نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    سال 2015 کی دس بہترین ڈرون سی لی گئی تصاویر!

    ان گنت شامیں جامشورو پل پر واقع "المنظر ریسٹورنٹ" میں چائے پیتے اور لبِ مہران پر چہل ہزار قدمی کرتے گزریں۔ کوئی ہفتہ گزرتا ہوگا کہ ہم وہاں نہ پائے جاتے ہوں۔ کیا دن تھے! ہائے کیا دن تھے ! ایک ٹوٹی پھوٹی سی موٹر سائیکل تھی جس پر ہمیشہ دو تین احباب اور بعض اوقات چار چار لوگ تک سوار ہوکر اصیلِ بے...
  2. ظہیراحمدظہیر

    میں روز اپنے لئے ضابطے بناتا ہوں

    بہت بہت شکریہ تابش بھائی ۔ آپ کی محبت اور خلوص کے لئے سراپا سپاس ہوں ۔ خدا آپ کو سلامت رکھے۔ خوش رکھے ۔ بہت شکریہ کاشف ! بہت نوازش! بہت شکریہ ! نوازش!! فاتح اگر اسے میری بدذوقی اور اپنے حقِ مطالعہ میں دخل اندازی نہ سمجھو تو میں نئی غزل پوسٹ کرتے وقت آپ کو ٹیگ کردیا کروں!؟!
  3. ظہیراحمدظہیر

    خود فریبی کے نئے کچھ تو بہانے ڈھونڈیں

    اعجاز بھائی ، یہ کوئی اتنی فاسقانہ تو نہیں ہے ۔ :):):) ۔ ویسے آتش تو اب بھی کبھی کبھی بھڑک ہی اٹھتی ہے ۔ اب تو ڈر لگ رہا ہےکچھ غزلیں لگاتے ہوئے ۔ :)
  4. ظہیراحمدظہیر

    خود فریبی کے نئے کچھ تو بہانے ڈھونڈیں

    بہت بہت نوازش ! بہت شکریہ! بہت دل بڑھایا ہے آپ نے۔ خدا آپ سب کو خوش رکھے!
  5. ظہیراحمدظہیر

    ٓآسرے توڑتے ہیں ، کتنے ستم توڑتے ہیں

    بہت شکریہ عاطف ، بس محبت ہے یہ آپکی۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    سال 2015 کی دس بہترین ڈرون سی لی گئی تصاویر!

    جامشورو پُل کی بات کررہے ہیں کیا؟!! وہ تیر میرے سینے میں مارا کہ ہائے ہائے
  7. ظہیراحمدظہیر

    ہاتھوں میں لئے سنگ کی سوغات چلی ہے

    کاشف بھائی ۔ مشورہ آپ کا صائب ہے اور اس کی کوئی افادیت بھی یقینا ہوگی۔ تدوین تو اب ممکن نہیں رہی۔ لیکن یہ ساری غزلیات میں "ظہیر احمد ظہیر کی شاعری" نامی دھاگے میں بھی لگارہا ہوں تاکہ تمام شاعری ایک جگہ جمع ہوجائے کہ اس ساری کاوش کا بنیادی مقصد ہی یہ ہے ۔ اگر مناسب سمجھیں توآپ اس دھاگے کو...
  8. ظہیراحمدظہیر

    ہاتھوں میں لئے سنگ کی سوغات چلی ہے

    بہت شکریہ فاتح ۔ مطلع کے بارے میں آپ سے ایک سو ایک فیصد متفق ہوں ۔ یہ معاملہ شاید میری کئی غزلوں کے ساتھ ہے۔ بچپن ہی سے پچھل پیری اور سرکٹے کا ڈر ذہن میں کچھ ایسا بٹھایا گیا کہ اب سرکٹی غزل بھی اچھی نہیں لگتی ۔ چنانچہ بعض اوقات جیسے تیسے تک بندی کرنی ہی پڑتی ہے۔ معذرت قبول کیجئے۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    سال 2015 کی دس بہترین ڈرون سی لی گئی تصاویر!

    زیک ، ممکن ہے ایسا ہی ہو ۔ میرا نیو آرلینز کی طرف کبھی جانا نہیں ہوا۔ جب بچے چھوٹے تھے اور ہم بھی امریکا میں نئے نئے تھے تو گھومنے پھرنے کا بہت موقع ملا ۔ اب بچے کہیں جانے کا نام ہی نہیں لیتے ، اپنی اپنی مصروفیات میں ہیں۔ سب کا ایک وقت میں ایک جگہ جمع ہونا بڑا مشکل ہے ۔ اور ہماری بیگم بچوں کے...
  10. ظہیراحمدظہیر

    نظر لکھنوی غزل: نقش یادوں کے تری دل سے مٹے جاتے ہیں٭ نظرؔ لکھنوی

    جی ظہیر ۔ یہ مضمون اکثر شعرا نے باندھا ہے ۔ میں نے بھی کچھ اسی طرح کی بات تھی: جو عشق نے چاہا ہے وہی کرکے دکھایا کب دل کے حضور اپنی کوئی بات چلی ہے
  11. ظہیراحمدظہیر

    سال 2015 کی دس بہترین ڈرون سی لی گئی تصاویر!

    :):):) جی - بالکل درست فرمایا ۔ لکھتے وقت کئی باتیں ذہن میں گڈمڈ ہورہی تھیں ۔ لکھنا یہ چاہ رہاتھا کہ امریکہ کے سب سے لمبے پلوں میں سے ایک ہے۔ اس سے زیادہ لمبا پل تو اس کے بالکل قریب بے ایریا ہی میں سان میٹیو کا پل ہے جو سات آٹھ میل لمبا ہے۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    سال 2015 کی دس بہترین ڈرون سی لی گئی تصاویر!

    ہا ہا ہا ہا !! آپ نے ڈرون ٹیکنالوجی پر کیا زبردست فضائی حملہ کیا ہے! ڈرون ہی تو ہے ۔ کیمرے کا نشانہ چار پانچ میل اِدھر اُدھر ہوگیا تو کیا بڑی بات ہے ۔ :):)
  13. ظہیراحمدظہیر

    سال 2015 کی دس بہترین ڈرون سی لی گئی تصاویر!

    عاطف ، اس پل کا نام بے برج BAY BRIDGE ہے۔ یہ امریکا کا سب سے لمبا پل ہے پانی کے اوپر تقریبًا ساڑھے چار پانچ میل ہے اور کل لمبائی ایک آدھ میل اور زیادہ ہوگی۔ سلیکون وادی سان فرانسسکو سے پندرہ بیس منٹ دور ہی ہے اور یہ سارا علاقہ BAY AREA کہلاتا ہے۔ شاید اسی لئے آپکی کمپنی کے مونو گرام پر اس...
  14. ظہیراحمدظہیر

    سال 2015 کی دس بہترین ڈرون سی لی گئی تصاویر!

    پاکستان تو خون میں شامل ہےجناب ! شکم کی آگ لئے پھرتی ہے دربدر ہم کو سگِ زمانہ ہیں ، ہم کیا ہماری ہجرت کیا
  15. ظہیراحمدظہیر

    سال 2015 کی دس بہترین ڈرون سی لی گئی تصاویر!

    بلاشبہ تمام تصاویر بہت خوبصورت ہیں ۔ لیکن جس تصویر پر گولڈن گیٹ برج لکھا ہے وہ درست نہیں۔ یہ گولڈن گیٹ نہیں بلکہ سان فرانسسکو کا بے برج ہے ۔ گولڈن گیٹ تو امریکی علامات یا آئیکون میں شمار ہوتا ہے اور اس پُل سے چار پانچ میل کے فاصلے پرہے ۔ اتفاق دیکھئے کہ اوائل نومبر میں ایک ہفتے کے لئے میں اپنے...
  16. ظہیراحمدظہیر

    تازہ غزل : اٹھاؤں کیسے میں بارِ گرانِ سجدہء شوق

    ذرہ نوازی ہے آپ کی اعجاز بھائی! آپ کی محبت ہے ۔ بہت خوش ہوں کہ آپ کو پسند آئی ۔
  17. ظہیراحمدظہیر

    تازہ غزل : اٹھاؤں کیسے میں بارِ گرانِ سجدہء شوق

    بہت بہت شکریہ نذیر صاحب ! خدا آپ کو خوش رکھے۔ بہت نوازش!
  18. ظہیراحمدظہیر

    تازہ غزل : اٹھاؤں کیسے میں بارِ گرانِ سجدہء شوق

    مجھےخوشی ہے کہ آپ کو اشعار پسند آئے ۔ اللہ تعالیٰ ذوق سلامت رکھے ! بہت نوازش!
  19. ظہیراحمدظہیر

    ظہیراحمد ظہیرکی شاعری

    خود فریبی کے نئے کچھ تو بہانے ڈھونڈیں اُس کی الفت کے علاوہ بھی ٹھکانے ڈھونڈیں گذری صدیوں کو گذارے چلے جائیں کب تک چھوڑ کر ماضی چلو اور زمانے ڈھونڈیں ہم کسی اور ہی اندازِ محبت کے ہیں لوگ تازہ رشتوں میں بھی اقرار پرانے ڈھونڈیں دل پہ مت لینا کہ لوگوں کی تو باتیں یوں ہیں جیسے اُڑتے ہوئے کچھ تیر...
Top