نتائج تلاش

  1. نبیل

    داڑھی منڈانا

    ابوکاشان، میں آپ کے احساسات سمجھتا ہوں۔ لیکن میرے خیال میں اس زمرے کو بند کرنا کوئی اچھا حل نہیں ہوگا۔ جہاں تک دین کا مذاق اڑانے والے مراسلات اور موضوعات کا تعلق ہے تو اس کا کوئی بہتر حل نکالنا ممکن ہونا چاہیے۔ اس کے بارے میں میں کچھ تجاویز جلد پیش کروں گا۔ اس وقت میری تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ...
  2. نبیل

    ٹیکنالوجی کی کارستانیاں

    محمد صابر، آپ اپنا اردو بلاگ کیوں نہیں شروع کر دیتے؟ آپ اچھی معلومات شئیر کرتے ہیں، بلاگ پر پوسٹ کرنے سے اور بھی لوگ ان سے استفادہ کر سکیں گے۔
  3. نبیل

    ویب ڈویلپرز کے لئے فائرفاکس پلگ انز

    جزاک اللہ خیر محمد صابر۔ آپ نے بہت کارآمد شئیرنگ کی ہے۔ فائرفاکس واقعی ویب ڈیویلوپرز کے لیے ایک اہم ٹول ہے اور اس کے مختلف ویب ڈیویلپمنٹ کے ایڈآن سے کام میں کافی مدد ملتی ہے۔
  4. نبیل

    داڑھی منڈانا

    لیجیے زیک، اب آپ کی تسلی ہو جانی چاہیے۔ داڑھی شیو کرنا گناہ کبیرہ ثابت ہو گیا ہے۔ اب ہر چوک پر ایک ملا کی ڈیوٹی لگا دینی چاہیے جو ہر راہگیر کی داڑھی اور مونچھیں ناپتا رہے۔ یہی اسلام کا مقصد باقی رہ گیا ہے۔
  5. نبیل

    داڑھی منڈانا

    واہ کیا تبلیغ ہو رہی ہے۔
  6. نبیل

    خیابان ششماہی تحقیقی مجلہ

    آج نیٹ گردی کے دوران جامعہ پشاور کے شعبہ اردو کے ششماہی تحقیقی مجلہ خیابان کا ربط ملا، جسے یہاں شئیر کر رہا ہوں۔ سائٹ پر اس جریدہ کا تعارف ذیل کے الفاظ میں کیا گیا ہے: خیابان شعبہ اردو جامعہ پشاور کا تحقیقی مجلہ ہے۔خیابان کا اجرا مئ ۱۹۵۸ میں ہوا تھا۔ ۲۰۰۸ء تک اس کے ۱۷ شمارے شائع ہو چکے ہیں۔...
  7. نبیل

    میرے "جہاد" کے عنوان سے قائم تھریڈ‌کہاں‌ہیں؟

    روابط آپ کو اسی تھریڈ میں ڈھونڈنے پر مل جائیں گے۔ کسی اور مناسب زمرے کی غیر موجودگی کی وجہ سے گرافکس پوسٹ کرنے کے لیے اسلامی ملٹی میڈیا سیکشن کے استعمال کا کہا گیا تھا۔ لیکن صرف امیجز کے لیے علیحدہ تھریڈ بنانا غیر ضروری ہے۔ انہیں ایک ہی تھریڈ میں پوسٹ کریں۔
  8. نبیل

    میرے "جہاد" کے عنوان سے قائم تھریڈ‌کہاں‌ہیں؟

    یہ تمام تھریڈ ایک ہی تھریڈ میں یکجا کر دیے گئے ہیں۔ ان میں آپ کے علاوہ دوسروں کے اس موضوع پر شروع کیے گئے تھریڈ بھی تھے۔ اور میری گزارش ہے کہ ہر گرافک کے لیے نیا تھریڈ شروع کرنے کی بجائے ایک ہی تھریڈ کا استعمال کریں۔ شکریہ۔
  9. نبیل

    تعارف ایم کیوایم ہم آپ کو اردو محفل پر خوش آمدید کہتے ہیں۔۔۔

    ویسے تو اس فورم پر مہاجر اور حق پرست کے نام سے بھی لوگ موجود ہیں، اب الگ سے ایم کیو ایم کی کیا ضرورت پڑ گئی ہے؟
  10. نبیل

    ابتدائی اسلامی نظام 21ویں صدی میں کیسے رائج ہوگا؟!

    میں نے اوپر والا پیغام یہاں منتقل کر دیا ہے۔ جو رونا ہے وہ یہاں پر ہی رو لو۔ اور صحابہ کرام کے متعلق بات کرتے ہوئے احتیاط سے کام لو۔
  11. نبیل

    تعارف ایم کیوایم ہم آپ کو اردو محفل پر خوش آمدید کہتے ہیں۔۔۔

    محمود، ایک سے زائد آئی ڈی کے بارے میں میں اوپر لکھ چکا ہوں کہ اگر میرے علم میں ایسی بات آئی تو میں ضرور اس کے خلاف ایکشن لوں گا۔ باقی آئی ڈی رکھنے کے بارے میں کوئی مخصوص قواعد تو نہیں ہیں۔ ہم یہی توقع رکھتے ہیں کہ آئی ڈی منتخب کرتے ہوئے بھی اخلاقی حدود کا خیال رکھا جائے گا۔
  12. نبیل

    تعارف ایم کیوایم ہم آپ کو اردو محفل پر خوش آمدید کہتے ہیں۔۔۔

    اور جو پردے کے پیچھے والا قصہ شروع کیا ہے اس کا بھی تو بتاؤ نا۔۔ :party::devil:
  13. نبیل

    گم بھن۔۔۔ ایک ویب بیسڈ اڈیٹر

    جزاک اللہ خیر اعجاز اختر صاحب۔ یہ کافی کارآمد دریافت لگ رہی ہے۔ میں آج کل اردو ایڈیٹر کی کراس براؤزر سپورٹ بہتر بنانے کے سلسلے میں تحقیق کر رہا ہوں۔ ٹائنی ایم سی ای ایڈیٹر میں اردو لکھنے کی سپورٹ میں پہلے ہی فراہم کر چکا ہوں۔ ایف سی کے ایڈیٹر میں اردو سپورٹ شامل کی جا چکی ہے۔ اسے بھی جلد فراہم...
  14. نبیل

    تعارف ایم کیوایم ہم آپ کو اردو محفل پر خوش آمدید کہتے ہیں۔۔۔

    السلام علیکم، فی الحال میرے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے کہ کوئی موجودہ رکن نے نئی آئی ڈی کے ساتھ رکنیت اختیار کی ہے۔ ایسا ہوا تو اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔
  15. نبیل

    ام الکتاب (تفسیر سورۃ فاتحہ) کا دیباچہ درکار!

    فرخ، آپ جس کا ذکر کر رہے ہیں، وہ دراصل انتساب ہے۔ ابوالکلام نے اس شخص کے نام اس تفسیر کو منسوب کیا تھا۔
  16. نبیل

    ام الکتاب (تفسیر سورۃ فاتحہ) کا دیباچہ درکار!

    السلام علیکم، ابوالکلام آزاد نے سورہ فاتحہ کی تفسیر ام الکتاب کا ایک دیباچہ بھی تحریر کیا تھا جس میں انہوں نے قران کی تفسیر کے حوالے سے کچھ تاریخ بیان کی تھی۔ ام الکتاب کے حالیہ دستیاب ایڈیشنز میں یہ دیباچہ موجود نہیں ہے۔ اگر کسی دوست کے پاس موجود ہو تو برائے مہربانی سکین کرکے یہاں فراہم کر...
  17. نبیل

    پنجاب پولیس آفیسر: پولیس اکیڈمی حملے میں بھارت ملوث

    آج بھی ایاز امیر کے کالم میں کچھ باتیں پڑھنے کو ملی ہیں: حوالہ: رونامہ جنگ، 12 اپریل 2009 فوجی نقطہ نگاہ سے سوات اور وزیرستان ناقابل تسخیر ہرگز نہیں ہیں لیکن اس کے لئے جس وسیع پیمانے پر جبر وبربریت کی ضرورت ہے، پاکستانی فوج کے سابقہ روئیے کو دیکھتے ہوئے قیاس کیا جا سکتا ہے کہ فوج جبر و...
  18. نبیل

    نیوز سسٹم ڈیویلپمنٹ، تبصرے اور تجاویز

    باذوق، میں نے ابھی تک جن مراحل کی تفصیل پیش کی ہے، وہ زیادہ مشکل نہیں ہیں۔ ورڈپریس کی انسٹالیشن میں چند تبدیلیاں کرکے اسے کسی حد تک بطور نیوز سسٹم قابل استعمال بنایا جا سکتا ہے۔ باقی مراحل کی تفصیل بھی میں جلد ہی پیش کر دوں گا۔
  19. نبیل

    تعارف ایم کیوایم ہم آپ کو اردو محفل پر خوش آمدید کہتے ہیں۔۔۔

    پھر کانوں میں انگلیاں کس لیے دے رہی ہیں؟
Top