نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    ادبی لطائف

    سلمان باسط اسی کتاب میں ’’عروضیا‘‘ کے زیرِ عنوان لکھتے ہیں:۔ یعقوب آسی کو قرآنِ پاک، علامہ اقبال ور خطاطی سے محبت ہے۔ اس نے اپنی خطاطی کے ’’نادر‘‘ فن پارے اپنے ڈرائنگ روم میں سجا رکھے ہیں، جن میں اس نے تختی لکھنے کے انداز میں پورنے ڈال کر خامہ فرسائی کی ہے۔ اگرچہ یہ خطاطی رشید دہلوی اور خورشید...
  2. محمد یعقوب آسی

    ادبی لطائف

    یہاں کے ادبی حلقوں میں ایک لطیفہ کئی سال سے گردش میں ہے۔ ایک شاعر نے نبوت کا دعویٰ کر دیا۔ اور اولین تبلیغ اپنے ادیب دوستوں سے شروع کی۔ کئیوں نے سمجھایا بجھایا، کئیوں نے لعن طعن کی، مگر وہ اپنے دعوے سے باز نہ آئے۔ اپنے جاننے والوں میں ایک بڑے شاعر اور نقاد کو اپنی امت میں شامل ہونے کی دعوت دے...
  3. محمد یعقوب آسی

    ادبی لطائف

    عہدِ حاضر کے خاکہ نگاروں میں ایک اہم نام سلمان باسط کا ہے۔ اُن کی کتاب ’’خاکی خاکے‘‘ خاصی مقبول ہوئی۔ ایک خاکہ ’’کالا چٹا پہاڑ‘‘ میں لکھتے ہیں: رؤف امیر صرف شاعری میں ہی بلند آہنگ نہیں رکھتا، خیر سے آواز بھی صورِ اسرافیل سے کم نہیں۔ جب وہ آواز کی تمام تر دھمک کے ساتھ ’’صریرِ خامہ‘‘ کے...
  4. محمد یعقوب آسی

    شعر مکمل کریں : جب دیا رنج بتوں نے تو خدا یاد آیا

    فیس بک پر اپنے ادب دوست احباب سے تعاون کی درخواست کر دی ہے۔ امید ہے کچھ نہ کچھ ہو رہے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ صاحبان و صاحبات ! ۔۔ جب دیا رنج بتوں نے تو خدا یاد آیا ۔۔۔۔۔۔ یہ رہا ایک مصرع ۔۔ پورا شعر کیا ہے، کس کا ہے، کس کتاب میں ہے ۔۔۔ کچھ علم میں ہو تو بتائیے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
  5. محمد یعقوب آسی

    شعر مکمل کریں : جب دیا رنج بتوں نے تو خدا یاد آیا

    ’’بڑھکپن‘‘ کی بھی خوب کہی جانب نورمحمد
  6. محمد یعقوب آسی

    کچھ ہم بھی کہیں ، کچھ تم بھی کہو۔۔۔!

    @متلاشی، مدیحہ گیلانی، محمد خلیل الرحمٰن،
  7. محمد یعقوب آسی

    کچھ ہم بھی کہیں ، کچھ تم بھی کہو۔۔۔!

    بڑی لکیر کلاس روم میں سناٹا طاری تھا۔ طلبا کی نظریں کبھی استاد کی طرف اٹھتیں اور کبھی بلیک بورڈ کی طرف۔ استاد کے سوال کا جواب کسی کے پاس نہیں تھا۔ سوال تھا ہی ایسا۔ استاد نے کمرے میں داخل ہوتے ہی بغیر ایک لفظ کہے بلیک بورڈ پر ایک لمبی لکیر کھینچ دی۔ پھر اپنا رخ طلبا کی طرف کرتے ہوئے پوچھا، ’’تم...
  8. محمد یعقوب آسی

    منفرد نام

    آداب ۔۔۔ یہ ملاحظہ فرمائیے گا: http://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%AF%D8%A8%DB%8C-%D9%84%D8%B7%D8%A7%D8%A6%D9%81.26656/
  9. محمد یعقوب آسی

    ادبی لطائف

    فضل الٰہی بہار ۔۔۔ اپنے بے تکلف دوستوں کو ’’سہیلی‘‘ کہہ کر مخاطب کِیا کرتے۔ مجھے کہنے لگے: ’’گل سُن سہیلئے!‘‘۔ میں نے فوراً کہا: ’’جی، پھُوپھو!‘‘۔ بعد ازاں میں اکثر انہیں ’’پھُوپھو‘‘ کہا کرتا اور انہوں نے کبھی برا نہیں منایا۔
  10. محمد یعقوب آسی

    ادبی لطائف

    اسلام آباد سے راولپنڈی (ایک ویگن میں) جا رہا تھا۔ بارانی یونیورسٹی سٹاپ پر پہلو میں ایک سیٹ خالی ہوئی۔ بہار صاحب کو ویگن میں سوار ہوتے دیکھا، تو اُن کو اپنے پاس بلا لیا۔ بیٹھے تو اُن کے ہاتھ میں ماہنامہ ’’حماقت‘‘ کے کچھ پرچے تھے۔ میں استفسار کرنے ہی والا تھا کہ انہوں نے ایک پرچہ مجھے دیا اور...
  11. محمد یعقوب آسی

    ادبی لطائف

    اختر شاد کی شادی، میزبان اور مہمانوں میں بھی خاصے دوست حرف و قلم سے تعلق رکھنے والے، ان کے ہاں موجود، میرا حکیم فضل الٰہی بہار سے بالمشافہ ملاقات کا پہلا موقعہ ۔ یہ بتاتا چلوں کہ بہار صاحب کا قد چھوٹا تھا (جسمانی قد کی بات کر رہا ہوں، ادبی یا اخلاقی قد کی نہیں)۔ ۔۔ بات پنجابی ادب پر چل نکلی۔ مجھ...
  12. محمد یعقوب آسی

    منفرد نام

    بہت شکریہ جناب محسن وقار علی صاحب۔ ’’ادبی لطائف‘‘ نام کا سلسلہ مل گیا۔ جب پہلے اتنے سارے سلسلے چل رہے ہیں تو نیا سلسلہ چلانے کی چنداں ضرورت تو نہیں۔ امید ہے آپ اتفاق کریں گے۔
  13. محمد یعقوب آسی

    منفرد نام

    جی، میں نے کل ہی انٹرنیٹ پر کہیں یہ بات دیکھی۔ میں در اصل یلدرم کے معانی تلاش کر رہا تھا۔ اس سے پہلے میں نے ان کا نام نثر میں شگفتہ نگاری کے حوالے سے سنا تھا۔ اور اُن کی کچھ تحریریں کبھی نصاب میں بھی شامل ہوا کرتی تھیں۔
  14. محمد یعقوب آسی

    منفرد نام

    یہ دھاگا ’’زعفرانیات‘‘ کے لئے نہیں۔ سو، بہار صاحب اور دیگر احباب کے حوالے سے شگفتہ یادیں اور باتیں کسی اور دھاگے میں پیش کروں گا۔ وہی دیکھ رہا تھا کہ کون سا دھاگا منتخب کیا جائے۔ بہت آداب۔
  15. محمد یعقوب آسی

    بلاگ پر لکھی جانے والی تحریریں ادب کا حصہ ہیں یا نہیں؟

    اسی لئے تو کہا ہے، بھائی! کہ ’’مٹی پاؤ‘‘۔ یعنی مزید کچھ کیا کہنا!؟
  16. محمد یعقوب آسی

    منفرد نام

    حسن ابدال کا ایک نوجوان اور باصلاحیت شاعر، نام غالباً ’’نیر سیف‘‘ ہے، بہت عمدہ مزاح لکھتا ہے۔ نمونہ: دُدوھ اِچ پانی؟ استغفار پانی اِچ دُدھ پانا چاہیدا ۔۔۔
  17. محمد یعقوب آسی

    منفرد نام

    حکیم فضل الٰہی بہار کنجاہی ۔۔ آبائی مقام کنجاہ کی نسبت سے بہار کنجاہی کہلاتے تھے، دمِ وصال راولپنڈی میں مقیم تھے، زندگی کا بیش تر حصہ یہیں گزارا۔ طب اُن کا پیشہ بھی تھا اور شوق بھی۔ ایک پرچہ ہفت روزہ ’’جڑی بوٹی‘‘ اور ایک نیم ادبی مزاحیہ پرچہ ماہنامہ ’’حماقت‘‘ جاری کیا، دونوں پرچوں کے روحِ رواں...
  18. محمد یعقوب آسی

    منفرد نام

    اور ۔۔۔۔۔۔ مشہور انگریزی ناول ’’جین آئر‘‘ ایک خاتون شارلٹ برانٹے کی تصنیف ہے۔ جارج ایلیٹ (مردانہ نام) اس کا قلمی نام ہے۔
  19. محمد یعقوب آسی

    بلاگ پر لکھی جانے والی تحریریں ادب کا حصہ ہیں یا نہیں؟

    معذرت کے ساتھ ۔۔۔۔ ’’اصلاحی‘‘ صاحب کا لہجہ اور طرزِ استدلال مجھے پسند نہیں آیا۔ ایسی باتوں اور ایسے لہجے کا کوئی کیا جواب دے!! ؟؟ ۔۔۔ ’’مٹی پاؤ‘‘ ۔۔۔
  20. محمد یعقوب آسی

    منفرد نام

    ویسے بلی کی نظر تو بہت تیز ہوا کرتی ہے۔ ہے نا؟ بلی آپ کا محبوب ڈسپلے! جس کے لئے آپ نے اُن انکل کو ناراض بھی کر لیا۔
Top