اردو زبان و ادب، محاورہ، لفظیات، اوزان و بحور، شعری نزاکتیں اور باریکیاں؛ وسعتِ نظر اور وسعتِ قلب، شفقت اور انکساری کا اعجاز ہمارے الف عین کو سراپا اعجاز بنائے ہوئے ہے۔ ان کا ایک بہت بڑا کام ادب کے خزانے میں اضافہ کرنا ہے، پتہ نہیں کہاں کہاں سے کتابوں کی کتابیں ڈھونڈ لاتے ہیں اور بانٹ دیتے ہیں۔...