نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    مانا کہ اعتبار کے قابل نہیں ہوں میں ۔۔۔ برائے اصلاح۔۔۔

    جناب محمد خلیل الرحمٰن کی نشان دہی برمحل ہے۔ اس غزل کی بحر ہے: ’’مفعول فاعلات مفاعیل فاعلن‘‘ جس میں آخری فاعلن کے مقابل ’’فاعلات‘‘ لانا جائز ہے۔ مذکورہ مصرع: ’’بے فیض رفاقت تو بنی ہے مرا نصیب‘‘ اس بحر میں نہیں آ رہا۔
  2. محمد یعقوب آسی

    عروضی اصطلاحات

    آداب عرض ہے۔
  3. محمد یعقوب آسی

    عروضی اصطلاحات

    وہ انگریزی متن؟ میرا خیال ہے وہ ساری باتیں میری گزارشات میں آ چکی تھیں۔ بہت آداب۔
  4. محمد یعقوب آسی

    مرے گناہوں سے معصیت بھی اب اپنا دامن جھٹک رہی ہے۔۔۔مزمل شیخ بسملؔ

    مکرمی جناب مزمل شیخ بسمل صاحب۔ بلا تمہید ۔۔ ان اشعار میں زبان و بیان کے حوالے سےمیرے کچھ تحفظات ہیں، پیش کئے دیتا ہوں، توجہ فرمائیے گا۔ آپ کے ارشاد کی تعمیل میں بے لاگ اظہار میری ذمہ داری ہے۔ آپ کی دل آزاری کا خدشہ ہے مگر معذرت خواہ ہوں، بنیادی بات وہی ہے کہ اختیار آپ کا ہے کہ آپ میری ان جسارتوں...
  5. محمد یعقوب آسی

    مرے گناہوں سے معصیت بھی اب اپنا دامن جھٹک رہی ہے۔۔۔مزمل شیخ بسملؔ

    توجہ کے لئے ممنون ہوں جناب مزمل شیخ بسمل صاحب۔ آپ کے اس فن پارے کی بحر ’’بحرِ مرغوب‘‘ ہے ’’مفاعلاتن مفاعلاتن ۔۔۔‘‘ اور عروض پر آپ کی گرفت کو میں نے ہمیشہ تسلیم کیا ہے، یہ آپ بھی جانتے ہیں۔ دیگر کچھ نکات پر اپنی گزارشات مرتب کر لوں پھر عرض کرتا ہوں (اگر بجلی نے اجازت دے تو!)۔
  6. محمد یعقوب آسی

    عروضی اصطلاحات

    لیجئے صاحبان! اب بات پہنچ گئی کمپیوٹر پروگرامنگ اور اس کی فنیات تک۔ مگر وہاں اپنے پر بھی کیا جلیں گے کہ اپنی اڑان ہی وہاں تک نہیں۔ بہت آداب۔
  7. محمد یعقوب آسی

    عروضی اصطلاحات

    جناب سید ذیشان صاحب۔ اب ملاحظہ فرمائیے۔ ہوا یہ ہے کہ میں اس میں جو کچھ تبدیل کر سکا، کر دیا۔ جو نہیں ہو سکا، نہیں ہوا۔ http://www.urduencyclopedia.org/urdudictionary/index.php?title=%D8%A7%D9%86%DA%AF%DB%8C%D8%B2 ع: کیا کریں کس پہ اعتبار کریں۔
  8. محمد یعقوب آسی

    عروضی اصطلاحات

    بہت معذرت جناب سید ذیشان صاحب، کہ یہ رابطہ (اردو انسائکلوپیڈیا) میں پہلے بھی دیکھ چکا ہوں۔ مجھے قابلَ اعتماد نہیں لگا۔ وہاں طریقہ غالباً یہ ہے کہ یہاں ’’ترمیم‘‘ کی سہولت مہیا کی گئی ہے، کوئی بھی شخص اسے استعمال کر سکتا ہے۔ پتہ نہیں کس کس نے کیا کچھ لکھ دیا ہو گا۔ کسی وقت ہم بھی ایک تجربہ کریں گے۔ :)
  9. محمد یعقوب آسی

    ایک غزل، تنقید، تبصرہ اور اصلاح کی غرض سے،'' بنا دینا اُسے چندا، مجھے تارا بنا دو، پھر''

    بہت ممنون ہوں جناب الف عین صاحب۔ جناب محمد خلیل الرحمٰن صاحب کی طرف سے کی گئی اصلاح اور اس پر آپ کی طرف سے اصلاحِ مزید کے بعد کچھ اور کہنا بہت مشکل ہے۔ تاہم شاعر کے ساتھ ایک مسئلہ ہوا کرتا ہے (یہ بات جناب محمد اظہر نذیر کے ساتھ خاص نہیں) کہ وہ جب تک اظہار اور مافی ضمیر میں انطباق نہ ہو جائے وہ...
  10. محمد یعقوب آسی

    عروضی اصطلاحات

    بہت شکریہ جناب سید عاطف علی صاحب۔ علمِ تجوید، علمِ صرف اور علمِ عروض کے اپنے اپنے تقاضے ہیں۔ ان میں حسنِ اتفاق سے انطباق ہو جائے تو ہو جائے، ضروری نہیں ہے۔ علمِ تجوید کے بارے میں مجھے بہت زیادہ معلوم نہیں۔ آپ کے کہے کو صاد کرتا ہوں۔ علمِ صرف میں مثال کے طور پر انفعال، افتعال، افعلال الگ الگ...
  11. محمد یعقوب آسی

    عروضی اصطلاحات

    بہت آداب جناب الف عین اور بہت نوازش۔
  12. محمد یعقوب آسی

    عروضی اصطلاحات

    ’’اقلاب‘‘ کے بارے میں کچھ راہنمائی فرمائیے گا۔
  13. محمد یعقوب آسی

    عروضی اصطلاحات

    اَنْب اَنْبیاء اَنْباء وغیرہ والا معاملہ ہے۔ ہمزہ متحرک نون ساکن باء متحرک : اس میں نون کی آواز نون جیسی رہے یا میم جیسی ہو جائے (قرآن کریم کے نسخوں میں ایسے نون کے اوپر ایک چھوٹا سا میم لکھا ہوتا ہے) عروضی وزن برابر رہتا ہے: گنبد (فعلُن)، انبوہ (مفعول)، انبیاء (فاعلات) وغیرہ۔ واللہ اعلم۔
  14. محمد یعقوب آسی

    عروضی اصطلاحات

    جناب منیر انور صاحب، توجہ فرمائیے گا؟ بہت نوازش!
  15. محمد یعقوب آسی

    عروضی اصطلاحات

    آپ کا حسنِ نظر ہے جناب! بہت آداب ابھی شاید پھر بجلی کے جانے کا وقت ہو گیا!
  16. محمد یعقوب آسی

    عروضی اصطلاحات

    غالباً شیخ سعدی کا جملہ ہے: دروغِ مصلحت آمیز بہ نہ راستیء فتنہ انگیز ترجمہ: فتنہ پیدا کرنے والی سچی بات سے وہ جھوٹ بہتر ہے جس میں صلح جوئی کا عنصر شامل ہو۔ ۔۔۔۔۔۔
  17. محمد یعقوب آسی

    عروضی اصطلاحات

    جناب سید ذیشان صاحب کے دیے ہوئے ربط کا متن: اَنْگیز {اَن (ن غنہ) + گیز (ی مجہول)} (فارسی) اسم مجرد [ترمیم]معانی 1. برداشت، سہارنا۔ [ترمیم]مترادفات دَرْد اَنْگیز ۔۔۔ اردو انسائکلو پیڈیا والوں سے کہئے اس کو ٹھیک کریں۔ فارسی کا مصدر ’’انگیختن‘‘ (ابھارنا، اٹھانا) سے مضارع ہے: انگیزد ۔۔۔ انگیخت...
  18. محمد یعقوب آسی

    عروضی اصطلاحات

    سو جناب بات وہیں پہنچتی ہے کہ: کس لفظ میں کون سا نون غنہ ہے، کون سا ناطق ہے اور کون سا شعری ضرورت کے مطابق غنہ یا ناطق دونوں طرح درست ہے؛ اس کا فیصلہ لفظ کی ساختیات پر ہو گا، کوئی thumb rule نہیں بنایا جا سکتا۔ جناب محمد وارث ، جناب الف عین ، جناب سید ذیشان ۔
  19. محمد یعقوب آسی

    عروضی اصطلاحات

    چند مقامی الفاظ اور دیکھے لیتے ہیں۔ اَنڈا ۔ اس میں نون مجزوم ہے لہٰذا غنہ نہیں ہو سکتا۔ اگر پنجابی اسلوب میں ’’آنڈا‘‘ کہیں تو نون غنہ ہے۔ بھانڈ، کھانڈ، خرانٹ، چھانٹ، آنت، تانت، سینت، چھینٹ، اینٹ، اونٹ، گھونٹ ۔۔۔ ان سب میں نون غنہ ہے۔ یہ ایک طویل فہرست ہے۔ پنگھٹ، رنگت، سنگت، سنگی، رنگی، ننگا،...
  20. محمد یعقوب آسی

    عروضی اصطلاحات

    جناب محمد وارث سے بھی توجہ کی درخواست ہے۔
Top