ڈرتا ہوں کسی دن نظروں کا دھوکا نہ کہیں ہو جاؤ تم
تعبیر سمجھتا ہوں تم کو ، سپنا نہ کہیں ہو جاؤ تم
ہر روز بدلتے ہو منزل ، ہر سمت میں چلتے ہو کچھ دیر
خواہش کے سفر میں رستے کا حصہ نہ کہیں ہو جاؤ تم
افسانے کچھ اپنے عنواں کے برعکس بھی نکلا کرتے ہیں
چہروں کی کتابیں پڑھتے ہو، ضایع نہ کہیں ہو جاؤ تم...