نتائج تلاش

  1. حسان خان

    تبریز کے ایک سنیما میں ایران-ہسپانیہ فٹبال مقابلے کا تماشا (ایرانی آذربائجان)

    شہرِ تبریز کے سنیمائے ستارہ باران میں ایران اور ہسپانیہ کا فٹبال مقابلہ براہِ راست دکھایا گیا۔ عکاس: محمد حُسین عبداللہ زادہ تاریخ: ۳۱ خُرداد ۱۳۹۷هش/۲۱ جون ۲۰۱۸ء مأخذ ختم شد!
  2. حسان خان

    محمد فضولی بغدادی کے چند تُرکی اشعار

    نه مشکل درد اۏلورسا بولونور عالَم‌ده درمانې نه مشکل درد ایمیش عشقین که درمان ائیله‌مک اۏلماز (محمد فضولی بغدادی) جس قدر بھی مشکل درد ہو، عالَم میں اُس کا علاج مل جاتا ہے۔۔۔ [لیکن] تمہارا عشق کیسا مشکل درد تھا کہ [اُس کا] علاج کرنا ممکن نہیں ہے۔ جمہوریۂ آذربائجان کے لاطینی رسم الخط میں: Nə...
  3. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    قفقازی آذربائجانی ادیب فریدون بیگ کؤچرلی اپنی کتاب 'آذربایجان ادبیاتې' (ادبیاتِ آذربائجان)، جو اُن کی وفات کے بعد ۱۹۲۵ء میں استانبول سے شائع ہوئی تھی، کی جلدِ اول میں لکھتے ہیں: "گذشتہ زمانوں میں شوکت و قوت کی مالک دولتِ ایران نے مُدّتِ مدید تک تمام ولایتِ آذربائجان پر مِلکیت و حکمرانی کی ہے۔...
  4. حسان خان

    متفرق ترکی ابیات و اشعار

    خوبان‌ِ شهری بیز دئییرۆخ‌ تارې ساخلاسېن‌ منظورېمېز بودور کی بیزیم‌ یارې ساخلاسېن‌ (راجی تبریزی) [یہ جو] ہم کہتے ہیں کہ خُوبانِ شہر کو خدا محفوظ رکھے، [تو اِس سے] ہمارا مقصد یہ ہے کہ: [خدا] ہمارے یار کو محفوظ رکھے۔ Xubani-şəhri biz deyirüx Tarı saxlasın Mənzurımız budur ki bizim yarı saxlasın ×...
  5. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بینِ دو دل - بینِ دو سیّارهٔ شور و جنون در فضایِ شوق پروازِ محبت یاد باد (لایق شیرعلی) اُس وقت کی یاد بخیر کہ جب دو دِلوں کے درمیان، [یعنی] شور و جنون کے دو سیّاروں کے درمیان فضائے شوق میں محبّت پرواز کرتی تھی!
  6. حسان خان

    فارسی مصرع: https://www.urduweb.org/mehfil/posts/2029278/

    فارسی مصرع: https://www.urduweb.org/mehfil/posts/2029278/
  7. حسان خان

    "اے عشقِ جہاں آرا، تم مجھے زندہ رکھو گے۔۔۔" (لائق شیرعلی)

    "اے عشقِ جہاں آرا، تم مجھے زندہ رکھو گے۔۔۔" (لائق شیرعلی)
  8. حسان خان

    تُرکی مصرع: https://www.urduweb.org/mehfil/posts/2027742/

    تُرکی مصرع: https://www.urduweb.org/mehfil/posts/2027742/
  9. حسان خان

    " بے وقت آنے والی اجل سے کس نے نجات پائی ہے؟" (خیرالله کریموف)

    " بے وقت آنے والی اجل سے کس نے نجات پائی ہے؟" (خیرالله کریموف)
  10. حسان خان

    متفرق ترکی ابیات و اشعار

    شہریار تبریزی کو مُخاطَب کر کے کہا گیا ایک بند: سن فارسی شئعرینده، مکتب یاراتدون؛ غزل‌ده اوجا بیر، مقاما چاتدون، شئعرین ایلاهه‌سین، تخته چېخاتدون، چولقادې شؤهرتۆن بۆتۆن ایرانې؛ نه تکجه ایرانې، بلکی دۆنیانې؛ (حُسین‌قُلی کاتبی 'جۏشغون') تم نے فارسی شاعری میں [ایک نیا] مکتب خَلق کیا تم غزل میں ایک...
  11. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    یاد باد، آن شورِ آغازِ محبت یاد باد یاد باد، احساسِ اعجازِ محبت یاد باد (لایق شیرعلی) یاد بخیر! محبّت کے آغاز کے اُس شور و آشوب کی یاد بخیر! یاد بخیر! محبّت کے اعجاز کے احساس کی یاد بخیر!
  12. حسان خان

    متفرق ترکی ابیات و اشعار

    آرزو ائیلر کؤنۆل دل‌دار گلسین، گلمه‌دی زُلفی کافر، گؤزلری خون‌خوار گلسین، گلمه‌دی (عباس‌قُلی آقا باکېخانۏف 'قُدسی') [میرا] دل آرزو کرتا ہے کہ دلدار آ جائے، [لیکن] نہ آیا۔۔۔ [میرا دل آرزو کرتا ہے کہ] کافر زُلف اور خوں خوار چشموں والا [محبوب] آ جائے، [لیکن] نہ آیا۔ Arizu eylər könül dildar...
  13. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    دلم روزی اگر از دردِ شعر و عشق می‌میرد الا، عشقِ جهان‌آرا، مرا تو زنده خواهی داشت (لایق شیرعلی) میرا دل اگر[چہ] ایک روز شاعری و عشق کے درد سے مر جائے گا، [لیکن] اے عشقِ جہاں آرا، تم مجھے زندہ رکھو گے۔
  14. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    (دوبیتی) نمی‌گویم مرا دور از گُنه دار، و یا جانِ مرا دور از قدح دار. مرا از دُشمنان باکی نباشد، خداوندا، مرا از من نگه دار! (لایق شیرعلی) میں نہیں کہتا کہ مجھے گُناہ سے دور رکھو، یا میری جان کو پیالۂ [شراب] سے دور رکھو۔ مجھے دُشمنوں سے کوئی خوف نہیں ہے، اے خداوند، مجھ کو مجھ سے محفوظ رکھو!
  15. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    تاجکستانی شاعر کریم رحیم ایک بیت میں زبانِ فارسی کو مُخاطَب کرتے ہوئے کہتے ہیں: تا به جان باشد رمق یا که نفَس ما برایِ رونقت کوشیم و بس (کریم رحیم) [اے زبانِ فارسی!] جب تک ہماری جان میں رمَق یا نفَس ہے، ہم تمہاری رونق و ترقّی کے لیے کوشش کریں گے اور بس!
  16. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    (رباعی) تا چند تو با گذشتگان می‌نازی، با رودکی و به حافظِ شیرازی؟ وقت است سرِ منبرِ آزادِ سُخن خیّامِ دگر، حافظِ دیگر سازی! (لایق شیرعلی) کب تک تم گُذشتگاں پر ناز کرو گے؟۔۔۔ [کب تک تم] رُودکی و حافظ شیرازی پر [ناز کرو گے]؟۔۔۔ وقت [آ گیا] ہے کہ تم سُخن کے مِنبرِ آزاد پر ایک دیگر خیّام اور ایک...
  17. حسان خان

    فارسی شاعر شیخ یعقوب صرفی کشمیری کا تعارف

    شیخ یعقوب صرف کشمیری کے سوانحِ حیات اور تألیفی کارناموں پر ایک یہ مختصر لیکن معلوماتی مضمون نظر آیا ہے: zaietaiba | اگرچہ اِس میں جو شاہ طہماسب صفوی کی شیخ یعقوب صرفی کشمیری کے ساتھ ملاقات کی حکایت درج ہے، اُس کو تاریخی واقعیت ماننے میں مجھے تأمُّل ہے۔
  18. حسان خان

    "اے شعرِ عجم! تم مجھے فردا زندہ رکھو گے۔۔۔" (تاجکستانی شاعر لائق شیرعلی)

    "اے شعرِ عجم! تم مجھے فردا زندہ رکھو گے۔۔۔" (تاجکستانی شاعر لائق شیرعلی)
Top