نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    کلمہ عبور کی بازیابی

    شمشاد بھائی، تشنہ لاگ ان کر سکتے تو کسی کو ذاتی پیغام بھیجتے۔
  2. فرخ منظور

    شاہدرہ اسلام آباد - میرے کیمرے کی نظر سے

    اعجاز صاحب، اصل شاہ درہ تو لاہور اور دہلی میں ہی ہے۔ اس کا نام شاہدرہ معلوم نہیں کس نے رکھ دیا ۔ لاہور اور دہلی کے شاہدرہ سے ہی شاہ گزرا کرتے تھے۔
  3. فرخ منظور

    میر شہروں ملکوں میں جو یہ میر کہاتا ہے میاں ۔ میر تقی میر

    یہ غزل خاص طور پر توصیف امین صاحب کی نذر۔ شہروں ملکوں میں جو یہ میر کہاتا ہے میاں دیدنی ہے پہ بہت کم نظر آتا ہے میاں عالم آئینہ ہے جس کا وہ مصور بے مثل ہائے کیا صورتیں پردے میں بناتا ہے میاں قسمت اس بزم میں لائی کہ جہاں کا ساقی دے ہے مے سب کو ہمیں زہر پلاتا ہے میاں ہو کے عاشق ترے، جان و...
  4. فرخ منظور

    امجد اسلام امجد ویرانۂ وجود میں چلنا پڑا ہمیں۔امجد اسلام امجد

    احمد بھائی، میرے خیال میں اگر آپ رکھا کو رکھا پڑھیں گے تو "پھر" زاید نہیں لگتا لیکن جب آپ رکھّا کو رکھّا یعنی شد کے ساتھ پڑھیں تو شعر میں "پھر" زاید لگتا ہے۔ زیادہ بہتر فاتح صاحب یا وارث صاحب بتا سکتے ہیں۔
  5. فرخ منظور

    با غیرت مرد

    علی اوڈ صاحب۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ جو بھی کالم آپ یہاں شئیر کر رہے ہیں نہ ان کے لکھنے والے کا نام آپ یہاں بتا رہے ہیں اور جو لنک آپ دے رہے ہیں وہ بھی اصل لنک نہیں ہے یعنی جہاں سے اصل میں یہ کالم پوسٹ کیا گیا ہے۔ جیسے حامد میر کے کالم کا منبع صرف جنگ اخبار ہے جبکہ آپ نے اس کا ربط نہیں دیا۔ آپ...
  6. فرخ منظور

    امجد اسلام امجد ویرانۂ وجود میں چلنا پڑا ہمیں۔امجد اسلام امجد

    حیرت ہے میں صرف شکریہ ادا کر کے چل دیا۔ بہت ہی خوبصورت غزل ہے۔ شاید بدلتی ذہنی کیفیات بھی شاعری کو جذب کرنے میں مختلف طریقے سے اثر پذیر ہوتی ہیں۔ بہت شکریہ فرحت کیانی۔ مقطع سے پہلے شعر میں شاید "پھر" زاید ہے۔
  7. فرخ منظور

    جب کوئی بات بگڑ جائے

    بہت خوبصورت گیت ہے۔ شکریہ نیلی صاحبہ!
  8. فرخ منظور

    آپ بھی لندن بھاگ جائیں گے

    علی اوڈ صاحب یہ کس کی تحریر ہے؟
  9. فرخ منظور

    داغ یوں چلئے راہِ شوق میں جیسے ہوا چلے - داغ دہلوی

    ارے واہ! یہ غزل تو میں نے آج ہی دیکھی۔ بہت عمدہ انتخاب ہے کاشفی صاحب۔ بہت شکریہ جناب!
  10. فرخ منظور

    داغ داغ اُس بزم میں مہمان کہاں جاتا ہے - داغ دہلوی

    واہ واہ! کیا ہی خوبصورت غزل ہے۔ ایک ایک شعر پر گھنٹوں داد دی جا سکتی ہے۔ بہت شکریہ کاشفی صاحب۔ اس غزل میں آپ نے سَوا کو سِوا لکھا ہے جبکہ لفظ سَوا ہے۔ جیسے محاورہ ہے "سیر کو سَوا سیر" یعنی سیر سے کچھ اوپر ۔ میں بھی بہت عرصے تک اسے سِوا ہی سمجھتا رہا لیکن یہ سَوا ہی ہے۔
  11. فرخ منظور

    داغ یہ کیا کہا کہ داغ کو پہچانتے نہیں - داغ دہلوی

    بہت عمدہ غزل ہے۔ شریکِ محفل کرنے کا بہت شکریہ کاشفی صاحب!
  12. فرخ منظور

    ”میر ی ذات ذرہ بے نشاں“

    آپ کو شاید کوئی غلط فہمی ہو گئی ہے۔ آپ نے بہت اچھا لکھا ہے لیکن دوسرے احباب خواہ مخواہ اس دھاگے کو کفر و اسلام کی جنگ بنانے پر تلے بیٹھے ہیں۔ آپ نے سب زمینی حقائق بتائے ہیں اور یہی اصل حقیقت ہے۔
  13. فرخ منظور

    داغ مجال کس کی ہے اے ستمگر سنائے جو تجھ کو چار باتیں - داغ دہلوی

    بہت عمدہ انتخاب ہے۔ شکریہ کاشفی صاحب!
  14. فرخ منظور

    دفتر میں پابندیاں خاص برائے کمپیوٹر

    میرے خیال میں دفتر کی طرف سے جو پابندیاں لگائی گئی ہیں انہیں برداشت کرنا چاہیے اور چور راستوں سے اجتناب برتنا چاہیے ورنہ آپ کی ملازمت بھی جا سکتی ہے۔
  15. فرخ منظور

    جون ایلیا نظم : ثبوت --- جون ایلیا

    قَواعِد عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قاعدہ' کی جمع 'قواعد' ہے اردو میں اصل معنی میں داخل ہوا اور بطور اسم مستعمل ہے۔ 1665ء میں "علی نامہ" میں مستعمل ہے۔ اسم نکرہ ( مذکر - جمع ) 1. اصول، گر، دستور، قاعدے۔ بھارتی سرکاری قانون برائے دفتری زبان نفاذ کرنے کے بعد چند قواعد وضع کیے گئے۔" ( 1985ء،...
  16. فرخ منظور

    جون ایلیا نظم : ثبوت --- جون ایلیا

    قبلہ آپ تو قواعد کی املا بھی قوائد لکھ رہے ہیں جو صریحاً غلط ہے۔ معلوم نہیں آپ اسے کیسے درست گردان رہے ہیں۔ قاعدہ کا مطلب کرلپ کی لغت یوں بتاتی ہے۔ قاعِدَہ عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے اردو میں معنی و ساخت کے اعتبار سے بعینہ داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب...
  17. فرخ منظور

    عبد اللہ گبین کی نئی تصویریں۔ شمشاد بھائی، سعود اور بابا جانی کی فرمائش پر

    دیکھتے ہی دیکھتے بچے کتنی جلدی بڑے ہو جاتے ہیں۔ ماشااللہ پورا ہیرو نکلا ہے۔ :)
  18. فرخ منظور

    حسرت موہانی بس کہ نکلی نہ کوئی جی کی ہوس ۔ حسرت موہانی

    خمری ۔ خرما کی ایک قسم جس سے عمدہ شراب تیار ہوتی ہے۔
  19. فرخ منظور

    قوالی وہی آبلے ہیں وہی جلن کوئی سوزِ دل میں کمی نہیں

    دیر سے جواب دینے کے لئے معذرت چاہتا ہوں لیکن قوی امکان یہی ہے کہ یہ غزل شکیل بدایونی کی ہے۔ کسی زمانے میں میرے پاس شکیل کا دیوان موجود تھا کوشش کرتا ہوں ڈھونڈنے کی، اگر مل گیا تو دیکھ کر مزید وثوق سے مطلع کر سکوں گا۔
Top