بہت شکریہ فاتح صاحب۔ لیکن کچھ دنوں سے مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ اردو محفل کے احباب کی "اردو شاعری" سے دلچسپی شاید ختم ہوتی جا رہی ہے۔ بہرحال شکریہ ادا کرنے والے احباب کا بھی بہت شکریہ!
غزل
راہ پر اُن کو لگا لائے تو ہیں باتوں میں
اور کھُل جائیں گے دو چار ملاقاتوں میں
یہ بھی تم جانتے ہو چند ملاقاتوں میں
آزمایا ہے تمہیں ہم نے کئی باتوں میں
غیر کے سر کی بلائیں جو نہیں لیں ظالم
کیا مرے قتل کو بھی جان نہیں ہاتھوں میں
ابرِ رحمت ہی برستا نظر آیا زاہد
خاک اڑتی کبھی دیکھی نہ...
ایک غلطی درست کر لی جائے کہ میں اقبال احمد صاحب کو غلطی سے اقبال خان مرحوم سمجھ بیٹھا تھا۔ جن اقبال خان کا میں نے ذکر کیا ان کے بھی کچھ مضامین موجود ہیں اور وہ "مشعل" ادارے کے ڈائرکٹر رہ چکے تھے۔
اسامہ نے سینکڑوں بیانات دئیے اور اس کی ویڈیوز میڈیا پر چلیں۔ لیکن ایک بھی بیان میں اسامہ نے یہ نہیں کہا کہ مجھ پر 9/11 کا الزام غلط ہے۔ اسے یہ بات کہنے سے کیا امریکی ہی روک رہے تھے؟
گرائیں صاحب کی یہ بات سمجھ میں نہیں آئی کہ اس واقعے سے یہ کیسے ثابت ہوتا ہے کہ 9/11 حملے اسامہ نے کروائے ہیں یا نہیں کروائے۔ اس واقعے سے 9/11 کے حملے کے نتائج تو کہیں سے بھی برآمد نہیں ہو رہے۔
وارث صاحب! لیکن لائبریری میں بہرحال ایک معیاری مزاحیہ ادب ہونا چاہیے۔ چاہے وہ ایک نظم ہی کیوں نہ ہو۔ یعنی صرف مستند مزاحیہ شعرا کا کلام ہو باقی چیزیں لائبریری سے باہر ہوں تو لائبریری کی خوبصورتی برقرار رہے گی۔
میری وارث صاحب اور شمشاد صاحب سے درخواست ہے کہ لائبریری کے مزاحیہ شاعری والے سیکشن میں بہت سے ایسے دھاگے ہیں جو لائبریری میں نہیں ہونے چاہئیں۔ براہِ مہربانی ان تمام دھاگوں کو کہیں اور منتقل کر دیا جائے۔ بہت شکریہ!