زاہدہ پروین کا نام ذہن میں آتے ہی ، کافی گائیکی کا عہد زریں یاد آجاتا ہے ۔ کیونکہ زاہدہ پروین نے اپنی شیریں ، تاثیر انگیز اور دریا کے بہاؤ سے آواز کے خرام سے دلو ں پر انمٹ نقش چھوڑا ہے ۔ زاہدہ پروین امرتسر کے مردم خیز شہر میں25 19ء کو پیدا ہوئیں ان کا گھرانہ ، کوئی اہم گویوں کا نہ تھا ، اس لئے...