کیا پی این جی ایک ویکٹر فارمیٹ ‌ہے؟

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
کچھ سائٹس جیسے کہ DragonArtz Designs پر ویکٹر گرافکس پی این جی فارمیٹ میں فراہم کی جاتی ہیں۔ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ پی این جی گرافکس کو ویکٹر فارمیٹ میں کس طرح استعمال کیا جا سکتا ہے؟ عام طور پر سوفٹویر انہیں بطور راسٹر گرافکس کے ہی لوڈ کرتے ہیں۔
والسلام
 

جہانزیب

محفلین
نبیل، پی این جی فاریمٹ کو ویکٹر امیج کی طرز پر استعمال تو کیا جا سکتا ہے، لیکن مسلہ وہی رہے گا کہ سائز بڑھانے سے کوالٹی خراب ہو جائے گی، اسی طرح بڑی تصویر کو چھوٹا کرنے سے بھی یہی ہو گا ۔ اس کا سب سے بہتر طریقہ یہی ہے کہ پی این جی امیج کو ازسرِ نو السٹرٹر یا انک سکیپ کی مدد سے ویکٹر میں بنایا جائے ۔ ویسے بھی کم از کم ویب کی حد تک تمام نئے براوزرز ایس وی جی فارمیٹ‌ کو سپورٹ‌ کریں گے، جو شائد مستقبل میں ویب پر سب سے زیادہ استعمال ہونے والا فارمیٹ‌ بن جائے ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ جہانزیب۔ لیکن اس طرح کی ویکٹر فارمیٹ کا فائدہ کیا ہوا جس کا سائز تبدیل نہ کیا جا سکتا ہو؟
 

جہانزیب

محفلین
اصل میں ویب گرافکس کے لئے کئی لوگ تصویر بناتے تو ویکٹر فارمیٹ میں ہیں، پھر اس کو مختلف سائز میں پی این جی میں مخفوظ کر لیتے ہیں اور سکرپٹس کے ذریعے براؤزر کے مطابق تصویر دکھائی جاتی ہے ۔جیسے اگر براؤزر آٹھ سو کا ہو تو آٹھ سو والا امیج وغیرہ وغیرہ ۔
 
Top