نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    حلول یعنی کسی چیز کا دوسری چیز میں اس طرح مل جانا کہ دونوں میں کوئی فرق نہ رہے۔ عام طور پر یہ عقیدہ خدا کے متعلق ہے یعنی خدا کسی میں اس طرح مل جاتا ہے کہ دونوں ایک ہی ہو جاتے ہیں۔ یہ منصور بن حلاج پر وکی پیڈیا اردو کا مضمون ہے اور ایسے ہی اشخاص کا لکھا ہوا ہے جنہوں نے منصور کو سزا سنائی تھی یعنی...
  2. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    "انا الحق" (میں حق ہوں، جس کا مطلب میں خدا ہوں بھی ہو سکتا ہے) کہتے تھے۔ حلول وغیرہ کے بھی قائل تھے (بقول فتویٰ لگانے والے مولویوں کے)۔ سو دے دیا فتویٰ اور چڑھا دیا سُولی پر۔
  3. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    جی متنازع فیہ ہے، اور اسی وجہ سے حسین بن منصور حلاج (منصور حلاج) کو شریعت کی رو سے علما نے موت کی سزا سنائی تھی۔ علما ان کو زندیق و کافر کہتے ہیں، صوفیا (جیسے مولانا رُومی و شیخ فرید الدین عطار اور بعد کے تمام صوفیا) ان کو ولی اللہ کہتے ہیں۔
  4. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    شہرۂ آفاق شد منصور ورنہ ہر زماں برسرِ دارِ اناالحق نوجوانِ دیگر است زیب النسا مخفی منصور حلاج ہی سارے زمانے میں مشہور ہو گیا ورنہ ہر زمانے میں اناالحق کی سُولی پر کوئی نہ کوئی دوسرا نوجوان ضرور ہوتا ہے۔
  5. محمد وارث

    سحری اور افطار میں کیا کھایا، کیا پیا؟

    مُقفیٰ۔ بس ایک رعب دار عین اضافی ہے۔ :)
  6. محمد وارث

    آپ کو سالگرہ مبارک ہو امین صاحب۔

    آپ کو سالگرہ مبارک ہو امین صاحب۔
  7. محمد وارث

    انٹروورٹ یا ایکسٹروورٹ؟

    سومڑا کی وجہ تو چلیں سمجھ میں آتی ہے اور آپ نے خود بھی بتا دی لیکن یہ پکوڑا اور کچا چنا، اللہ اللہ یہ کس حساب میں! :)
  8. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    نہادم پا بہ راہِ عشق آفتہاست پیش و پس ببینم تا چہ آید بر منِ ناشاد یا قسمت قتیل لاہوری راہِ عشق میں قدم رکھ لیا ہے اور آگے پیچھے بس آفتیں ہی آفتیں ہیں، دیکھتے ہیں کہ مجھ ناشاد پر اب کیا گزرتی ہے، یا قسمت۔
  9. محمد وارث

    اس سال کہاں کی سیر کا ارادہ ہے؟

    اپنا بھی اس سال ۔۔۔۔۔۔۔۔
  10. محمد وارث

    بچوں کی باتیں

    مطلب یہ کہ آپ کی کم از کم تین نسلوں میں، "خوبانی چیز ہی ایسی ہے کہ نہ چھوڑی جائے" والا معاملہ ہے۔ :)
  11. محمد وارث

    انٹروورٹ یا ایکسٹروورٹ؟

    درست کہا زیک، مگر یہ تو فاصلے کی اپنی اپنی perception ہے کہ "قریب" کتنا فاصلہ ہے اور دُور کتنا۔ :)
  12. محمد وارث

    عروضیے از افتخار حیدر

    عروض کو "ہوا" صرف اور صرف اس کی jargon یا بھاری بھر کم مخصوص اصطلاحات نے بنایا ہے جو عروض دان جائز و ناجائز طور پر اپنی تحاریر میں گھسیٹر دیتے ہیں۔ ورنہ اوزان اور وہ بھی سارے نہیں بلکہ چند معروف کا صرف ورکنگ نالج ہونا کافی ہے۔غالب یا دیگر اساتذہ عروض کے ماہر تھے لیکن موجودہ دور کے لاتعداد اور...
  13. محمد وارث

    ایک جملہ کے لطائف

    اللہ اللہ زمانے نے کتنی ترقی کر لی، کیسے کیسے عہدے نکل آئے نوجوانوں کے لیے۔ ہماری جوانی کے دنوں میں بس ایک ہی عہدہ ہوتا تھا ، "روڈ انسپکٹر"، اب تو ماشا اللہ پو بارہ ہے۔ :)
  14. محمد وارث

    آپ کی سب سے زیادہ پسندیدہ سورۃ مبارکہ اور وجوہات

    اس تھریڈ میں ہونے والی" بزعم خود شاہ سے زیادہ وفادار " قسم کی بحث کے لیے یہ حدیث شریف دال اور حرفِ آخر ہے، جزاک اللہ۔ فقط ایک بات کہ حدیث شریف کے آخری جملے کا ترجمہ یا تو آپ نے چھوڑ دیا یا انہوں نے جہاں سے کاپی کیا ہے۔ "سبع مثانی" پر بھی چونکہ اکثر فقہہی بحث چل نکلتی ہے شاید اسی لیے۔ :)
  15. محمد وارث

    خلا میں پاکستانی فٹبال

    نہیں شاید اس وجہ سے کہ میں ان معاملات میں بھی بس پھسڈی ہی ہوں، کوئی چیز لینا دینا خریدنا بیچنا مجھے زہر لگتا ہے۔
  16. محمد وارث

    خلا میں پاکستانی فٹبال

    ہاں ایسا اکثر ہوتا ہے اور ایمپلائیز خوش بھی ہو جاتے ہیں، میں برضا و رغبت بھی نہیں لیتا ہاں اسسٹنٹس وغیرہ کو دلا ضرور دیتا ہوں۔ اگر تو وہ دیوانِ غالب نقشِ چغتائی چھاپنے والی فیکٹری ہوئی تو میں مرشد کے نام پر کتاب کی چوری کرنے پر بھی تیار ہو جاؤں گا۔(کسی مرزا جیسے ہی بادہ خور "ولی" کا فتویٰ ہے...
  17. محمد وارث

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    یہ کسر نفسی تھی یا احوالِ واقعی! :)
  18. محمد وارث

    جاپانی اور اردو

    جاپانی تو خیر ہم آپ سے سیکھتے رہیں گے لیکن اس جملے سےیہ علم ہوا کہ جاپانی بھی کافی ایشیائی ہیں۔ :)
Top