نتائج تلاش

  1. نبیل

    ایم کیو ایم ، روشن خیال، حقوقَ نسواں اور حقوقِ عامہ -- ایک مکروہ چہرہ

    جی درست کہتے ہیں آپ۔ ایم کیو ایم تو ایک امن پسند جماعت ہے۔ 12 مئی کو کراچی کے معصوم لوگ پیر صاحب کا خطاب سننے میں مصروف تھے کہ غنڈے کراچی پر حملہ آور ہو گئے۔ اور ٹی وی چینلز کی بھی یہ جرات ہو گئی کہ وہ ایک ذہنی مریض کی روبوٹ جیسی آواز سنانے کی بجائے معزول چیف جسٹس کی کراچی آمد کو کوریج دینے لگ...
  2. نبیل

    ابتدائی اسلامی نظام 21ویں صدی میں کیسے رائج ہوگا؟!

    عارف، مجھے تمہارے خلوص پر شک نہیں ہے۔ لیکن معاشرے میں بڑے پیمانے پر تبدیلی لانے کا کام صرف فورم پر پوسٹ کرکے نہیں ہو سکتا۔ یہاں اس موضوع پر پہلے ہی کئی طویل تھریڈ موجود ہیں۔ میرا تمہارے لیے مخلصانہ مشورہ ہوگا کہ پہلے تم اپنی شخصیت کی تعمیر پر توجہ دو اور کچھ مطالعہ کرو تاکہ تمہارے نظریات کا تضاد...
  3. نبیل

    پاکستان میں بجلی کے بحران کی ایک بڑی وجہ؟

    گزشتہ سال میں پاکستان گیا تھا تو مجھے ایک قریبی دوست نے واپڈا کے جی ایم فائنانس کی بات کوٹ کی تھی کہ پاکستان میں توانائی کے بحران کی ایک بہت بڑی وجہ کراچی میں بجلی کے غیرقانونی کنکشن ہیں اور کراچی میں کے ای ایس سی کے قریباً پچاس ارب روپے کی ادائیگی رکی ہوئی ہے اور یہ کراچی میں غیر قانونی بجلی کے...
  4. نبیل

    کہاں ہیں حقوق نسواں کے علمبردار ؟؟؟

    بہتر ہوگا کہ آپ بھی اپنی حدود کو پہچانیں۔آپ کو ظلم کا شکار اس لڑکی سے ہرگز ہمدردی نہیں ہے۔ آپ کو محض اس بات کا غصہ ہے کہ طالبان کا اصل مکروہ چہرہ سب کے سامنے عیاں ہو گیا ہے۔ آپ جیسوں کا بس چلے تو اس لڑکی کے ہاتھ پاؤں کاٹنے کو بھی شریعت کے مطابق قرار دے دیں۔
  5. نبیل

    کہاں ہیں حقوق نسواں کے علمبردار ؟؟؟

    یہ تھریڈ شروع کرنے کا مقصد کیا ہے؟ کیا ایک مظلوم لڑکی پر ظلم کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے یا محض اسے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے؟
  6. نبیل

    داڑھی منڈانا

    آپ سب دوستوں کا مفید معلومات فراہم کرنے کا بہت شکریہ۔ میں اس تھریڈ کو مقفل کر رہا ہوں۔ اگر کوئی دوست اس پر مزید پوسٹ کرنا چاہیں تو وہ شمشاد بھائی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
  7. نبیل

    اردو سلیکس 2 ابتدائی نتائج

    ماشاءاللہ و تبارک اللہ۔ تو اتنے دنوں کی گوشہ نشینی کی اصل وجہ یہ تھی۔ :) ابھی ایک ضروری کام سے نکل رہا ہوں۔ واپس آ کر اس پر تفصیلی تبصرہ کرتا ہوں۔
  8. نبیل

    علم کی جستجو، فائدہ سب کو ۔ بل گیٹس

    پرانے دھاگوں میں جانے پر پابندی تو نہیں ہے لیکن گڑے مردے نہ اکھاڑے جائیں تو بہتر ہے۔ گڑے مردے سے مراد وہ مباحث ہیں جو عرصہ دراز پہلے ختم ہو گئے ہیں۔ اپنے بارے میں اگر بتانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے تعارف کے زمرے میں پوسٹ کر سکتے ہیں۔
  9. نبیل

    ایم کیو ایم ، روشن خیال، حقوقَ نسواں اور حقوقِ عامہ -- ایک مکروہ چہرہ

    محمود اور باقی تمام دوست، میری باتوں کا ہرگز یہ مطلب نہ لیں کہ میں ایم کیو ایم کے خلاف کوئی بات نہیں سننا چاہتا۔ معاملہ اس کے بالکل برعکس ہے۔ آپ دل کھول کر ایم کیو ایم کے پول کھولیے۔ لیکن ضد میں اس طرح کے تھریڈ شروع کرنا اور ممبران کے نام لے کر انہیں چیلنج کرنا درست نہیں ہے۔ کچھ دن پہلے ہی ساجد...
  10. نبیل

    پنچھیوں کو کہاں پہ جانا ہے--- قدیر رانا

    میں نے اپنی پوسٹ مدون کر دی ہے۔ کچھ زیادہ ہی عزت افزائی کر دی تھی۔
  11. نبیل

    پنچھیوں کو کہاں پہ جانا ہے--- قدیر رانا

    دراصل آخری شعر قدیر ملتانی پر بالکل ٹھیک بیٹھ رہا ہے، اسی لیے اس کی جانب دھیان چلا گیا تھا۔ :)
  12. نبیل

    ٹیکنالوجی کی کارستانیاں

    محمد صابر کرنا یہی ہے کہ جو کچھ آپ یہاں پوسٹ کر رہے ہیں، اسے آپ اپنے بلاگ پر بھی پوسٹ کر دیں۔ آپ چونکہ زیادہ تر روابط فراہم کرتے ہیں، اس لیے دن میں ایک مرتبہ تمام روابط اکٹھے کرکے ایک پوسٹ میں شائع کر سکتے ہیں۔ اگر آپ پورا مضمون لکھ رہے ہوں، جیسا کہ آپ نے فائرفاکس کی ایکسٹینشنز پر مضمون لکھا ہے...
  13. نبیل

    مبارکباد زینب بہنا کو سالگرہ مبارک

    اچھا زینب کی سالگرہ بھی ہوتی ہے۔ چلیں پھر میری جانب سے بھی سالگرہ مبارک ہو۔ اب ریپوٹیشن سسٹم بند کر دیا ہے ورنہ تحفے میں کچھ لال پوائنٹ دے دیتا۔ :notlistening:
  14. نبیل

    داڑھی منڈانا

    میرے خیال میں ابوکاشان کا مشورہ درست تھا۔ دوستوں کو اس پر غور کرنا چاہیے۔
  15. نبیل

    پنچھیوں کو کہاں پہ جانا ہے--- قدیر رانا

    ہیں۔۔؟؟ :eek: کیا یہ وہی قدیر رانا ہے۔۔ ملتانی والا۔۔؟
  16. نبیل

    ایم کیو ایم ، روشن خیال، حقوقَ نسواں اور حقوقِ عامہ -- ایک مکروہ چہرہ

    محمود، وہ تھریڈ مقفل کر دیا ہے اور شمشاد بھائی نے واضح کر دیا ہے کہ اگر ان ممبر کو فورم پر رہنا ہے تو انہیں اپنی آئی ڈی بدلنی ہوگی۔ فورم پر کسی کو سیاسی جماعتوں کے نام سے نک اختیار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ امید ہے کہ آپ پر بھی میرا نکتہ نظر واضح ہو گیا ہوگا۔ اب میری گزارش ہے کہ اس سلسلے کو بھی...
  17. نبیل

    کابل: پریمی جوڑے کو طالبان نے بھرے مجمع میں گولیاں مار دیں: برطانوی اخبار

    بہت خوب محمود، آپ نے اچھے طریقے سے اپنا نکتہ نظر واضح کیا ہے۔ یہاں سرعام بوس و کنار کرنے کی بات نہیں ہو رہی بلکہ خبر کے مطابق ایک جوڑے کو محبت کی شادی کے جرم کی پاداش میں موت کے گھاٹ اتارا گیا ہے۔ کیا یہ مذہبی اور اخلاقی اعتبار سے واقعی اتنا بڑا جرم تھا؟
  18. نبیل

    کابل: پریمی جوڑے کو طالبان نے بھرے مجمع میں گولیاں مار دیں: برطانوی اخبار

    اصل خبر کہاں گئی؟ کیا آپ لوگوں کو خبر کی صداقت پر شک ہے؟ یہ کون سی شریعت میں موجود ہے کہ طالبان سے اجازت لے کر شادی کی جائے؟
  19. نبیل

    ایم کیو ایم ، روشن خیال، حقوقَ نسواں اور حقوقِ عامہ -- ایک مکروہ چہرہ

    ایم کیو ایم اور 12 مئی 2007 کے موضوعات میں خود تھریڈ پوسٹ کر چکا ہوں۔ ایم کیو ایم کے بارے میں میری رائے سے بھی سب آگاہ ہیں، لیکن میری گزارش ہے کہ غیر ضروری نفرت انگیزی سے گریز کیا جائے۔
  20. نبیل

    ایم کیو ایم ، روشن خیال، حقوقَ نسواں اور حقوقِ عامہ -- ایک مکروہ چہرہ

    محمود، معلومات فراہم کرنے کا شکریہ۔ یہ تصاویر اور ویڈیوز پہلے بھی یہاں پیش کی جا چکی ہیں۔
Top