نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    پیہم عطائے عسرتِ دوراں نہ پوچھیے ۔ فاتح الدین بشیر

    فاتح بھائی میرے خیال میں تو بنے کی نسبت بنا زیادہ واضح ہے ۔ اس میں کسی قسم کی تعقید کا امکان نہیں رہتا۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    برائے اصلاح

    کاشف بھائی ۔ معذرت کی کوئی ضرورت ہی نہیں ہے ۔ شعر و ادب کی گفتگو میں پریشان کرنے یا نہ کرنے کا کوئی سوال پیدا ہی نہیں ہونا چاہیئے ۔ فاتح بھائی سے متفق ہوں ۔ درست محاورہ ’’راہ روکنا ‘‘ہے راہگزر روکنا نہیں ۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    لکھنا۔ لکھاری بننا۔ رائیڑ بننا

    پیارے بھائی ! رائٹر بننے کے لئے مندرجہ ذیل چیزوں کی ضرورت ہو تی ہے : سادہ کاغذ پینسل پینسل کا لکھا مٹانے کیلئے ربڑ پینسل تراش چائے فرصت مزید چائے مزید فرصت اردو سے ذرا سی واقفیت انگریزی کے کچھ الفاظ وغیرہ وغیرہ پیارے بھائی ! مندرجہ بالا اشیا کا حصول کچھ اتنا دشوار نہیں ہے ۔ بس زیادہ مشکل...
  4. ظہیراحمدظہیر

    مبارکباد محترم الف عین صاحب کو سالگرہ مبارک ہو ۔

    امحترمی و مکرمی اعجاز عبید بھائی ! آپ کو سالگرہ مبارک ہو! اللہ سبحانہ و تعالٰی آپ کو صحت کی دولت سے مالامال رکھے اور عمرِ دراز عطا فرمائے! اردو کے لئے آپ کی خدمات بے بہا ہیں اور اس کے لئے ہم سب آپ کے مقروض ہیں۔ اللہ آپ کو اپنی امان میں رکھے!
  5. ظہیراحمدظہیر

    جو ہم پہ گزری

    راحیل بھائی ! کیا زبردست ملاقات نامہ لکھا ہے ۔ ایسا شستہ مزاح اور اس خوبصورت پیرائے میں !!! لطف آگیا پڑھ کر۔ پڑھ تو کئی دن پہلے لیا تھا لیکن تبصرہ لکھنے کا موقع آج ملا ہے۔ بہت بہت داد قبول فرمائیے ۔ اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    محمداحمد بھائی کی غزلیہ داستان اور ہم۔۔۔۔۔ (از قلم نیرنگ خیال)

    :):):) کیا مسکراہٹیں بکھیری ہیں نیرنگ بھائی آپ نے ۔ آپ ہی کا خاصہ ہے ۔ آتے ہیں غیب سے یہ مضامیں خیالِ (نیرنگ) میں :):):):)
  7. ظہیراحمدظہیر

    مبارکباد نایاب بھائی کو بارہ ہزار مراسلے مبارک ہوں

    نایاب بھائی ! محفل میں اس درجہ شراکت اور تقسیمِ محبت کے لئے بہت بہت شکریہ! آپ کو بہت مبارک ہو یہ سنگِ میل!!
  8. ظہیراحمدظہیر

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ندیم مراد صاحب ! بہت خوب اور برجستہ ترجمہ ہے !! بس دوسرا مصرع ہموزن نہیں ۔ اسے یوں کرلیجئے: ’’ نےغم گسار ہے ، نہ کوئی ہم زباں مرا ‘‘
  9. ظہیراحمدظہیر

    سر پہ رکھے گا مرے دستِ اماں کتنی دیر

    بہت نوازش ، بہت کرم !! خدا خوش رکھے۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    سر پہ رکھے گا مرے دستِ اماں کتنی دیر

    بہت بہت شکریہ ابن رضا بھائی ! پہلی دفعہ اس محفل میں ہمیں کسی نے منظوم داد دی ہے ، اور کیا خوب داد دی ہے ۔ اس داد پر آپ کو بہت داد!!!:):):) ٹائپو کی نشاندہی کیلئے بھی بہت شکریہ۔ تصحیح کردی ہے۔ اس توجہ اور خلوص کے لئے بہت ممنون ہوں۔ خدا آپ کو سلامت رکھے۔ آپ کی توجہ کا طلبگار رہوں گا۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    الفاظ کے پردے میں اگر تُو نہیں نکلے

    آپ تمام محبتی لوگوں کا بہت بہت بہت شکریہ!! یہ آپ لوگوں کی ذرہ نوازی ہے ۔مین بہت ممنون ہوں اس پذیرائی پر۔ مالک دوجہاں آپ سب کو شاد آباد رکھے۔ آمین۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    ڈرتا ہوں کسی دن نظروں کا دھوکا نہ کہیں ہو جاؤ تم

    بہت شکریہ تابش بھائی ۔ آپ کی محبت کا مقروض ہوں ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو شاد وآباد رکھے۔ عاطف بھائی ۔ بہت شکریہ ۔ مصرع بدلنے کے بارے میں آپ کی تجویز بہت معقول تھی۔ بہت ممنون ہوں ۔ بہت بہت شکریہ سارہ بہن ! اللہ ذوق سلامت رکھے ۔ ظہیر بھائی ۔ آپ تو آپ ہیں ۔ اب آپ کا شکریہ کیسا۔ :D
  13. ظہیراحمدظہیر

    سوچا ہے یہ ہم نے تمہیں سوچا نہ کریں گے

    بہت بہت شکریہ فاتح بھائی ۔ آپ ہمیشہ اس ہیچمدان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ خدا آپ کوخوش رکھے ۔ مزے کی بات یہ ہے کہ میں نے جون ایلیا کی یہ غزل دیکھی ہی نہیں ہے ۔میری یہ غزل تو فیض صاحب کے کچھ مصرعے دہراتے ہوئے پیدا ہوگئی تھی ۔ فیض نے حسرت موہانی کی ایک زمین میں غزل لکھی ہے جس میں ’’ جو خود نہیں...
  14. ظہیراحمدظہیر

    ڈرتا ہوں کسی دن نظروں کا دھوکا نہ کہیں ہو جاؤ تم

    بہت ممنون ہوں اس توجہ کیلئے۔ مصرع بدل رہا ہوں ۔ یہاں تو اب ممکن نہیں لیکن جب ای بک کا مرحلہ آئے گا تو اس مین تدوین کردوں گا ۔ بہت شکریہ فاتح بھائی آپ کی توجہ اور مشاورت کے لئے ۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    چین سے وہ بھی تو ظالم نہ رہا میرے بعد ۔ فاتح الدین بشیر

    واہ واہ ! ایک اور خوبصورت غزل فاتح بھائی !!! آخری دو اشعار تو لاجواب ہیں ۔ خالص تغزل !! سلامت رہیں بھائی !! اور ایک دفعہ پھر محفل کے اُن شناورانِ بحرِسخن کا شکریہ جو ایسے ایسے گہر تہوں سے نکال نکال کر لارہے ہیں ۔ فاتح بھائی ۔ دوسرے شعر میں آپ نے راحت و چین کا مرکب استعمال کیا ہے جسے شاید ہر...
  16. ظہیراحمدظہیر

    مجمع لگا ہوا ہے قلندر کے آس پاس ۔ فاتح الدین بشیر

    شاید اسی میں حسرتیں دفنا رہا ہوں میں سگرٹ کی راکھ بکھری ہے بستر کے آس پاس واہ واہ واہ! اچھی غزل ہے !!! اور مندرجہ بالا شعر تو بہت ہی خوبصورت ہے ! کیا عکاسی ہے فاتح بھائی ! سلامت رہیئے !! اللہ کرے زورِ بیاں اور زیادہ! (حسنِ اتفاق دیکھئے کہ 2003 کی میری ایک مسلسل غزل کی ردیف بھی یہی ’’آس پاس‘‘...
  17. ظہیراحمدظہیر

    پیہم عطائے عسرتِ دوراں نہ پوچھیے ۔ فاتح الدین بشیر

    سبحان اللہ سبحان اللہ! واہ !خوبصورت اشعار ہیں فاتح بھائی ! لمسِ طبیب و حدتِ درماں نہ پوچھئے کیا بات ہے ، بہت ہی اچھا ہے ! اور آخری شعر تو خالص غزل کا شعر ہے ۔ بہت بہت داد آپ کے لئے !! سنجاب فرشِ خاک بنے یادِ یار میں لطف و گدازِ وحشتِ زنداں نہ پوچھیے فاتح بھائی...
  18. ظہیراحمدظہیر

    کچھ ادبی لطیفے۔ تشکر علی گڑھ اردو کلب

    اعجاز بھائی ! لطف آگیا ۔ قند در قند !!!کچھ واقعات تو پہلے ہی میری نظر سے گزرے ہوئے تھے لیکن کچھ پہلی دفعہ پڑھے۔ اگر وقت ملے تو اس سلسلے کو براہِ کرم وقتا فوقتا جاری رکھئے ۔
Top