نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    آج کی تصویر

    آج کل پولیس والوں کی تنخواہیں بہت اچھی ہیں۔ لیکن ان کی ہڈ حرامی اور رشوت لینے میں کوئی کمی نہیں آئی۔
  2. فرخ منظور

    داغ رگِ جاں سے نزدیک ہے میری جاں تُو - داغ دہلوی

    خوبصورت غزل شریکِ محفل کرنے کا شکریہ کاشفی صاحب!
  3. فرخ منظور

    پنجابی سکھو تے سکھاؤ

    اردو وچ شاید پاپ کارن (pop corn) واسطے کوئی لفظ نہیں ہے۔ پر پنجابی وچ پاپ کارن نوں پُھلّے کیہا جاندا اے ۔
  4. فرخ منظور

    بغداد آشوب ۔ تبصرے تجاویز

    نوید صاحب آج کل گھر پر ہی ہیں لیکن بہت مصروف ہیں۔ نیٹ پر بھی ان کا آنا بہت کم ہوتا ہے۔
  5. فرخ منظور

    ذوق کچھ نہیں چاہیے تجہیز کا اسباب مجھے ۔ استاد ابراہیم ذوق

    پسند فرمانے کے لئے شکریہ فاتح صاحب اور کاشفی صاحب!
  6. فرخ منظور

    پیپر مل دا کاما ۔ نجم حسین سیّد

    سارہ دراصل نجم حسین واقعی بڑے اوکھے شاعر نیں۔ پہلے تے مشکل لفظاں دے مطلب لبھو۔ جے او تہانوں پتا نیں یا تسی کسے لغت وچوں ویکھ لئے نیں تے فیر ایہ سمجھن دی کوشش کرو کہ شاعر اصل وچ کی کہنا چاندا وے۔ مینوں ساری نظم دی سمجھ آ گئی لیکن آخر وچ جیہڑا اے چیچو چیج گنڈیریاں کیتاں نیں ایہ نہیں سمجھ آیا کہ...
  7. فرخ منظور

    فریدہ خانم یہ کیا کہ اک جہاں کو کرو وقفِ اضطراب ۔ سیّاں چودھری، فریدہ خانم، شاعر: صوفی تبسّم

    درست کہا سارہ۔ دراصل جب یہ ویڈیو بنائی تھی تب میرا خیال تھا کہ ترنم ناز نے یہ غزل گائی ہے اس لئے ترنم ناز کی تصویر لگا دی۔ لیکن جب پتہ چلا کہ یہ سیاں چودھری ہے تو عنوان وغیرہ تو درست کر لیا لیکن ویڈیوں میں سے ترنم ناز کی تصویر ہٹانا ممکن نہیں تھا۔ تصویر بدلنے کے لئے نئی ویڈیو بنانا پڑتی اس لئے...
  8. فرخ منظور

    تعارف تعارف

    خوش آمدید الیاس صاحب!
  9. فرخ منظور

    کلاسیکی شعرا کے کلام سے انتخاب

    ہے بڑا کفر ترکِ عشقِ بتاں اپنا ایمان ہم نہ چھوڑیں گے دل نہ چھوڑے گا تیرا دامن اور دل کا دامان ہم نہ چھوڑیں گے (میر حسن)
  10. فرخ منظور

    کلاسیکی شعرا کے کلام سے انتخاب

    دل کہیں، دیدہ کہیں، جی ہے کہیں، جان کہیں گردشِ چرخ میں ہر ایک ہے آوارہ سا (محمد امان نثار)
  11. فرخ منظور

    کلاسیکی شعرا کے کلام سے انتخاب

    پھر بہار آتی ہے دیوانہ کی تدبیر کرو بے خبر کیا ہو شتابی اسے زنجیر کرو ہوں مقرّر میں گنہ گار کہ چاہا تم کو خوبرویاں مجھے من مانتی تعذیر کرو ّ(میر عبدالحئی تاباں)
  12. فرخ منظور

    کلاسیکی شعرا کے کلام سے انتخاب

    میں اپنے دل کو غنچۂ تصویر کی طرح یارب کبھو خوشی سے نہ دیکھا کھِلا ہوا ہم بے کسی پہ اپنی نہ روویں تو کیا کریں دل سا رفیق ہائے ہمارا جدا ہوا ّ(میر عبدالحئی تاباں)
  13. فرخ منظور

    کلاسیکی شعرا کے کلام سے انتخاب

    برگِ حنا اوپر لکھو احوالِ دل مرا شاید کہ جا لگے وہ کسی دل ربا کے ہاتھ مظہر چھپا کے رکھ دلِ نازک کو اپنے تُو یہ شیشہ بیچنا ہے کسی میرزا کے ہاتھ (مظہر علی جانِ جاناں)
  14. فرخ منظور

    کلاسیکی شعرا کے کلام سے انتخاب

    پھرتے تھے دشت دشت دوانے کدھر گئے وہ عاشقی کے ہائے زمانے کدھر گئے (شاہ مبارک آبرو دہلوی)
  15. فرخ منظور

    کلاسیکی شعرا کے کلام سے انتخاب

    نین سے نین جب ملائیے گا دل کے اندر مرے سمائیے گا آبروؔ ہجر بیچ مرتا تھا مکھ دکھا کر اسے جلائیے گا (شاہ مبارک آبرو دہلوی)
  16. فرخ منظور

    ذوق کچھ نہیں چاہیے تجہیز کا اسباب مجھے ۔ استاد ابراہیم ذوق

    غزل کچھ نہیں چاہیے تجہیز کا اسباب مجھے عشق نے کشتہ کیا صورتِ سیماب مجھے اس نے مارا رخِ روشن کی دکھا تاب مجھے چاہیے بہرِ کفن چادرِ مہتاب مجھے کل جہاں سے کہ اٹھا لائے تھے احباب مجھے لے چلا آج وہیں پھر دلِ بے تاب مجھے چمنِ دہر میں جوں سبزۂ شمشیر ہوں میں آب کی جاے دیا کرتی ہے زہراب مجھے میں وہ...
  17. فرخ منظور

    نظم - امرتا پریتم

    جی یہ ترجمہ ہی ہے۔ کیونکہ یہ نظم وزن میں نہیں اور امرتا پریتم نے کوئی نثری نظم یا اردو نظم آج تک نہیں لکھی۔
  18. فرخ منظور

    فریدہ خانم یہ کیا کہ اک جہاں کو کرو وقفِ اضطراب ۔ سیّاں چودھری، فریدہ خانم، شاعر: صوفی تبسّم

    پسند فرمانے کے لئے بہت شکریہ سارہ صاحبہ۔ سیاں چودھری والی غزل میرے ہی چینل پر اپ لوڈ ہے۔ یعنی میں نے ہی اپ لوڈ کی ہے۔ فریدہ خانم کی گائی ہوئی غزل کسی اور صاحب نے اپ لوڈ کی ہوئی ہے۔ آپ ضرور جہاں چاہے شئیر کریں۔ یہ تمام یارانِ نکتہ داں کے لئے ہی اپ لوڈ کی ہے۔ سیاں چودھری نے بہت کم گایا ہے۔ کبھی...
  19. فرخ منظور

    داغ پھرے راہ سے وہ یہاں آتے آتے - داغ دہلوی

    کاشفی صاحب، یہی غزل مکمل کر کے دوبارہ پوسٹ کر رہا ہوں۔ پھرے راہ سے وہ یہاں آتے آتے اجل مر رہی تو کہاں آتے آتے؟ نہ جانا کہ دنیا سے جاتا ہے کوئی بہت دیر کی مہرباں آتے آتے سنا ہے کہ آتا ہے سر نامہ بر کا کہاں رہ گیا ارمغاں آتے آتے یقیں ہے کہ ہو جائے آخر کو سچی مرے منہ میں تیری زباں آتے آتے...
  20. فرخ منظور

    نظم - امرتا پریتم

    شئیر کرنے کا شکریہ رانا صاحب۔ لیکن امرتا پریتم نے تو ہمیشہ پنجابی میں لکھا ہے۔ کیا یہ نظم کسی پنجابی نظم کا ترجمہ ہے؟
Top