نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    ریکھائیں | نظم ۔ اکمل حیدرآبادی

    بہت خوبصورت نظم ہے!
  2. فرخ منظور

    اردو توں پنجابی ڈکشنری

    قبلہ تسی چاہندے او کہ او لغت تہاڈے ہتھ وچ پھڑا دتی جائے تہانوں کج نہ کرناں پئے۔ میرا خیال اے میں تہانوں دسیا سی کہ اردو سائنس بورڈ نے شاید اجیہی لغت چھاپی اے لیکن تسی اونہاں نال رابطہ کرناں میرا خیال اے گوارا ای نئیں کیتا۔
  3. فرخ منظور

    غالب اور روزہ

    ماظق بھائی روزہ تو میں بھی بہلاتا ہوں۔ ;) لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ ہمیں صرف روزے اور نماز کی ہی فکر ہے۔ یعنی ہم نے اسلام کو روزے اور نماز تک محدود کر لیا ہے۔ جبکہ اسلام زندگی کا ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے۔ باقی تمام گناہِ صغیرہ و کبیرہ ہم سب بے دھڑک کرتے رہتے ہیں۔ :) غالب دیکھیے کتنا عظیم آدمی تھا...
  4. فرخ منظور

    تیرے لئے پلکوں کی جھالر بنوں

    لاجوں مروں جھومے جیا کیسے یہ میں کہوں، آ جا ساجنا (یعنی لاج اور شرم سے مر رہی ہوں لیکن دل جھوم رہا ہے۔ ایسے میں میَں کیسے کہہ سکتی ہوں کہ آجاؤ ساجنا)
  5. فرخ منظور

    غزل اس نے چھیڑی مجھے ساز دینا ۔ صفی لکھنوی

    بہت شکریہ حضرت! میں نے بھی کچھ دیر پہلے تک مطلع ہی سن رکھا تھا۔ ;)
  6. فرخ منظور

    غزل اس نے چھیڑی مجھے ساز دینا ۔ صفی لکھنوی

    غزل اس نے چھیڑی مجھے ساز دینا ذرا عمرِ رفتہ کو آواز دینا قفس لے اڑوں میں، ہوا اب جو سنکے مدد اتنی اے بال و پرواز دینا نہ خاموش رہنا مرے ہم صفیرو جب آواز دوں ، تم بھی آواز دینا کوئی سیکھ لے دل کی بے تابیوں کو ہر انجام میں رنگِ آغاز دینا دلیلِ گراں باریِ سنگِ غم سے صفی ٹوٹ کر دل کا...
  7. فرخ منظور

    آج کا شعر - 4

    رات کو یاد ہے وہ آئے تھے اور کچھ اس کے سوا یاد نہ تھا (اردو ترجمہ، امیر خسرو)
  8. فرخ منظور

    منظوم تراجم، فارسی غزلیات خسرو از حکیم شمس الاسلام ابدالی

    باز بوی گل مرا دیوانہ کرد باز عقلم را صبا بیگانہ کرد پھر آج بوئے گُل مجھے دیوانہ کر گئی پھر عقل سے صبا مجھے بیگانہ کر گئی گل چو شمع خوبروئی بر فروخت بلبل بیچارہ را پروانہ کرد اس پھول کی شمع میں ڈھل جانے کی روش بلبل غریب تھی جسے پروانہ کر گئی جانِ من آں آشنا گوئی توئی گو مرا از جان خود بیگانہ...
  9. فرخ منظور

    منظوم تراجم، فارسی غزلیات خسرو از حکیم شمس الاسلام ابدالی

    باز با دردِ جدائی چوں کنم باز با ہجرِ آشنائی چوں کنم پھر ہوا دردِ جدائی کیا کروں پھر ہوی ہجر آشنائی کیا کروں دل زجان چو بر کنم روزِ وداع ترک آن ترکِ ختائی چوں کنم جان و دل کا کیا کروں روزِ وداع چھوڑ دوں ترکِ ختائی ، کیا کروں عقل گوید پارسائی پیشہ کن مست عشقم پارسائی چوں کنم عقل کہتی ہے کہ...
  10. فرخ منظور

    منظوم تراجم، فارسی غزلیات خسرو از حکیم شمس الاسلام ابدالی

    می گذشت کہ چشمم مجالِ خواب ندارد مرا شبی اس سیہ رو کہ ماہتاب ندارد گیا وہ چاند نظر کو مجالِ خواب نہیں شبِ سیہ کے مقدّر میں ماہتاب نہیں نہ عقل ماند نہ دانش نہ صبر ماند نہ طاقت کسی چنینِ دلِ بیچارۂ خراب ندارد رہے نہ ہوش و خرد اور نہ ہی صبر و شکیب کسی کا دل بھی یوں بیچارہ و خراب نہیں تو ای کہ...
  11. فرخ منظور

    منظوم تراجم، فارسی غزلیات خسرو از حکیم شمس الاسلام ابدالی

    می نوش کہ دورِ شادمانی است خوش باش کہ روز کامرانی است شراب پی کہ یہی دورِ شادمانی ہے خوشی منا کہ ترا روزِ کامرانی ہے مغرور مشو ببانگِ نایی کاواز در ای کاروانی است غرور کر نہ کر فانی ہے بانسری کی صدا یہ وہ صدا ہے جو آوازِ کاروانی ہے ہر دم کہ خوشدلی بر آید سرمایہ حاصل جوانی است ہر ایک لمحہ جو...
  12. فرخ منظور

    میر مہدی مجروح ایذا ہی درد ہجر سے پائی تمام رات - میرمہدی مجروح دہلوی صاحب

    [/center] شکریہ کاشفی صاحب اچھی غزل ہے۔ اس شعر کے دوسرے مصرع میں غرض نہیں عرض ہے یعنی عرضِ شوق۔ بہت سی جگہوں پر آپ نے اضافتیں بھی نہیں ڈالیں وہ بھی ڈال دیجیے گا۔ :)
  13. فرخ منظور

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    یہ وہی بات ہے کہ میرا ایک دوست ایک نو وارد ایکٹر کا انٹرویو لے رہا تھا۔ میرے دوست نے سوال کیا کہ "آپ کا کیا خیال ہے کہ نئے آنے والوں کے لئے کس طرح سٹوڈیو کے دروازے کھل سکتے ہیں تو وہ صاحب بولے "بڑی آسان بات ہے سٹوڈیو کے چوکیدار سے کہیں کہ وہ سٹوڈیو کا دروازہ کھول دے تو وہ کھول دے گا" یہاں بات ہو...
  14. فرخ منظور

    تعارف بس میری ہی کمی تھی

    خوش آمدید صائمہ نقوی صاحبہ!
  15. فرخ منظور

    تعارف میں شاعر بدنام ۔۔۔ !!

    خوش آمدید شاعر بدنام صاحب! بدنام اگر ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا :)
  16. فرخ منظور

    شاذ تمکنت کچھ عجب شان سے لوگوں میں رہا کرتے تھے | غزل ۔ شاذ تمکنت

    واہ واہ بہت خوب شاعر بدنام صاحب! شاذ تمکنت کی بہت خوبصورت غزل شئیر کی ہے۔ بہت شکریہ! کچھ اپنا تعارف بھی کروائیے۔ :)
  17. فرخ منظور

    پیانو میوزک

    بغیر سنے تو کوئی فائدہ نہیں اور عابدہ پروین سے تو ہمیشہ ہی چھوٹی رہو گی چاہے جتنی بھی بڑی ہو جاؤ ۔ :)
  18. فرخ منظور

    غزل ۔ کہیں تھا میں، مجھے ہونا کہیں تھا ۔ محمد احمد

    واہ واہ بہت خوب غزل ہے احمد صاحب! مزا آگیا پڑھ کر۔ بہت داد قبول فرمائیں۔ :)
  19. فرخ منظور

    فریدہ خانم دلِ مضطر کو سمجھایا بہت ہے۔ فریدہ خانم

    بہت شکریہ زونی! کچھ ہمارے جیسے دیوانوں نے یو ٹیوب پر ایسی ایسی چیزیں رکھ چھوڑی ہیں کہ میں خود بھی حیران ہو جاتا ہوں۔ پچھلے دو تین سالوں سے یو ٹیوب پر برِصغیر کی موسیقی کا بہت اچھا ذخیرہ اکٹھا ہو چکا ہے۔ :)
  20. فرخ منظور

    جناح پور نقشہ کی برآمدگی ڈرامہ تھی

    اسی لئے میں ان دھاگوں میں نہیں آتا کہ لوگوں نے سیاسی نظریات کو بھی اپنے ایمان کا جزوِ لاینفک بنا رکھا ہے۔ اگر ان کے سیاسی نظریات سے اختلاف کریں تو وہ یوں سمجھتے ہیں جیسے ان کے ایمان پر زد پڑ گئی ہے۔ کسی بھی بات کو سمجھنے کے لئے ہمیں اپنے اندر کے بت خانوں کو یعنی تعصبات کو بالائے طاق رکھنا پڑے گا...
Top