نتائج تلاش

  1. حسان خان

    مسلم مشرقِ وسطیٰ کی تین کلاسیکی ادبی زبانوں فارسی، تُرکی اور عربی میں ہر لحاظ سے آسان ترین زبان...

    مسلم مشرقِ وسطیٰ کی تین کلاسیکی ادبی زبانوں فارسی، تُرکی اور عربی میں ہر لحاظ سے آسان ترین زبان فارسی ہے، اور مشکل ترین زبان عربی۔
  2. حسان خان

    متفرق ترکی ابیات و اشعار

    سنی ذکر ائیله‌دۆم دل گلدی وجده همان بی‌اختیار ائیله‌دی سجده (سلطان سلیمان قانونی 'مُحِبّی') میں نے تمہارا ذکر کیا تو دل وجد میں آ گیا [اور] اُس نے فوراً بے اختیار سجدہ کیا۔ Seni zikr eyledüm dil geldi vecde Hemân bî-ihtiyâr eyledi secde وزن:‌ مفاعیلن مفاعیلن فعولن
  3. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    حضرتِ حُسین بن علی کے سوگ میں کہی گئی ایک بیت: تکیه‌گاهش بود از دوشِ رسولِ هاشمی آن سری کز تیغِ بیدادِ یزید از تن جداست (صائب تبریزی) جو سر یزید کی تیغِ سِتم کے باعث تن سے جدا ہے، اُس کی تکیہ گاہ رسولِ ہاشمی کا شانہ تھا۔
  4. حسان خان

    متفرق ترکی ابیات و اشعار

    زنهار ساقلا رازۆڭ کشف ائیله‌مه جهانا افشا چۆ ایتدی منصور آسدېلار آنې دارا (سلطان سلیمان قانونی 'مُحِبّی') خبردار! اپنے راز کو پوشیدہ رکھو اور اُس کو جہان پر ہرگز آشکار مت کرو۔۔۔ منصور نے جب اِفشا کیا تو اُس کو دار پر لٹکا دیا گیا۔ Zinhâr sakla râzüñ keşf eyleme cihâna İfşa çü itdi Mansur...
  5. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    عاشق آن باشد که نشْناسد ز هم جنگ و صُلح و لُطف و قهر و مِهر و کین (وحدت کرمانشاهی) عاشق وہ ہے کہ جو جنگ و صُلح، لُطف و قہر، اور محبّت و کینہ کے درمیان فرق نہ کرے۔
  6. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    دست زن بر دامنِ دیوانگی دور کن از خویش عقلِ دوربین (وحدت کرمانشاهی) دیوانگی کا دامن پکڑو اور عقلِ دُور بین [و دُور اندیش] کو خود سے دُور کر دو۔
  7. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    نیستی معراجِ مردانِ خداست نیست معراجِ حقیقت غیر از این (وحدت کرمانشاهی) نیستی و نابودی، مردانِ خدا کی معراج ہے۔۔۔ اس کے بجز کوئی معراجِ حقیقت نہیں ہے۔
  8. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    دست زن بر دامنِ آلِ پیمبر تا تو را در کنارِ رحمتِ خود پروَرَد پروردگار (قاآنی شیرازی) آلِ رسول کا دامن پکڑو تاکہ پروردگار تم کو اپنی رحمت کے پہلو میں پرورش دے۔
  9. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    دست زن بر دامنِ شرعِ رسولِ هاشمی زان که بی آن بادبان کشتی نیاری بر کنار (صائب تبریزی) رسولِ ہاشمی کی شریعت کا دامن پکڑو کیونکہ اُس بادبان کے بغیر تم کشی کو کنارے پر نہ لا سکو گے۔
  10. حسان خان

    متفرق ترکی ابیات و اشعار

    نیچه یېل‌لار ساقلادوم بو سِرِّ عشقې سینه‌مه واقف ایتدی رویِ زردۆم خلقا هپ اسراروما (سلطان سلیمان قانونی 'مُحِبّی') میں نے کئی سالوں تک اِس رازِ عشق کو اپنے سینے میں نِہاں رکھا [لیکن بالآخر] میرے چہرۂ ذرد نے مردُم کو میرے تمام رازوں سے واقف کر دیا۔ Niçe yıllar sakladum bu sırr-ı 'ışkı sîneme...
  11. حسان خان

    متفرق ترکی ابیات و اشعار

    رحم ایله رحمت بېراق یا رب دلِ دل‌داروما یا قرار و صبر و تسکین بو دلِ افگاروما (سلطان سلیمان قانونی 'مُحِبّی') یا رب! یا تو میرے دلدار کے دل میں رحم و رحمت ڈال دو، یا پھر میرے اِس زخمی دل میں قرار و صبر و تسکین [ڈال دو]! Rahm ile rahmet bırak yâ Rab dil-i dildâruma Ya karâr u sabr u teskîn bu...
  12. حسان خان

    سلطان محمد فاتح کی مجلس میں حافظِ شیرازی کا ذکرِ خیر اور احمد پاشا کی بدیہہ گوئی

    عُثمانی سلطنت کا عظیم ترین سلطان، سلطان سلیمان قانونی تُرکی شاعری کا بھی ایک بُزُرگ نام ہے۔ وہ 'مُحِبّی' کے تخلُّص سے شاعری کرتا تھا اور اُس کے دیوانِ اشعار میں ۴۱۰۰ سے زیادہ تُرکی غزلیات ہیں۔ :bulgy-eyes: امیر خسرو دہلوی کی ایک فارسی بیت پر سلطان سُلیمان قانونی 'مُحِبّی' کی تُرکی تخمیس: بندِ...
  13. حسان خان

    سلطان محمد فاتح کی مجلس میں حافظِ شیرازی کا ذکرِ خیر اور احمد پاشا کی بدیہہ گوئی

    تا حال میں سلطان محمد فاتح کی مندرجۂ ذیل تُرکی ابیات کا اردو ترجمہ کر چکا ہوں: زُلفۆڭۆڭ زنجیرینه بند ائیله‌دۆڭ شاهوم بنی قول‌لېغېندان قېلماسون آزاد اللٰهوم بنی (سلطان محمد فاتح 'عونی') اے میرے شاہ! تم نے مجھے اپنی زُلف کی زنجیر میں اسیر کر دیا میرا اللہ مجھے اُس (زُلف) کی غلامی سے آزاد نہ کرے...
  14. حسان خان

    سلطان محمد فاتح کی مجلس میں حافظِ شیرازی کا ذکرِ خیر اور احمد پاشا کی بدیہہ گوئی

    سلطان محمد فاتح متخلّص بہ 'عَونی' کا تُرکی میں ایک کامل شعری دیوان ہے، جس کا انگریزی ترجمہ و تشریح بھی موجود ہے۔
  15. حسان خان

    سلطان محمد فاتح کی مجلس میں حافظِ شیرازی کا ذکرِ خیر اور احمد پاشا کی بدیہہ گوئی

    یہ بیت کسی غزل کا مطلع نہیں ہے، بلکہ دیوان کے حصّۂ فردیات میں درج ہے۔
  16. حسان خان

    سلطان محمد فاتح کی مجلس میں حافظِ شیرازی کا ذکرِ خیر اور احمد پاشا کی بدیہہ گوئی

    ضِمناً، ایک جالبِ توجہ و دلچسپ چیز یہ بھی ہے کہ سلطان محمد فاتح کے دیوانِ اشعار میں جو صرف ایک فارسی بیت ہے وہ حافظ شیرازی کی ایک مشہور ترین بیت سے متاثر ہو کر کہی گئی ہے: اگر آن تُرکِ شیرازی به دست آرد دلِ ما را به خالِ هندویش بخشم سمرقند و بخارا را (حافظ شیرازی) اگر وہ تُرکِ شیرازی ہمارے دل...
  17. حسان خان

    عربی شاعری مع اردو ترجمہ

    اس نعتیہ قطعے کی شہرت کی ایک اہم وجہ یہ ہے کہ یہ گلستانِ سعدی کے دیباچے کا حصّہ ہے، اور 'گلستان' اُن تمام خِطّوں کی شاید سب سے زیادہ پڑھی جانے والی فارسی کتاب تھی، جہاں فارسی ادبی زبان کے طور پر رائج تھی۔ اطفال کی فارسی ادبیات کی تدریس کا آغاز اِس کتاب سے ہوتا تھا، لہٰذا ہر دانش آموز بچّے کی...
  18. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    صائب تبریزی ایک بیت میں اہلِ زمانہ کی بے مروّتی کی شکایت کرتے ہوئے کہتے ہیں: آبِ مُرُوّت از قدحِ هیچ کس مجُوی خود را حُسین و رُویِ زمین کربلا شِناس (صائب تبریزی) کسی بھی شخص کے پیالے سے آبِ مروّت تلاش مت کرو۔۔۔ خود کو حُسین اور رُوئے زمین کو کربلا تصوُّر کرو۔
  19. حسان خان

    متفرق ترکی ابیات و اشعار

    تاتارا ساچېڭ تۏزونې تُجّار ایله گؤندر تا کیم بیله‌لر نافهٔ تاتار کیمۆڭ وار (سید عمادالدین نسیمی) تاجروں کے ذریعے تاتار میں اپنی زُلف کا غُبار بھیجو تاکہ جان جائیں کہ نافۂ تاتار کس کے پاس ہے۔ × نافۂ تاتار/تاتاری = تاتارستانی/منگولستانی آہُو کی ناف سے نکلنے والا مُشک Tatara saçın͡g tozunı...
  20. حسان خان

    "کل علم لیس فی القرطاس ضاع" - جو بھی علم کاغذ پر نہ ہو، ضائع ہو جاتا ہے۔

    "کل علم لیس فی القرطاس ضاع" - جو بھی علم کاغذ پر نہ ہو، ضائع ہو جاتا ہے۔
Top