یہی تو مسئلہ ہے میرے دوست کہ اردو نہیں نہیں جا رہی، جمود کا شکار ہو رہی ہے۔ ہمارے گھروں دفتروں اور بازاروں میں جو اردو بولی جا رہی ہے، اس کی علمی قدر و قیمت کیا ہے؛ یہ بہت تلخ سوال ہے۔ ہم گھروں کے علاوہ سکول میں بھی پنجابی پشتو سندھی بولتے تھے مگر طبیعیات، کیمیا، علم الابدان، علمِ صحت، معاشرتی...