نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    ایک لڑکا اور لڑکی (علامہ اقبال سے معذرت کے ساتھ)

    ’’پیالے‘‘ فعولن پر ہے جناب۔ ع: پیالہ گر نہیں دیتا نہ دے شراب تو دے (غالب) پورا شعر اس وقت ذہن میں نہیں ہے۔ معذرت۔ محمد اسامہ سَرسَری ، محمد خلیل الرحمٰن
  2. محمد یعقوب آسی

    ایک لڑکا اور لڑکی (علامہ اقبال سے معذرت کے ساتھ)

    بہت عمدہ کیا جناب۔ ’’برے بھی‘‘ کو بھی دیکھ لیجئے، شاید کوئی نئی بات نکل آئے۔
  3. محمد یعقوب آسی

    مبارکباد استاد محترم جناب محمد یعقوب آسی صاحب کے دو ہزار احسانات

    و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہٗ ۔ آداب بجا لاتا ہوں، عزیزہ مدیحہ گیلانی شکر ہے آپ کو بھی کچھ فرصت تو ملی۔ دوسروں کو (آپ کے شاگرد ہی سہی) امتحان میں ڈالئے گا تو یوں تو ہو گا۔
  4. محمد یعقوب آسی

    ایک لڑکا اور لڑکی (علامہ اقبال سے معذرت کے ساتھ)

    ’’گو‘‘ اور ’’یوں تو‘‘ : تکرارِ معنوی (یہاں دونوں کا ایک ہی معنی ہے)۔ ’’ہر اک شخص‘‘ پر ’’ہی‘‘ زائدِ محض، پھر دوسرے مصرعے میں اس کی تکرار۔ ’’فوراً ہی‘‘ اگرچہ ’’ہی‘‘ فصاحت کو کمزور کر رہا ہے تاہم چل جاتا ہے۔ اس جسارت پر معذرت بھی ساتھ ساتھ! محمد خلیل الرحمٰن صاحب۔
  5. محمد یعقوب آسی

    ایک لڑکا اور لڑکی (علامہ اقبال سے معذرت کے ساتھ)

    بہت خوب جناب! اس شعر پر غور فرما لیجئے گا: گو یوں تو ہر اک شخص ہی اچھا ہے جہاں میں کرنا نہ ہراک شخص پہ فوراً ہی بھروسا ویسے آپ نے اوزانی مناسبت (لڑکی:مکھی، لڑکا:مکڑا) سے خوب فائدہ اٹھایا ہے۔ ایک پنتھ دو کاج۔ بہت آداب جناب محمد خلیل الرحمٰن صاحب۔
  6. محمد یعقوب آسی

    مبارکباد استاد محترم جناب محمد یعقوب آسی صاحب کے دو ہزار احسانات

    سراپا سپاس ہوں خاتونِ محترم مہ جبین صاحبہ اور جملہ احباب۔
  7. محمد یعقوب آسی

    مبارکباد استاد محترم جناب محمد یعقوب آسی صاحب کے دو ہزار احسانات

    یہ کیا ہوا حضرت؟ ۔۔۔ یہ فقیر اتنا بڑا آدمی کیسے بن سکتا ہے!!۔ اسے خاک نشین ہی رہنے دیجئے کہ خاک نشین گِرتا نہیں ہے۔ آپ لوگوں کا بڑاپن ہے البتہ! دعا کیجئے کہ اس فقیر کو اللہ کریم انکسار کی توفیق دیے رکھے۔
  8. محمد یعقوب آسی

    ہو رہی ہو گی ہجو، خیر کوئی بات نہیں

    میرے محدود علم کے مطابق تو درست لفظ ’’ہَجْو‘‘ ہے۔ ہَج و (وتد مفروق)۔ واللہ اعلم کہ اہلِ استحقاق کا کیا نکتۂ نظر ہے۔ مزمل شیخ بسمل
  9. محمد یعقوب آسی

    ہو رہی ہو گی ہجو، خیر کوئی بات نہیں

    ؟؟؟؟؟ یعنی اس کی اصلاح ممکن نہیں کیا؟ ’’اصلاح کی ضرورت نہیں‘‘ ۔۔ اس مفہوم کے لئے ’’ناقابلَ اصلاح‘‘ شاید مناسب نہ ہو۔
  10. محمد یعقوب آسی

    "آج کی نوکرانی"

    نہیں مقدس ! شاید ہی کہیں کچھ ایسا ہوتا ہو، کچھ شاعر کی قوتِ متخیلہ کا بھی کمال ہوتا ہے۔ اور طنز میں بات کو بڑھا چڑھا کر بھی پیش کرتے ہیں، یہ شاعر کی اپج پر بھی ہے۔ پروفیسر انور مسعود نے ایک انٹرویو میں بتایا:۔ ایک عرب شاعر تھا، اس کے دوست کی ناک خاصی بڑی تھی۔ وہ شاعر جب بھی دوست سے ملتا تو...
  11. محمد یعقوب آسی

    مدرسة الاصلاح: ایک تحریک، ایک تنظیم÷ نشاة ثانیہ اور کھوئے ہوئے وقارکی تلاش

    آپ کی بہت نوازش جناب محمدعلم اللہ اصلاحی صاحب، کہ آپ نے یاد رکھا۔ اس موضوع پر اپنی علمی کم مائیگی کی وجہ سے خاموشی اختیار کرتا ہوں۔
  12. محمد یعقوب آسی

    درست تلفظ کیا ہے؟

    لغات دیکھ کر بتا دوں گا۔ سنا تو آتِش ہے تائے مکسور کے ساتھ۔ میرا سوال یہ تھا ہی نہیں کہ کس انفرادی لفظ کی کون سی املاء اور کون سے اعراب درست ہیں۔ میرا اصل سوال یہ تھا کہ کسی زبان میں تبدیلی کا استحقاق کسے حاصل ہے، اور کسے حاصل نہیں؛ اور اس استحقاق کی بنیاد کیا ہے؟۔ اِس پر میری راہنمائی...
  13. محمد یعقوب آسی

    ”اردو محفل “ کے شاعرسے مکالمہ (نیاسلسلہ)

    آداب عرض ہے، حضرتِ منیر انور ۔
  14. محمد یعقوب آسی

    درست تلفظ کیا ہے؟

    قافیے کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے مسلمہ تلفظ سے انحراف؛ بس۔ اگر ہم ایسے انحرافات کو مانتے چلے جائیں تو اردو کا کیا حال ہو گا! آپ کے نزدیک اگر یہ اُس شاعر کا استحقاق ہے تو اُس کی کوئی دلیل بھی رہی ہو گی، وہی دلیل میرا مطمعِ نظر ہے۔
  15. محمد یعقوب آسی

    "آج کی نوکرانی"

    اچھا ہے! اس میں مزاح کو ایک رخ ملا ہے نا! ملازمہ کو رکھا گیا مالکن کی سہولت کے لئے، اور وہ خود اپنی سہولت کے لئے مالکن سے کام بھی لے اور گھریلو مشینوں کا مطالبہ بھی کرے۔ یہی طنز ہے۔ عمدہ لکھا ہے۔ انور مسعود کا اس سے کسی قدر مختلف مضمون پر ایک قطعہ یاد آ گیا۔ گائے رکھنے کا تردد ہم سے ہو سکتا...
  16. محمد یعقوب آسی

    خوابوں کے جزیرے میں رہنے والا۔۔۔روزنامہ نئی بات کا ادبی صفحہ

    بہت شکریہ جناب مغزل آپ کا۔ یہ جو بحث چل رہی ہے، یہ اپنے قد سے اونچی ہے صاحب! بہت آداب۔
  17. محمد یعقوب آسی

    درست تلفظ کیا ہے؟

    جناب فاتح صاحب کا ارشاد ہے: پورے احترام کے ساتھ، میں اپنے فاضل دوست سے اس بات پر راہنمائی چاہوں گا کہ: استحقاق کسے حاصل ہے، اور کسے حاصل نہیں؛ اور اس استحقاق کی بنیاد کیا ہے؟۔ بہت آداب۔
  18. محمد یعقوب آسی

    درست تلفظ کیا ہے؟

    چلئے صاحب ۔۔ ہم تو صاف نکل گئے، کہ بات جوانی اور جوانوں کے بیچ چل پڑی بلکہ چکرا رہی ہے۔ خوش رہئے۔ ویسے میرا بہت صاف اور واضح نظریہ ہے کہ زبان میں کسی کو کوئی خصوصی استحقاق حاصل نہیں۔ جب ایک قاعدہ بن گیا اور معروف ہو گیا تو پھر وہ سب کے لئے ہے، کوئی اسنثناء نہیں ہونا چاہئے۔
Top