نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    تاسف نایاب بھائی کے بہنوئی کا انتقال

    انّا للہ و انا الیہ راجعون خدا تعالیٰ مرحوم کی بخشش فرمائے اور انہیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔
  2. فرخ منظور

    مصحفی خورشید کو سایہ میں زلفوں کے چھپا رکھا ۔ مصحفی

    واہ واہ وارث صاحب یہ بات صرف آپ نے ہی نوٹ کی۔ قبلہ یہ "پھر" میں نے لگایا ہے کیونکہ اصل کتاب میں یہاں "پھر" نہیں ہے لیکن معلوم نہیں کیوں مجھے پھر کے بغیر شعر وزن سے خارج لگ رہا تھا اسی لئے پھر لگا کر سوالیہ نشان لگا دیا تاکہ کوئی صاحبِ علم اس پر کچھ رائے دے۔ اب آپ ہی کچھ بتائیں گے کہ پھر کے بغیر...
  3. فرخ منظور

    تھک گیا زندگی کی راہوں میں ۔ رفیق اظہر

    شکریہ فاتح صاحب! شکر ہے رفیق اظہر کی کسی غزل پر کوئی تکنیکی بحث بھی کسی نے کی۔ ورنہ تو ایک صاحب ان کے اشعار کی عجیب و غریب تشریح کر رہے تھے۔ ;)
  4. فرخ منظور

    مشہور افسانہ نگار عصمت چغتائی فلم جنون میں

    1978 میں شیام بینیگل نے غدر کے تناظر میں ایک فلم بنائی تھی جس کا نام "جنون" تھا اس فلم میں نصیرالدین شاہ، ششی کپور اور شبانہ اعظمی کے ساتھ عصمت چغتائی نے بھی دادی کا کردار کیا تھا۔ اس فلم کی ابتدا خسرو کے کلام سے ہے اور دوسرے حصے میں آپ کو عصمت چغتائی نظر آئیں گی۔
  5. فرخ منظور

    ارضِ وطَن کو پھر سے لہُو کا خراج دو ۔ فاتح الدین بشیر

    واہ واہ بہت ہی عمدہ کلام ہے جناب فاتح صاحب! مگر اسے کچھ مزید بڑھائیں۔ :)
  6. فرخ منظور

    تھک گیا زندگی کی راہوں میں ۔ رفیق اظہر

    فاتح صاحب ۔ قوافی کا تو مجھے کچھ زیادہ علم نہیں لیکن یہ آج کل کے شاعر ہیں اور جدید غزل آج کل ایسی ہی ہے۔ شاعر کے تعارف کے لئے دیکھیے یہ دھاگہ۔
  7. فرخ منظور

    تھک گیا زندگی کی راہوں میں ۔ رفیق اظہر

    غزل تھک گیا زندگی کی راہوں میں جا کے رہتا ہوں بیٹھ قبروں میں ہے یہ موت و حیات کا برزخ ہم نہ زندوں میں اور نہ مُردوں میں مرنے والا بھی مرثیہ خواب بھی اڑ گئے سب کے سب ہواؤں میں چاند سورج یہاں کے دیکھ لئے یہ بھی ہیں ڈوبتے خداؤں میں کششِ ثقل کھینچتی ہے کوئی روح بولے شکستہ لہجوں میں بیٹھ کر موت...
  8. فرخ منظور

    یہ جو ماتم کدہ جہاں کا ہے ۔ رفیق اظہر

    غزل یہ جو ماتم کدہ جہاں کا ہے ایک منصوبہ آسماں کا ہے دھوپ آنکھوں سے ہو گئی اوجھل ذکر کیا عمرِ رائیگاں کا ہے ہم اچانک نہیں یہ مل بیٹھے یہ کراں سے سفر کراں کا ہے کون اَرجُن کماں پہ ہے بیٹھا سب پتا تیر کو نشاں کا ہے روز چلتی ہے موت کی آندھی جا بجا شور نوحہ خواں کا ہے کئی ارواح آتی جاتی ہیں یہ...
  9. فرخ منظور

    موت میں ہے سکوں قرار بہت ۔ رفیق اظہر

    غزل موت میں ہے سکوں قرار بہت وہ سکوں جو ہے پائیدار بہت اتنا پانی کہاں سے آتا ہے آنکھ رہتی ہے اشک بار بہت راستہ بھُول بھُول جاتا ہوں آنکھ رہتی ہے پُر غبار بہت مرگ و ہستی کی دھُند میں بیٹھا دیکھتا ہوں میں آربار بہت باغِ دنیا جسے کہے ہے خلق جھاڑیاں ہیں یہ خاردار بہت شہر سے دور مقبروں سے گزر...
  10. فرخ منظور

    امرتا پریتم او میرے دوست میرے اجنبی ۔ امرتا پریتم

    پسند کرن لئی شکریہ ماظق صاحب!
  11. فرخ منظور

    مبارکباد جیہ بہن کو سالگرہ مبارک

    ہا ہا دراصل محفل میں کچھ لوگوں کو گلہ تھا کہ میں ہر بات نظم میں ہی کرتا ہوں اس لئے اب نظم کا سہارا کم لیتا ہوں لیکن آپ کے لئے چچا کے کچھ اشعار۔ تم سلامت رہو ہزار برس ہر برس کے ہوں دن پچاس ہزار انہیں کی سالگرہ کے لئے ہے سال بہ سال کہ لائے غیب سے غنچوں کی نو بہار گرہ انہیں کی سالگرہ کے لئے بناتا...
  12. فرخ منظور

    پاکستان 62 سالوں کا سفر

    بہت اچھی تصاویر ہیں شکریہ تعبیر! لیکن یہ سب کالی اور سفید کیوں ہیں؟ رنگین کیوں نہیں ہیں؟ ایسے لگ رہا ہے جیسے چیف جسٹس اور پرویز مشرف والی تصویریں بھی قائدِ اعظم کے زمانے کی ہیں۔ :)
  13. فرخ منظور

    آزادی ۔۔۔ مگر کس سے ؟

    بھائی دونوں ایک دوسرے سے خار کھائے بیٹھے تھے۔ مسلمان تو ویسے ہی صرف مسلمان ہونے کے ناتے ہر قوم کو نیچ ہی سمجھتے ہیں۔ مسلمانوں کی ہر جگہ یہی فطرت ہے۔ کیا آپ یہودیوں پر خار نہیں کھاتے؟ صرف اس لئے کہ آپ مسلمان ہیں اور ارفع و اعلیٰ ہیں۔ لیکن ہندوؤں کو بہرحال اس بات کی خار تھی کہ مسلمانوں نے صدیوں ان...
  14. فرخ منظور

    آزادی ۔۔۔ مگر کس سے ؟

    بہرحال یہ بات اتنی آسان نہیں بلکہ بہت پیچیدہ ہے۔ بعض اوقات لوگ تاریخ کے حوالے لکھ لکھ لاتے ہیں لیکن پھر بھی کوئی بات واضح نہیں ہوتی جبکہ ایک ادب کا افسانہ نگار یا شاعر ایک ہی شعر یا افسانے میں وہ بات واضح کر دیتا ہے۔ افسوس مجھے ایک ہندو ادیب کا لکھا افسانہ "پارٹیشن" نہیں مل رہا ورنہ میں وہ ضرور...
  15. فرخ منظور

    موسیقار مدن موہن اور ان کا سنگیت

    میرے پیا سے کوئی جا کے کہہ دے فلم: آشیانہ گلوکارہ: لتا منگیشکر اداکارہ: نرگس موسیقی: مدن موہن
  16. فرخ منظور

    رفیع سارے شہر میں آپ سا کوئی نہیں -محمد رفیع

    سارے شہر میں آپ سا کوئی نہیں گلوکار: محمد رفیع فلم: بیراگ موسیقی: کلیان جی ، آنند جی (یہ دو الگ ہستیاں تھی)
  17. فرخ منظور

    موسیقار مدن موہن اور ان کا سنگیت

    دل ان کو اٹھا کے دے دیا فلم: باپ بیٹی گلوکارہ: لتا موسیقی: مدن موہن
Top