اس بزم میں بہت باصلاحیت اہلِ قلم موجود ہیں، اس میں کچھ شک نہیں۔ تاہم شعر کہنا جیسا کہ سب جانتے ہیں کلیتاً اکتسابی نہیں۔
یہاں ایک طرف تو کچھ احباب طبعِ رواں رکھتے ہیں مثلاً اپنے محمد خلیل الرحمٰن صاحب، تو دوسری طرف مجھ جیسے ’’برف شدگان‘‘ ہیں کہ کہیں برسوں میں ایک آدھ شعر موزوں ہو گیا تو اس پر...