آفس کا انٹرنیٹ تبھی استعمال کرتا ہوں جب بلک اپ لوڈنگ کرنی ہو۔ یہاں میرے نارمل ڈیسک ٹاپ پر اس وقت یہ سپیڈ ہے
جب زیادہ رفتار چاہیئے ہو تو پھر دوسرے کمپیوٹر پر منتقل ہو جاتا ہوں
یہ تو پھر آپ کی طرف اور ہماری طرف ٹائم ڈفرینس نکال کر بھی ایک ہی وقت ہوئی ہوگی افطاری۔ ہمارے ہاں 11.10پر تھا جو آپ سے دو گھنٹے پیچھے ہے لیکن آپ کے مراسلے کے وقت کے مطابق پندرہ منٹ کے لگ بھگ کا فرق نکل رہا ہے :)
ہمارے ہاں لینڈ لائن کا استعمال کم سے کم ہوتا جا رہا ہے اور لینڈ لائن کے نمبر اب سیل فون پر ایشو ہو جاتے ہیں۔ اندازہ ہے کہ آئندہ چند سالوں تک لینڈ لائن سرے سے ہی ختم ہو جائے گی :)
فی الوقت تو بس کچھ بھوک محسوس ہو رہی ہے۔ دن کو سو گیا تھا تو سر درد بھی ہے ہلکا سا، شاید کافی کی کمی۔ اب سوچ رہا ہوں کہ کچھ کھانا بنا ہی لوں :)
آپ کا روزہ کیسا رہا؟ :)