پاکستان میں بجلی کے بحران کی ایک بڑی وجہ؟

نبیل

تکنیکی معاون
گزشتہ سال میں پاکستان گیا تھا تو مجھے ایک قریبی دوست نے واپڈا کے جی ایم فائنانس کی بات کوٹ کی تھی کہ پاکستان میں توانائی کے بحران کی ایک بہت بڑی وجہ کراچی میں بجلی کے غیرقانونی کنکشن ہیں اور کراچی میں کے ای ایس سی کے قریباً پچاس ارب روپے کی ادائیگی رکی ہوئی ہے اور یہ کراچی میں غیر قانونی بجلی کے کنکشنز کے خاتمے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ایم کیو ایم ہے۔

بالا کی سٹیٹمنٹ آفیشل نہیں ہے لیکن آج ایک خبر سے اس شبے کو تقویت ملتی ہے۔

حوالہ: روزنامہ جنگ 16 اپریل 2009

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کی طرف سے غیرقانونی کنڈوں کے خلاف کارروائی کے لیے جانے والی ٹیم کا مکینوں سے تصادم ہو گیا اور اُنہوں نے بعض کے ای ایس سی ملازمین کی پٹائی کر دی، تفصیلات کے مطابق کے ای ایس سی کی ٹیم علاقہ پولیس کے ہمراہ بدھ کی دوپہر گلستان جوہر میں واقع پنک ریذیڈنسی کے غیرقانونی کنڈوں کے خلاف کارروائی کے لیے پہنچی اور اس نے کارروائی کا آغاز کیا اس دوران بعض مکینوں نے احتجاج شروع کر دیا، کے ای ایس سی نے 140/غیرقانونی کنڈے کاٹ دیئے، دریں اثنا کے ای ایس سی کی ترجمان عائشہ اعرابی نے بتایا کہ مکینوں کا احتجاج بلڈر کے خلاف تھا کیونکہ اُنہوں نے پیسے لے کر کنکشن نہیں دلائے البتہ کے ای ایس سی نے ایسے مکین جن کے پاس عارضی اور جائز کنکشن تھے ان کو بحال کر دیا، ترجمان نے کسی ملازم کی پٹائی کی تردید کی۔
 

arifkarim

معطل
جی ایک تو بجلی کی چوری ، دوم بجلی کی ناقابل برداشت قلت۔ تربیلا ڈیم کی تعمیر کے بعد سے آبادی مسلسل بڑھ رہی جبکہ بجلی کی پیداوار میں کمی آرہی ہے۔ کالا باغ ڈیم یا اس جیسے مزید ڈیمز اور دیگر وسائل کیساتھ مزید بجلی پیدا کرنا ہوگی۔ تمام صوبوں میں مختلف قسم کے پلانٹس لگا کر ‌صوبائی لیول پر بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
کالی بھیڑوں کی نشاندہی کر کے ان کو پکڑ کر اور ان کے خلاف اقدامات کر کے قابو پایا جا سکتا ہے۔
 
Top