نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    منفرد نام

    ہری پور ہزارہ میں ایک وکیل کے منشی نے بتایا: ’’میری ماں کا نام گلالے ہے‘‘۔ پہلے تو یہ بہت عجیب سا لگا، تاہم گلالے کے بیٹے سے مزید گفتگو اور غور کرنے پر کھلا کہ اصل لفظ ’’گُلِ لالہ‘‘ ہے، یوں یہ واقعی بہت خوبصورت نام ہے۔ اقبال کو پڑھنے والے بہتر سمجھ سکتے ہیں۔ پھر چراغِ لالہ سے روشن ہوئے کوہ و دمن...
  2. محمد یعقوب آسی

    منفرد نام

    افلاطون کے ہم عصروں میں ’’ناطقوں‘‘ کا ایک پورا کلچر تھا۔ اُن لوگوں کو انگریزی ہجوں کے مطابق sophisticians اور عربی ہجوں کے مطابق ’’سوفسطائی‘‘ کہا جاتا ہے۔ وہ لوگ مناظروں اور مباحثوں میں بات کو گھما پھرا کر اور منطقی پیچیدگیوں میں الجھا کر مدمقابل کو زیر کرنے کے لئے مشہور تھے۔ آج کی انگریزی لغت...
  3. محمد یعقوب آسی

    منفرد نام

    اردو، فارسی، عربی سے ہٹ کر کچھ نام کل ذہن میں آئے تھے۔ یونان کا ایک بادشاہ تھا یا دیوتا تھا، ’’برُوٹَس‘‘۔ میں نے کہیں پڑھا تھا کہ اس نے اپنے باپ کو قتل کر کے تخت و تاج پر قبضہ کیا۔ قتل ہوتے ہوئے بروٹس کے باپ نے حیرت سے کہا تھا ’’اے تو بروتو‘‘ (بروتو یہ تو ہے؟ یعنی میرا قاتل میرا اپنا بیٹا!)۔...
  4. محمد یعقوب آسی

    منفرد نام

    جناب زبیر مرزا ’’قعانت‘‘ ممکنہ طور پر یہ اصلاً ’’قعانہ‘‘ ہے۔ معانی دیکھ لیجئے: قَعِن قَعَناً (الاَنف) ناک کا چپٹا ہونا، پانسہ بلند ہونا۔ صفت: اقعَن، مؤنث: قعناء، جمع: قُعن، تصغیر: قُعَین۔ القعان: ناک کا چپٹا پن القعن: آٹا گوندھنے کا بڑا برتن۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
  5. محمد یعقوب آسی

    منفرد نام

    علمی سطح پر کوئی غلطی سرزد ہو جائے تو اس کا درست کر دینا اولیٰ۔ ’’افنان‘‘ اور ’’عفنان‘‘ کے حوالے سے ضروری وضاحت میرے ذمے آتی ہے، سو، عرض کرتا ہوں: افنان جمع ہے فنن کی معنی: سیدھی شاخ۔ سورۃ الرحمٰن میں لفظ ’’افنان‘‘ آیا ہے۔ سابقہ آیات کے تسلسل میں اس کا مفہوم گھنی شاخیں بنتا ہے۔ ۔۔۔ ۔ عفنان (یہ...
  6. محمد یعقوب آسی

    منفرد نام

    ایک بہت ضروری وضاحت ۔۔۔ سورہ الرحمٰن: آیت نمبر 48 ۔۔ ذَوَاتَا أَفْنَان ’’افنان‘‘ ہمزہ کے ساتھ ہے عین کے ساتھ (عفنان) نہیں و ما توفیقی الا باللہ
  7. محمد یعقوب آسی

    منفرد نام

    بجا ارشاد! عربی میں عفاف، فارسی میں پارسا۔ سورۃ الرحمٰن میں عفنان کے معانی دیکھ لیجئے۔ کل بتا دوں گا، ان شاء اللہ۔ لفظیاتی سطح پر عفنان ’’تثنیہ‘‘ ہے۔ اگر اس کے معنی شاخ یا ٹہن ہیں تو عفنان کا معنی ہوا : دو شاخیں، دو ٹہنیاں، درخت کا تنہ جو اوپر جا کر دو تنوں میں بٹ جائے۔
  8. محمد یعقوب آسی

    منفرد نام

    جناب عثمان کی بات پر ایک حدیث کا مفہوم ذہن میں تازہ ہو گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے کچھ صحابہ کے نام (جن میں سختی یا تلخی کے معانی تھے) تبدیل فرما دئے، ایک کا نام عبداللہ رکھا اور دوسرے کا عبدالرحمٰن۔ علمائے سیر کا کہنا ہے کہ یہ دونوں نام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت پسند تھے۔...
  9. محمد یعقوب آسی

    منفرد نام

    کچھ کچھ مجھے اندازہ ہے۔ عفاف، عفت، عفیفہ: ان کی اصل ایک ہی ہے، ع ف ف۔ عرفِ عام میں عفت اور عصمت قریب المعانی ہیں۔ مروہ: صفا اور مروہ نام کی پہاڑیاں جنہیں اللہ کریم نے اپنی نشانیاں فرمایا ہے۔ عفنان ۔۔ اس کے لغوی معنی فوری طور ذہن میں نہیں آ رہے۔ سورۃ الرحمٰن میں ہے ’’ذواتا عفنان‘‘۔
  10. محمد یعقوب آسی

    منفرد نام

    بہت سارے فارسی نام ایسے ہیں کہ ان میں تذکیر اور تانیث دونوں چلتے ہیں۔ مثلاً خورشید خان اور خورشید جان۔ میرے ایک دوست کی بیٹی کا نام شایان اور بیٹے کا نام شاداب ہے، دوسرے دوست ہیں ان کے بیٹے کا نام شایان اور بیٹی کا نام شاداب ہے۔ میں نے اپنی پوتی کا نام ’’وردہ‘‘ رکھا۔ کچھ ہی دنوں میں پتہ چلا...
  11. محمد یعقوب آسی

    منفرد نام

    ان ناموں کے معانی ظاہر ہے ان بچوں کے والدین تو ضرور جانتے ہیں۔
  12. محمد یعقوب آسی

    منفرد نام

    الیگزینڈر (سکندر) اور الیگزینڈرا (مؤنث نام) بہت معروف ہیں۔ سکندرِ اعظم کے نام پر بسایا جانے والا شہر ہماری لغت میں اسکندریہ اور اُن کی لغت میں الیگزینڈریا ہے۔ و علیٰ ہٰذا القیاس۔
  13. محمد یعقوب آسی

    منفرد نام

    جناب عمر سیف صاحب سے متفق ہوں۔ ایک ہی اصل پر مبنی ناموں میں تذکیر و تانیث کی ہزاروں مثالیں ہیں۔ Joseph, Josef, Jo ان سب کی اصل ’’یوسف‘‘ ہے۔ قرآن شریف میں ایک پوری سورۃ آپ کے نام پر ہے۔ تانیث میں یہ نام جوزف سے جوزفینا بنا۔ الیگزینڈر (سکندر) اور الیگزینڈرا (مؤنث نام) بہت معروف ہیں۔
  14. محمد یعقوب آسی

    منفرد نام

    ضحاک اور ذوالنون تو بہت معروف ہیں۔ ذوالنون: لفظی ترجمہ ’’مچھلی والا‘‘ ۔ یہ نام حضرت یونس علیہ السلام کے لئے بھی استعمال ہوا ہے۔ آپ کا مچھلی کے پیٹ میں رہنا ۔۔ تفصیلات تفسیر کی جملہ معروف کتب میں دستیاب ہیں۔ شیخ ذوالنون مصری رحمہ اللہ عالمی سطح پر معروف شخصیت ہیں۔
  15. محمد یعقوب آسی

    منفرد نام

    ضحاک اور ذوالنون تو بہت معروف ہیں۔ ضحاک ۔۔ قہقہہ مار کر ہنسنا ۔ حضرت اسحاق علیہ السلام کا نام بھی اس نسبت سے ہے کہ جب حضرت ابراہیم علیہ السلام کو آپ کی ولادت کی نوید سنائی گئی تو، آپ کی والدہ بے ساختہ ہنس پڑیں کہ میں بانجھ بڑھیا اور یہ بڈھا میرا شوہر ۔۔۔ یہ واقعہ اختصار کے ساتھ قرآن شریف میں...
  16. محمد یعقوب آسی

    انڈیکیٹرز

    سترہ ۔۔۔۔۔۔ کنورٹ میں الٹ کر اکہتر بن گیا شاید؟
  17. محمد یعقوب آسی

    سندباد جہازی کے حیرت انگیز سفر

    اچھا ہے بھائی ۔۔ اس میں بچوں کے لئے دل چسپی کا سامان بھی ہے، معلومات بھی ہیں اور اخلاقی درس بھی ہیں۔ اور لطف کی بات ہے کہ زبان بہت آسان ہے!۔ ایسا ہی کوئی اور سلسلہ دیکھئے۔ یا پھر خود لکھئے! کیا خیال ہے؟ انیس الرحمن
  18. محمد یعقوب آسی

    مقدس اور تیمور کی کہانی

    اس نظم کی آخری لائن: ’’بُجھ لئی میں چوہدری جی، چھولیاں دی دال اے‘‘
  19. محمد یعقوب آسی

    بریکنگ نیوز- وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے وارنٹ جاری

    ع، غ: تماشائے اہلِ ’’ستم‘‘ دیکھتے ہیں !!
  20. محمد یعقوب آسی

    7 سالہ پرتوک 2 کتابوں کا مصنف !

    عقلاً ناممکن ہے۔ اگر وہ اتنا بڑا جینئس ہے تو چوتھی جماعت میں کیوں پڑھ رہا ہے؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جانے دیجئے، ضروری نہیں کہ جو بات پریس میں آ گئی وہ بہر حال سچ ہو۔
Top