نتائج تلاش

  1. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    یہودی فارسی شاعر بنیامین بن میشائل 'امینا' کاشانی (ولادت: ۱۶۷۲-۷۳ء) کی ایک عبرانی آمیز فارسی دُعائیہ بیت: عاوونِ همه بِکُن محیلاه زُودی بِرسان به ما گئولاه (بنیامین بن میشائل 'امینا' کاشانی) [اے خدا!] سب کے گُناہ مُعاف کر دو، اور ہم کو جَلد نجات پہنچاؤ!
  2. حسان خان

    ترکمانی شاعری مع اردو ترجمہ

    اوغوز تُرکی لہجے کی مُعاصر شاخیں ہونے کے باعث آذربائجانی/اناطولیائی تُرکی اور تُرکمنی بِسیار قرابت رکھتی ہیں۔ آپ نے جو حضرتِ مخدوم‌قُلی فراغی کی مندرجۂ بالا نظم شریک کی ہے، اُس کو آذربائجان کا کوئی بھی شخص بغیر کسی مشکل کے سمجھ جائے گا۔ صرف چند ایک کلمات ایسے ہیں جو آذربائجانی/استانبولی تُرکی سے...
  3. حسان خان

    میں نے تُرکی کیوں سیکھی؟

    ې = یہ حَرف دہن کے عقبی حِصے سے نِکلنے والی زیر کی آواز کے لیے استعمال ہوتا ہے، لاطینی رسم الخط میں اِس کے لیے بغیر نُقطے والا آئی ı استعمال ہوتی ہے۔ (آواز سُنیے۔) ۆ = یہ حَرف دہن کے اگلے حصے سے نُکلنے والی 'اُو' کی آواز کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ لاطینی رسم الخط میں اِس کو دِکھانے کے لیے ü ہے۔...
  4. حسان خان

    میں نے تُرکی کیوں سیکھی؟

    تُرکی میں صائِتوں کا طُول بِلااستثناء کوتاہ ہوتا ہے، اُس میں کوئی طویل و کشیدہ صائت نہیں ہے۔ لہٰذا 'کسرہ' اور 'یائے معروف' دونوں آوازوں کے لیے 'ی' استعمال ہوتا ہے: کیتاب، ایجاد۔ (ایجاد کے 'ی' کا تلفُّظ بھی گُفتار میں کوتاہ ہوتا ہے، صرف عروضی شاعری میں شعری ضرورتوں کے تحت اِس کو کشیدہ کیا جاتا...
  5. حسان خان

    ترکمانی شاعری مع اردو ترجمہ

    'صاحب قِران' امیر تیمور کا لقب تھا، اور اِن بندوں میں شاید اُسی کی جانب اشارہ ہے۔
  6. حسان خان

    متفرق ترکی ابیات و اشعار

    بن بُلبُلِ اَلوان‌نِغمِ گُلشنِ فیضم مُرغانِ قفس نغمهٔ تکرارې نه بیلسۆن (فهیم) میں گُلشنِ فیض کا طرح طرح کے نغمے جاننے والا بلبل ہوں؛ مُرغانِ قفس نغمۂ تکرار کیا جانیں؟ (یعنی مُرغانِ قفس ایک ہی بار بار دُہرائے جانے والا نغمہ کیا جانیں؟ وہ تو طرح طرح کی صداؤں کے ساتھ فریاد کرتے ہیں۔) Ben bülbül-i...
  7. حسان خان

    متفرق ترکی ابیات و اشعار

    نگاه ایتمک‌ده دُزدیده اۏ ماها شُعله‌اطواروز شُعاعِ چشمۆمۆز گاهی دراز و گاه کوته‌دۆر (فهیم) اُس ماہ کی جانب دُزدیدہ نگاہ کرنے میں ہم شُعلہ اطوار ہیں (یعنی ہمارے اطوار شُعلے کی مانند ہیں)۔۔۔ ہماری شُعاعِ چشم گاہے دراز اور گاہ کُوتاہ ہے۔ Nigâh itmekde düzdîde o mâha şu'le-etvâruz Şu'â'-ı çeşmümüz...
  8. حسان خان

    میں نے تُرکی کیوں سیکھی؟

    صائتوں (وووًلوں) کو بہتری سے لکھنے لیے نئے حروف وضع کیے گئے ہیں: ې، ۆ، ۏ عموماً، ایک حَرف 'ڲ' اُن الفاظ کے لیے استعمال ہوتا ہے جہاں مختلف گُفتاری زبانچوں میں 'گ' اور 'ی' دونوں تلفظ ہوتے ہیں، لیکن مُعاصر معیاری زبان میں 'ی' کی آواز استعمال ہوتی ہے۔ فارسی و عربی الفاظ کا اِملاء تلفُّظ سے مطابقت کے...
  9. حسان خان

    میں نے تُرکی کیوں سیکھی؟

    جمہوریۂ آذربائجان میں شُورَوی (سوویت) دور میں رُوسی رسم الخط استعمال ہوتا تھا، آزادی کے بعد سے وہاں کے مردُم تُرکیہ کی پیروی میں لاطینی رسم الخط استعمال کر رہے ہیں۔ ایرانی آذربائجان میں تُرکی مطبوعات کے لیے تغئیر دادہ عربی-فارسی رسم الخط استعمال ہوتا آیا ہے۔ تُرکانِ عراق بھی ایرانی آذربائجانی...
  10. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    توضیح: یعنی عاشق کے وصلِ یار تک پہنچ پانے کی ایک ہی صورت ہے کہ کوئی شخص [اِس ظالم] دُنیا اور زمانے کے قاعدوں قانونوں کو تبدیل کر دے، ورنہ تو وصلِ یار عاشقوں کے لیے مُحال ہے۔
  11. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    یہودی فارسی شاعر عِمرانی اپنی مثنوی 'انتخابِ نخلستان' کی ایک بیت میں کہتے ہیں: کسی مردِ آسوده دان در جهان که پیوسته خاموش دارد زبان (عمرانی) دُنیا میں مردِ آسودہ اُس شخص کو جانو کہ جو ہمیشہ زبان کو خاموش رکھتا ہو۔
  12. حسان خان

    نظر لکھنوی غزل: کبھی نگاہ سے میری کبھی زباں سے چلا ٭ نظرؔ لکھنوی

    آپ کے دادا مرحوم کی بیت دیکھ کر مجھے انوَری ابیوَردی کا یہ فارسی قطعہ یاد آیا ہے:
  13. حسان خان

    فارسی شاعری زلیخا کا خاتونانِ مصر کو جمع کرنا اور ان کو یوسف علیہ السلام دکھانا - یہودی فارسی شاعر مولانا شاہین

    اِس بیت کا قافیہ عیب دار ہے۔ ہو سکتا ہے کہ کاتب یا ناقل کی جانب سے کتابت کی غلطی ہو، کیونکہ شاعر قادرالکلام معلوم ہو رہے ہیں، اور قادرالکلام شاعروں سے ایسی غلطی بعید ہے۔
  14. حسان خان

    فارسی شاعری زلیخا کا خاتونانِ مصر کو جمع کرنا اور ان کو یوسف علیہ السلام دکھانا - یہودی فارسی شاعر مولانا شاہین

    فارسی گو سزمینوں میں رہنے والے یہودیوں نے بھی زبانِ فارسی میں تألیفات و منظومات چھوڑی ہیں، لیکن چونکہ وہ عِبرانی رسم الخط کا استعمال کرتے تھے، اِس لیے اُن کی تحریریں وسیع مسلمان ادبی مُعاشرے کی اطلاع و رسائی سے دور رہیں تھیں، تا آنکہ بیسویں صدی میں اُن کے تعارف و تحقیق، اور اُن کی فارسی رسم الخط...
  15. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    هر آن کس که دارد هُش و رای و دین پس از مرگ بر من کند آفرین (فردوسی طوسی) جو بھی شخص عقل و فکر و دین رکھتا ہے، وہ [میری] موت کے بعد مجھ پر آفرین کرے گا۔ 'شاہنامہ' کے شاعر و مُؤلِّف حکیم ابوالقاسم فردوسی طوسی پر سلام ہو!
  16. حسان خان

    میں نے تُرکی کیوں سیکھی؟

    دیارِ آذربائجان کے قلب شہرِ تبریز سے تعلق رکھنے والے دوست ارسلان بای، جن کی مادری زبان دیگر آذربائجانیوں اور تبریزیوں کی طرح تُرکی ہے، نے مجھ سے یہ سوال پوچھا تھا: سوال: حسان بئی، سن نئجه آذربایجان تۆرکجه‌سینه علاقه تاپدېن و بو دیلی آذربایجان تۆرک‌لریندن داها یاخشې اؤیره‌نه‌بیلدین؟ من بیلمه‌دیم...
  17. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بُرقع به رُخ افکنده بَرَد ناز به باغش تا نَکهتِ گُل بیخته آید به دماغش اُس کو [اُس کا] ناز چہرے پر بُرقع ڈالے باغ میں لے جاتا ہے تاکہ گُل کی خوشبو اُس کی ناک میں چَھن کر آئے۔ × لُغت نامۂ دہخُدا نے فرہنگِ آنندراج کے توسُّط سے نقل کیا ہے کہ یہ بیت 'حُسین خالص' کی ہے۔
  18. حسان خان

    تُرکی ابیات کی لفظی تحلیل و تجزیہ

    خوبان‌ِ شهری = خُوبانِ شہر کو بیز = ہم دئمک = کہنا دئییر = وہ کہتا/کہہ رہا ہے دئییرۆخ‌ (دئییریک) = ہم کہتے/کہہ رہے ہیں ('دئییرۆخ‌' ایرانی آذربائجان کے بعض گُفتاری لہجوں کی شکل ہے۔) تارې (تانرې) = خدا ساخلاماق (ساقلاماق) = محفوظ رکھنا، محافظت کرنا، نگہ داری کرنا؛ روکے رکھنا (مُعاصر استانبولی...
  19. حسان خان

    تُرکی بیت: https://www.urduweb.org/mehfil/posts/2029447/

    تُرکی بیت: https://www.urduweb.org/mehfil/posts/2029447/
Top