نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    ساغر صدیقی یقین کر کہ یہ کہنہ نظام بدلے گا - ساغر صدیقی

    بہت عمدہ انتخاب ہے کاشفی صاحب۔ مطلع میں شاید "یقین" کے بجائے "یقیں" ہونا چاہیے۔
  2. فرخ منظور

    اشعار جو اپنے خالق کو پیچھے چھوڑ گئے

    جناب کیا ہو گیا؟ یہ علامہ کا شعر نہیں ہے۔ پوری کلیاتِ اقبال میں یہ شعر موجود نہیں ہے۔ اور جو شعر قائم چاند پوری کا میں نے جیسے درج کیا ہے وہ ایسے ہی ہے۔ حوالے کے لئے یہ غزل دیکھیے۔ دل پا کے اس کی زلف میں آرام رہ گیا از قائم چاند پوری
  3. فرخ منظور

    گلزار صاحب یورپ میں

    خواجہ صاحب یہ تو میری تصویر ہے۔ لگتا ہے آپ چھیڑ خوباں سے چلی جائے اسد والا معاملہ فرما رہے ہیں لیکن صاحب ہم میں اور خوباں میں بہت فرق ہے، کسی خوباں کو ڈھونڈیے چھیڑنے کے لئے۔ ویسے بھی مرزا نے کبھی فرنگیوں کا لباس زیبِ تن نہیں کیا۔ وہ آدھے کافر ضرور تھے لیکن فرنگی نہیں تھے۔ :)
  4. فرخ منظور

    گلزار صاحب یورپ میں

    محبت سے بنا لیتے ہیں اپنا دوست، دشمن کو :)
  5. فرخ منظور

    گلزار صاحب یورپ میں

    درست فرمایا۔ واقعی یہ ان کا بہت بڑا کارنامہ ہے۔ لیکن ان کے ساتھ ایک اور نام بھی ہے کیفی اعظمی صاحب کا۔ ان کے بغیر یہ سیریل مکمل نہ ہوتی۔
  6. فرخ منظور

    ساغر صدیقی جام ٹکراؤ! وقت نازک ہے - ساغر صدیقی

    شکریہ کاشفی صاحب! میں نے یہ مصرع ایسے سن رکھا ہے۔ تشنگی تشنگی ارے توبہ! قطرے قطرے کو ہم ترستے ہیں اے خداوندِ کوثر و تسنیم تیرے بادل کہاں برستے ہیں
  7. فرخ منظور

    گلزار صاحب یورپ میں

    راکھی نے تو اُن کا ساتھ کب کا چھوڑ دیا۔ اب لنڈورے ہی پھرتے نظر آتے ہیں۔
  8. فرخ منظور

    گلزار صاحب یورپ میں

    نہیں جناب وہ میری ابا کی عمر کے ہیں اور ہندوستان کی فلم انڈسٹری کے بہت بڑے فلم ڈائرئکٹر، کہانی نگار اور شاعر ہیں۔ اپنی معلومات وسیع کیجیے۔ :)
  9. فرخ منظور

    ساغر صدیقی محبت کے مزاروں تک چلیں گے - ساغر صدیقی

    واہ خوبصورت غزل ہے! شکریہ کاشفی صاحب!
  10. فرخ منظور

    گلزار صاحب یورپ میں

    آئس کریم کو ٹھنڈ میں کھانے کا ہی لطف ہے اور گرمیوں میں چائے پینے کا۔ :)
  11. فرخ منظور

    گلزار صاحب یورپ میں

    اس کی خاص وجہ گلزار صاحب ہیں یورپ نہیں۔ یورپ کو فخر ہو گا کہ گلزار صاحب آئے ہیں۔ :) کس موڑ سے جاتے ہیں کچھ سست قدم رستے کچھ تیز قدم راہیں
  12. فرخ منظور

    گلزار صاحب یورپ میں

  13. فرخ منظور

    ن م راشد ریگِ دیروز ۔ ن م راشد

    پسند فرمانے کے لئے بہت شکریہ فاتح صاحب، خٹک صاحب اور وارث صاحب!
  14. فرخ منظور

    شعر جو ضرب المثل بنے

    مغل صاحب یہ دھاگہ دیکھیے۔
  15. فرخ منظور

    ن م راشد ریگِ دیروز ۔ ن م راشد

    ریگِ دیروز ہم محبت کے خرابوں کے مکیں وقت کے طولِ المناک کے پروردہ ہیں ایک تاریک ازل، نورِ ابد سے خالی! ہم جو صدیوں سے چلے ہیں تو سمجھتے ہیں کہ ساحل پایا اپنی تہذیب کی پاکوبی کا حاصل پایا! ہم محبّت کے نہاں خانوں میں بسنے والے اپنی پامالی کے افسانوں پہ ہنسنے والے ہم سمجھتے ہیں نشانِ سرِ منزل...
  16. فرخ منظور

    جھوٹا وصیت نامہ

    آپ نے درست فرمایا۔ ہمارے دادا، دادی بھی ہمیں یہی کہتے تھے کہ ہمارے زمانے میں بھی اس کی کاپیاں تقسیم ہوا کرتی تھیں۔ ہمارے بچپن میں فوٹو کاپیوں کا کہا جاتا تھا اور اب یہی سلسلہ جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ بدل گیا ہے۔ اب ای میل اور ایس ایم ایس کے ذریعے یہ نام نہاد خواب تقسیم کروایا جاتا ہے۔
  17. فرخ منظور

    میں اپنے تھریڈز پوسٹس کیسے دیکھ سکتا ہوں

    آپ اپنے یوزر نیم پر کلک کریں آپ کا پروفائل کھلے گا اس میں آپ کے یوزر نیم کی پٹی پر کنٹرول پینل لکھا نظر آئے گا اسے کلک کریں گے تو آپ کے سبسکرائب کردہ موضوعات نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔
  18. فرخ منظور

    میں اپنے تھریڈز پوسٹس کیسے دیکھ سکتا ہوں

    آپ اردو محفل کے پینل کی پٹی ملاحظہ فرمائیں اس میں ایک فوری روابط کا آپشن ہو گا۔ اسے کلک کریں گے تو سبسکرائب کردہ موضوعات کا آپشن دکھائی دے گا۔ بس اسے کلک کریں اس سے آپ وہ تمام دھاگے دیکھ سکیں گے جس میں آپ نے ایک بھی پیغام دیا ہے۔
  19. فرخ منظور

    تمنّاؤں میں الجھایا گیا ہوں ۔ شاد

    حضور ہم سے بہت بہتر اساتذہ کہہ گئے ان کو پڑھ کر اپنا کلام تو نہایت حقیر محسوس ہوتا ہے اس لئے شرمندگی کے مارے بس اتنا ہی کہہ سکے۔ :)
  20. فرخ منظور

    حساب غرق ہوا، آفتاب غرق ہوا ۔ از فرخ منظور

    بہت شکریہ خٹک صاحب۔ بہت نوازش!
Top