نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    اک چادرِ بوسیدہ میں دوش پہ رکھتا ہوں ۔ آفتاب اقبال شمیم

    بہت شکریہ زیف صاحب۔ انٹرویو کا بہت لطف آیا۔
  2. فرخ منظور

    چین سے وہ بھی تو ظالم نہ رہا میرے بعد ۔ فاتح الدین بشیر

    قبلہ آپ صرف حمد اور نعتیں پڑھا کریں۔ شاعری کچھ اور چیز ہے۔ میرا مشورہ ہے آپ علامہ اقبال کو پڑھیں جس میں اس سے بھی زیادہ قابلِ اعتراض شعر نکل آئیں گے ۔ فارغ تو نہ بیٹھے گا محشر میں جنوں میرا اپنا گریباں چاک یا دامنِ یزداں چاک
  3. فرخ منظور

    میری بھانجی "نیہا"

    جناب مجھے نام پر بالکل اعتراض نہیں ہے۔ بہت سے ہندی اور سنسکرت کے الفاظ ہم اردو میں استعمال کرتے ہیں اگر کسی بچے کا نام بھی رکھ لیں گے تو اس سے ہمارا دھرم بھرشٹ نہیں ہو گا۔ کومل نام بھی ہندی ہے اور بہت سی بچیوں کا یہ نام رکھا جاتا ہے۔ میرے خیال میں نیہا سنسکرت کا لفظ ہے جس کا مطلب محبت ہوتا ہے۔...
  4. فرخ منظور

    اک چادرِ بوسیدہ میں دوش پہ رکھتا ہوں ۔ آفتاب اقبال شمیم

    غزل بشکریہ ظفر خاں صاحب، یاور ماجد صاحب۔ اک چادرِ بوسیدہ میں دوش پہ رکھتا ہوں اور دولتِ دنیا کو پاپوش پہ رکھتا ہوں کیفیت ِ بے خبری کیا چیز ہے کیا جانوں بنیاد ہی ہونے کی جب ہوش پہ رکھتا ہوں جو قرض کی مے پی کر تسخیرِ سخن کر لے ایماں اُسی دلی کے مے نوش پہ رکھتا ہوں آنکھوں کو ٹکاتا ہوں...
  5. فرخ منظور

    ن م راشد اسرافیل کی موت - از ن م راشد

    بہت شکریہ جناب، لگتا ہے کراچی کے قہوہ خانوں میں آج کل راشد پر گفتگو ہو رہی ہے اور خاص طور پر اس نظم پر۔ :)
  6. فرخ منظور

    میری بھانجی "نیہا"

    ماشااللہ بہت پیاری بچی ہے۔ خدا اسے سعادت مند بنائے رکھے۔ فرحان صاحب، آپ کی بھانجی "نیہا" کے نام کا مطلب کیا ہے؟
  7. فرخ منظور

    نظیر پردہ اٹھا کر رخ کو عیاں اس شوخ نے جس ہنگام کیا ۔ نظیر اکبر آبادی

    پسند فرمانے کے لئے بہت شکریہ دہلوی صاحب!
  8. فرخ منظور

    نظیر پردہ اٹھا کر رخ کو عیاں اس شوخ نے جس ہنگام کیا ۔ نظیر اکبر آبادی

    پردہ اٹھا کر رخ کو عیاں اس شوخ نے جس ہنگام کیا ہم تو رہے مشغول ادھر یاں عشق نے دل کا کام کیا آگئے جب صیاد کے بس میں سوچ کیے پھر حاصل کیا اب تو اسی کی ٹھہری مرضی جن نے اسیرِ دام کیا چشم نے چھینا پلکوں نے چھیدا، زلف نے باندھا دل کو آہ ابرو نے ایسی تیغ جڑی جو قصہ ہے سب اتمام کیا سخت خجل ہیں...
  9. فرخ منظور

    نظیر جب سرِ زلف تا کمر پہونچا ۔ نظیر اکبر آبادی

    جب سرِ زلف تا کمر پہونچا اس کمر کو بہت ضرر پہونچا ہلکی پہونچی سے بھی لچکتا ہے نازک اس کا ہے اس قدر پہونچا اے نسیمِ سحر تو اس گل کو بے کلی کی مری خبر پہونچا کہیو اے جاں ، نظیر کو تیرے رنجِ ہجر اب تو بیشتر پہونچا یا بُلا لے اسے اِدھر اے جاں یا تو ہی آپ کو ادھر پہونچا قطعہ نامۂ...
  10. فرخ منظور

    ویب براوزر کا محفوظ کیاہوا پاس ورڈ کیسے حاصل کیا جاسکتا ہے ؟

    میرے خیال میں وارث صاحب نے بھی یہی بات بتائی ہے۔
  11. فرخ منظور

    مینارِ پاکستان کی لوحوں کا نیا نوشتہ ۔ مسعود منور

    مینارِ پاکستان کی لوحوں کا نیا نوشتہ عجیب باغوں کی سر زمیں ہے ، جسے مرے خواب سینچتے ہیں یہ خواب ، صحرا کی گل بدن داستاں سرائوں کی فاختائیں یہ منجمد فاختائیں جیسے حنوط لمحوں کے سرد تابوت زرد سورج کی نیلی بارش میں کانپتے ہیں یہ باغ ، گوتم کے گیان کی روشنی کے پیپل یہ قافلوں کے شرار آثار...
  12. فرخ منظور

    چین سے وہ بھی تو ظالم نہ رہا میرے بعد ۔ فاتح الدین بشیر

    واہ واہ! کیا ہی خوبصورت غزل ہے فاتح صاحب۔ بہت عمدہ ۔ ایک ایک شعر قابلِ داد ہے لیکن اس شعر پر تو میری سٹی ہی گم ہو گئی۔ :) چشمِ یزداں میں کھٹکتا ہے یہ آشوبِ وجود راحت و جشن میں سوئے گا خدا میرے بعد واہ واہ! کیا الہامی شعر ہے۔
  13. فرخ منظور

    غزل ۔ پسِ مرگِ تمنا کون دیکھے ۔ محمد احمدؔ

    واہ! کیا خوبصورت غزل وارد ہوئی ہے احمد صاحب۔ بہت داد قبول کیجیے۔ :)
  14. فرخ منظور

    تعارف سلام ٹو آل

    خوش آمدید ماج صاحب!
  15. فرخ منظور

    سریلی فرنگن ہندی فلمی گیت گاتے ہوئے "تُو جانے نہ"

    شکریہ نبیل۔ بہت ہی سریلی فرنگن ہے۔ :) میں اسے پرانے دھاگے میں ضم کر دیتا ہوں۔
  16. فرخ منظور

    حج 2010 نومبر میرے آئی فون سے چند تصاویر

    عمدہ تصاویر ہیں۔ بہت شکریہ راج صاحب!
  17. فرخ منظور

    تاسف عبد العزیز راقم صاحب کو صدمہ

    انا للہ و انا الیہ راجعون۔ خدا تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔
  18. فرخ منظور

    تیرے مست مست دو نین: دبنگ

    ساجد، واجد نے اچھی موسیقی دی ہے۔ شکریہ نیلم صاحبہ!
Top