ماشاءاللہ، بہت عمدہ کلام ہے، صفی بھائی۔ من حیث المجموع نہایت پسند آیا۔
مگر چونکہ آپ نے رائے طلب فرمائی ہے تو ہم نے بھی کانی آنکھ سے غزل پڑھنے کی کوشش کی ہے۔ چند معروضات پیشِ خدمت ہیں:
مصرعِ اولیٰ میں رنجش کے چشمِ خوں چکاں سے نہ مٹنے کا شکوہ ویسا بلیغ نہیں جیسا داغِ بدگمانے کے لہو سے بھی نہ دھل...