بنیاد بنا کر ایک ٹائپنگ ٹیوٹر لکھنے کا آغاز کیا تھا لیکن گزشتہ ڈیڑھ دو سال سے اس پر کام آگے نہیں بڑھا ہے۔ ابھی اس میں آن سکرین کی بورڈ ایفیکٹس مسنگ ہیں جو...
  9. نبیل

    مجھے چاہیے urdu inpage.24

    برائے مہربانی پبلک فورم پر پائریٹڈ سوفٹویر کے تبادلے سے گریز کریں۔ شکریہ۔
  10. نبیل

    ایک اور کامیابی۔۔۔ میریاٹ اسلام آباد تباہ

    طالبان کچھ معاملات تو کیا کسی معاملےمیں بھی اسلام کی روح کو نہیں سمجھے تھے۔ ان کے نزدیک ملک کو پتھر کے زمانے میں لے جانا ہی اسلام کے نفاذ کے مترادف تھا۔ ان کے فہم کو اسلام سے نتھی کرنے والے خود اسلام کو بدنام کر رہے ہیں۔ خود اسی فورم پر ایسے لوگ موجود ہیں جو ظل ہما کے قاتل اس مذہبی جنونی مولوی...
  11. نبیل

    ایک اور کامیابی۔۔۔ میریاٹ اسلام آباد تباہ

    دہشت گرد کو دہشت گرد کہنا کونسی منافقت ہے؟ کیا یہ منافقت نہیں ہے کہ کچھ لوگ ہر خود کش دھماکے کے بعد دہشت گردی کا جواز ثابت کرنے کے لیے طرح طرح کے بہانے لے آتے ہیں اور طالبان کو ظالمان کہنے پر آسمان سر پہ اٹھا لیتے ہیں اور دوسری جانب بلوچستان میں عورتیں زندہ دفن کر دی جائیں یا کوئی پنچایت کسی...
  12. نبیل

    پی ایچ پی بی بی 3 پر فورم

    فخر نوید، میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ اردو پی ایچ پی بی بی 3 کی سپورٹ القلم پر فراہم کی جاتی ہے، بہتر ہوگا کہ آپ اس سلسلے میں ان سے ہی سوال پوچھیں۔ شاکرالقادری اور کاشف مجید سے گزارش ہے کہ وہ یہاں بھی پی ایچ پی بی بی 3 سے متعلقہ سپورٹ کے سوالات پر توجہ فرما دیا کریں۔
  13. نبیل

    براہِ‌ کرم پسندیدہ کلام میں پوسٹ کرنے سے پہلے اسے پڑھ لیں

    جزاک اللہ خیر برادرم وارث، آپ نے بہت اچھے طریقے سے سمجھایا ہے۔ امید کرتا ہوں کہ باقی دوست پوسٹ کرتے ہوئے ان ہدایات کو مدنظر رکھیں گے۔
  14. نبیل

    ٹائپوگرافی اور پرنٹنگ کے بارے میں‌ کتب

    آئی لو ٹائپوگرافی سائٹ پر ٹائپوگرافی اور پرنٹنگ سے متعلقہ کئی اچھی کتابوں کے روابط موجود ہیں۔ یہ دراصل ایمیزون کی سائٹ کے روابط ہیں جہاں سے یہ کتب خریدی جا سکتی ہیں۔ ربط: ٹائپوگرافی سے متعلقہ کتب ان میں سے کچھ روابط کو میں ذیل میں پیش کر رہا ہوں: Typography Workbook: A Real-World Guide...
  15. نبیل

    ٹائپوگرافی میں ماسٹرز کے کورسز!

    آج اتفاق سے انگلینڈ کی یونیورسٹی آف ریڈنگ میں آفر کیے جانے والے ٹائپوگرافی سے متعلقہ ماسٹرز کورسز کے روابط ملے جنہیں یہاں شئیر کر رہا ہوں۔ واضح رہے کہ ان پروگرامز میں ایم اے، نہ کہ ایم ایس سی کی ڈگری ایوارڈ کی جاتی ہے۔ ایم اے ان ٹائپ فیس ڈیزائن اس کورس میں کمرشل لیول کے اوپن ٹائپ فونٹ...
  16. نبیل

    کیا یہی مسلمانی ہے ۔۔۔؟

    اس تھریڈ پر گفتگو بار بار پٹری سے اتر رہی ہے اس لیے میں اسے مقفل کر رہا ہوں۔
  17. نبیل

    دو پیمانے - تنویر قیصر شاہد

    میرا مقصد صرف ایک تحریر شئیر کرنا تھا۔ میں کسی کے بے مقصد سوالوں کا جواب دینے کا پابند نہیں ہوں۔
  18. نبیل

    دو پیمانے - تنویر قیصر شاہد

    حوالہ: دو پیمانے، تنویر قیصر شاہد، ڈیلی ایکسپریس، 20 ستمبر 2008
  19. نبیل

    کیا یہی مسلمانی ہے ۔۔۔؟

    جس نے بھی یہ لکھا ہے اسے رضی اللہ عنہ کا مطلب ضرور معلوم ہوگا۔ مختلف فرقوں کے پیروکار اپنے اکابرین کے لیے رضی اللہ عنہ کا لقب استعمال کرتے آئے ہیں۔ احمد رضا بریلوی کو بھی ان کے عقیدت مند رضی اللہ عنہ ہی لکھتے ہیں۔
  20. نبیل

    اردو پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی 3 میں اردو ویب پیڈ انسٹال

    جب القلم کے دوست ایک مرتبہ یہ کام کر چکے ہیں تو آپ کو دوبارہ یہ کام کرنے کی ضرورت کیوں پیش آ رہی ہے؟ کیا آپ نے ذیل کی پوسٹ پڑھی ہے؟ پی ایچ پی بی بی 3 کے اردو پیکج کا اجراء
Top