(چائے کی چسکی لیتے ہوئے) حضور پہلے چائے خانہ تو آباد ہو جائے۔ اور اپنا تو یہ حال ہے کہ بقول فیض
مَے خانوں کی رونق ہے کبھی خانقہوں کی
اپنا لی ہوس والوں نے جو رسم چلی ہے
دلداریِ واعِظ کو ہمیں باقی ہیں ورنہ
اب شہر میں ہر رندِ خرابات ولی ہے
بہت بہت مبارک ہو ظفری بھائی۔ بہت خوشی ہوئی۔ اور میں محفل کے منتظمین کو بھی مبارکباد دیتا ہوں کہ بہت ہی مناسب انتخاب کیا گیا ہے۔ ان زمرہ جات کے لئے ظفری بھائی سے بہتر کوئی آدمی نہیں ہو سکتا۔ :)