نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    درست تلفظ کیا ہے؟

    ما شاء اللہ! جناب محب اردو! آپ نے اردو اور عربی سے محبت کا عمدہ ثبوت پیش کیا ہے۔ اس فقیر کے سوالوں کا کافی و شافی جواب مل گیا اور دامن میں کچھ قیمتی موتی بھی آ گئے۔ آداب عرض ہے۔
  2. محمد یعقوب آسی

    اقبال اور ہم ۔ نئی پیروڈیاں

    5۔ غزل بلا تکلف ۔۔۔ یہاں آپ کی توجہ چاہتا ہوں: یوں سمجھے لیجئے کہ ایک بہت صاف ستھرے گھر کے صحن میں، کمرے میں کہیں کوئی ایک تنکا بھی گرا پڑا ہو تو دُور سے دکھائی دے جاتا ہے؛ کچھ ایسی ہی صورت یہاں ہے۔
  3. محمد یعقوب آسی

    اقبال اور ہم ۔ نئی پیروڈیاں

    محاکات۔4: مری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں بہت خوب لکھا جناب آپ نے! اور یہ شاگرد بننے کی بھی خوب کہی۔ آپ تو خود استاد ہیں صاحب، یہ والے یا وہ والے۔ عربی لغات کے حوالے سے ایک سوال آپ کو پیش کروں گا، مگر نجی پیغام میں۔ تاہم اس فن پارے میں بنائے محاکات کا روئے زیبا کسی قدر مدھم لگتا ہے (نمبر 7 کے...
  4. محمد یعقوب آسی

    اقبال اور ہم ۔ نئی پیروڈیاں

    محراب گل خان کے افکار کی محاکات: مناسب ہو گا کہ ان میں پہلے شعر کا قافیہ کوئی اور لے آئیے۔
  5. محمد یعقوب آسی

    اقبال اور ہم ۔ نئی پیروڈیاں

    سید شہزاد ناصر صاحب کے اس فرمان کو صاد کرتا ہوں کہ: اس پر اضافہ یہ کرنا چاہتا ہوں کہ محاکات میں اور کسی طرح ہزل (مزاحیہ غزل) میں ایک امتیاز یہ ہونا چاہئے کہ محاکات میں ہر بیت کا تعلق اصل سے قائم نظر آئے جس پر محاکات بنی گئی ہے، ہزل میں یہ ضروری نہیں۔ یوں محاکات وہ ہے کہ اس کی بناء کا چہرہ...
  6. محمد یعقوب آسی

    اقبال اور ہم ۔ نئی پیروڈیاں

    محمد خلیل الرحمٰن صاحب کے مزاج اورقلم میں روانی بہت ہے ماشاءاللہ۔ خوب لکھتے ہیں اور ان کی تحریروں میں ان کا علم جھلکتا ہے۔ ع: اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ محاکات (parody) اور محاکات نگاری کے بارے میں اپنی کچھ گزارشات پیش کرنے جا رہا ہوں۔ آج ہی کوئی تین چار بار لکھا مگر یہ بجلی کی آنکھ مچولی...
  7. محمد یعقوب آسی

    درست تلفظ کیا ہے؟

    محترمی سید عاطف علی صاحب کا کہنا ہے کہ: استاد داغ کے شعر سے قطع نظر مجھے اس مادہ (ح ق ق ق) کو تسلیم کرنے میں تامل ہے۔ مزید پھر عرض کروں گا۔
  8. محمد یعقوب آسی

    بلاگ پوسٹ

    عمدہ اور متوازن تحریر ہے، جناب مزمل شیخ بسمل صاحب۔ بارک اللہ
  9. محمد یعقوب آسی

    ”اردو محفل “ کے شاعرسے مکالمہ (نیاسلسلہ)

    لیجئے محمد خلیل الرحمٰن صاحب۔ یہ اپنے منیر انور صاحب تو جلیبی کی طرح کی سیدھی باتیں کر کے یہ جا وہ جا! کچھ عرصہ پہلے کسی گپ شپ کے دوران اس فقیر نے لکھا تھا: بڑے سفاک ہوتے جا رہے ہو تم منیر انور اکیلے ہی پکوڑے کھا رہے ہو تم منیر انور یہ کیا کہ وہ تمہارے معترف ہیں ایک مدت سے یہ کیا کہ ان کو ہی...
  10. محمد یعقوب آسی

    ”اردو محفل “ کے شاعرسے مکالمہ (نیاسلسلہ)

    بہت عمدہ باتیں کیں آپ نے حضرت منیر انور ۔ سادگی اور سچائی !! بہت خوب جناب۔ اللہ خوش رکھے۔
  11. محمد یعقوب آسی

    ایک لڑکا اور لڑکی (علامہ اقبال سے معذرت کے ساتھ)

    مجھے اس میں تامل ہے جناب!
  12. محمد یعقوب آسی

    بلاگ پوسٹ

    جواب نمبر 587 ۔۔۔ بات نامکمل رہ گئی مزمل شیخ بسمل صاحب؟ اس کا پہلے کسی جواب سے ربط ہے کیا؟
  13. محمد یعقوب آسی

    مبارکباد استاد محترم جناب محمد یعقوب آسی صاحب کے دو ہزار احسانات

    اس فقیر کو فرش نشین ہی رہنے دیجئے محترمی امجد علی راجا صاحب۔ آپ کے جذبات کی قدر کرتا ہوں، تاہم خود کو اس قابل نہیں پاتا کہ میری مدح لکھی جائے۔
  14. محمد یعقوب آسی

    خوابوں کے جزیرے میں رہنے والا۔۔۔روزنامہ نئی بات کا ادبی صفحہ

    ’’یہ جو بحث چل رہی ہے، یہ اپنے قد سے اونچی ہے صاحب! بہت آداب۔‘‘ جناب مغزل اس فقیر کی مندرجہ بالا گزارش سے متفق نہیں۔ آپ کو یقیناً یہ حق حاصل ہے کہ اتفاق کریں یا نہ کریں، تاہم ایک گزارش کرتا چلوں: اخباروں کے ادبی صفحات میرے لئے دل چسپی کے حامل ہوا کرتے تھے۔ ہوتے ہوتے ایسا ہوا کہ وہاں ہوا بندی...
  15. محمد یعقوب آسی

    سوشل میڈیا پر دلکش نستعلیق اردو

    میں اس جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں سکرپٹ اور اس کے ٹیکنیکی معاملات اور تقابل ۔۔ یہ معاملات میرے جیسے بندے کی رسائی میں شاید نہیں آتے تاہم ایک بات اور وہی بنیادی بات ہے وہ جذبہ اور وہ لگن، وہ تہیہ جو اس پوری جد و جہد کے پیچھے کار فرما ہے۔ اور خاص طور پر ان دوستوں کا کام جنہوں نے ابتدا کی اور انہیں...
  16. محمد یعقوب آسی

    تعارف کی تشریح

    حرف کا رشتہ ہے ہی ایسا جناب عبدالحسیب حساب رکھنے کو آئے تو ایک لمحے کے ہزارویں حصے کا حساب مانگ لے اور یسر پر آئے تو عمرِخضر کو در خورِ اعتنا نہ سمجھے۔ یہی اس رشتے کا حسن ہے اور یہی ہوّا ہے۔ حرف حرف پر بھی ہے اور اس کے پیچھے موجزن یا مردہ لاوے پر بھی کہ حرف ہوا ہو جاتا ہے یا ہوّا بن جاتا ہے۔...
  17. محمد یعقوب آسی

    بھیانک انجام (ایک جاسوسی کہانی)

    بہت شکریہ جناب علامہ صاحب۔ مجھے افسانے کا بہت زیادہ ذوق تو نہیں تاہم کسی وقت مین میخ نکالنے کی کوشش کروں گا۔ :)
  18. محمد یعقوب آسی

    مبارکباد استاد محترم جناب محمد یعقوب آسی صاحب کے دو ہزار احسانات

    پ پ پ چ چ چ چا ا ا ا س س س ۔۔ ہ ہ ہ ز ز ز ز زا ا ا ا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مروا دیا بھائی!!!
Top