ٹائپوگرافی میں ماسٹرز کے کورسز!

نبیل

تکنیکی معاون
آج اتفاق سے انگلینڈ کی یونیورسٹی آف ریڈنگ میں آفر کیے جانے والے ٹائپوگرافی سے متعلقہ ماسٹرز کورسز کے روابط ملے جنہیں یہاں شئیر کر رہا ہوں۔ واضح رہے کہ ان پروگرامز میں ایم اے، نہ کہ ایم ایس سی کی ڈگری ایوارڈ کی جاتی ہے۔

ایم اے ان ٹائپ فیس ڈیزائن

اس کورس میں کمرشل لیول کے اوپن ٹائپ فونٹ فیملی کی تیاری کے مراحل کی تربیت دی جاتی ہے۔ اس میں لاطینی کے ساتھ ساتھ غیر لاطینی فونٹس پر کام کرنے کے مواقع بھی موجود ہیں۔

ایم اے ان ٹائپوگرافی اینڈ گرافک کمیونیکیشن

یہ کورس ان لوگوں کے لیے زیادہ موزوں ہے جو ریسرچ کے لیے اپنی عملی مہارت کو بہتر بنانا چاہتے ہوں۔ اس کورس میں ٹائپوگرافی اور گرافک کمیونیکیشن کے تاریخی اور تصوراتی پہلوؤں پر روشنی ڈالی جائے گی۔

بالا کے کورسز کے علاوہ یونیورسٹی آف ریڈنگ میں ایم اے ان بک ڈیزائن کا کورس بھی آفر ہو رہا ہے۔
 

arifkarim

معطل
شکریہ نبیل، بہت کار آمد لگ رہا ہے، اگر میں انگلینڈ میں ہوتا تو یقینا یہ کورسز کرتا-------
 
Top