جی بہلانے کے لیے زمین پر جو کھیل کھیلے جا رہے ہیں وہ بڑے ہی بھونڈے ہیں اور نگاہوں کو جو کرتب دکھائے جا رہے ہیں وہ بڑے ہی بےڈھنگے، ساری باتیں ایسی ہیں کہ ہنستے ہنستے پھیپھڑے دکھا لیے جائیں، پر ہنسنے کی سکت کس میں ہے۔ ہر ٹولی کے بیچ زندگی پر اور زندگی کی امنگوں پر پھبتیاں کسی جا رہی ہیں۔ جس جتھے...