میری ماں کے زمانے میں عورت محبت کے میدان میں سب سے آگے ہوتی تھی اورجب انعام تقسیم ہونے کا وقت آتا تو غائب ہوجاتی-
اس کو مکٹ سجا کے ، سرمہ کاجل لگا کے مہمان خصوصی بننے کا طریقہ نہیں آتا تھا- ایسے موقعوں پر وہ نظرسے اوجھل ہوکر ایسے
اوہلے میں چھپ جاتی تھی کہ مدتوں اس کے اثرآثارکا پتہ تک نہ چلتا- یہ...