آرمینیا کی کہانی شاید ویسےہی ہے جیسے پولینڈ کی۔ پولینڈ زار روس، بعد میں سوویت یونین اورجرمنی کے درمیان میدان جنگ بنا رہا یہی کچھ آرمینیا کے ساتھ ہوا۔ ان کے ایک طرف طاقتور ایرانی صفوی سلطنت تھی تو دوسری طرف تین بر اعظموں پر پھیلی سلطنتِ عثمانیہ اور تیسری طرف ایک اور طاقتور روسی سلطنت سو یہ بیچارے...