نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    متشابہہ الفاظ

    انشا : لکھنا، لکیر ڈالنا، کسی شے کو قائم کرنا یا قائم ہوا۔ اس میں ہمزہ نہیں ہے۔ انشا پردازی، انشائیہ (یہ ہمزہ پیدا شدہ ہے، اصل میں شامل نہیں)۔ انشا جی۔ ان شاء (اس میں ہمزہ لازم ہے، اور یہ دو لفظ ہیں: ان۔ شاء : اگر اس نے چاہا) ہم بے دھیانی میں ’’ان شاء اللہ‘‘ کو ’’انشاء اللہ‘‘ لکھ دیتے ہیں جو...
  2. محمد یعقوب آسی

    متشابہہ الفاظ

    اِسم (نام) اور اِثم (گناہ کا کام) یہ عصیان سے مختلف ہے۔ عصیان میں نافرمانی یا بغاوت کا عنصر ہوتا ہے۔ رسم: ایک تو وہی ہے جیسے رسم و رواج (یہ دونوں اسم عربی سے ہیں) ۔ رسم (رَس م) لکھنا، نقشہ یا آؤٹ لائن بنانا، کوئی بات امر طریقہ معروف ہو جانا۔ کسی امر کا رواج پا جانا۔ ۔۔ نفس (نف س ۔ ن فس) اور...
  3. محمد یعقوب آسی

    متشابہہ الفاظ

    مترادفات میں ہم اکثر لاپروائی کر جاتے ہیں۔ مثلآ: واحد، احد، فرد، فرید، تنہا (اکیلا) ان میں کچھ نہ کچھ فرق ضرور ہے۔ واحد (ایک، ایک ہی)، احد (مکمل طور پر اکیلا، انتہا کا درجہ ہے۔ قل ہو اللہ احد)۔ فرد (جو اپنی نوعیت میں کوئی انفرادی وصف یا حیثیت رکھتا ہو)، فرید (یہی وصف اگر کسی میں مستقل طور پر یا...
  4. محمد یعقوب آسی

    متشابہہ الفاظ

    ناصر (فاعل کے صرفی وزن پر) مدد کرنے والا۔ نصر (نَص ر) مدد ۔ اذا جاء نصر اللہ والفتح (سورۃ النصر)۔ اس سے ناصر، منصور وغیرہ ہیں۔ ناصری الگ ہے۔ اس سے مراد ہے (گاؤں یا قصبہ ناصرہ کا رہنے والا) حضرت عیسٰی علیہ السلام کو کہا جاتا تھا۔ عیسٰی ناصری نثر (بکھیرنا) نظم اور نثر (نث ر) اہل قلم کے لئے اجنبی...
  5. محمد یعقوب آسی

    متشابہہ الفاظ

    علم ۔۔ عَ لَم ۔۔ جھنڈا، شناخت (جیسے اسمِ علم ہوتا ہے)، قرآن کریم میں ’’پہاڑ‘‘ کے معانی میں بھی آیا ہے۔ ولہ الجوار المنشئات فی البحر کالاعلام (سورۃ الرحمٰن)۔ عِلم ۔۔ عِل م۔۔ جاننا اور اس کے مشتقات۔ اَلِم :غم۔ جس پر غم طاری ہو اس کو ملوم کہتے ہیں۔ فتلقٰی فی جہنم ملوما مدحورا (بنی اسرائیل)۔ یہ...
  6. محمد یعقوب آسی

    متشابہہ الفاظ

    جناب محمدعلم اللہ اصلاحی صاحب، جناب قیصرانی صاحب، جناب @سیدشہزادناصر صاحب۔ مترادفات، متشاکلات اور متضادات کا معاملہ بہت عجیب ہے۔ اس میں چند بنیادی باتیں ذہن میں رکھنے کی ہوتی ہیں۔ (1) کسی لفظ کی اصل ؟ (2) اس سے ملتے جلتے ہجوں یا صوتیت والے الفاظ ؟ (3) ایک ہی زبان اور بعض صورتوں میں ایک سے ہجوں...
  7. محمد یعقوب آسی

    متشابہہ الفاظ

    آداب ۔۔ ’’عاصی‘‘ کا مطلب گنہ گار نہیں ’’نافرمان‘‘ ہے۔ عصیان، معصیت، اسی سے ہیں۔ معروف روایت ہے: لا طاعۃ فی المعصیہ ۔ یعنی اللہ کی نافرمانی کا حکم نہیں مانا جائے گا۔ ’’آسی‘‘ بہت شروع کی بات ہے میں اس کو ’’آس‘‘ امید سے ماخوذ سمجھا تھا۔ بعد میں کھلا کہ اس کی اصل ’’اسوۃ‘‘ ہےطرزِ حیات اور ’’آسی‘‘ کا...
  8. محمد یعقوب آسی

    دہلی سے گورکھپور کا سفرنامہ

    اللہ جزا سے نوازے۔ یہ میں نے کیا تھا، مجھے راس نہیں آیا، پرانی بات ہے۔
  9. محمد یعقوب آسی

    دہلی سے گورکھپور کا سفرنامہ

    اتنا نہیں پتہ قیصرانی صاحب۔ دیسی سا بندہ واقع ہوا ہوں، پچھلے بیس برسوں میں بیسیوں ڈاکٹر ادل بدل ہوتے رہے، اپنا سلسلہ جاری رہا۔ ایک بار تو ایسی نوبت آئی کہ پانچ ڈاکٹروں کے نسخے یک جا ہو گئے، صبح دوپہر شام کی ملا کر کوئی پاؤ بھر گولیاں تو بنتی ہوں گی۔ اپنے فیملی فزیشن سے پوچھا کہ حضرت! مجھے...
  10. محمد یعقوب آسی

    دہلی سے گورکھپور کا سفرنامہ

    نہیں! اینجیوگرافی ہوئی تھی کبھی، پرانی بات ہے۔ حال ہی میں ایک بہت مشہور (دل کے) ڈاکٹر سے مشورہ ہوا، انہوں نے دوائیاں دی ہیں کہ جاری رکھئے۔ سو، جاری ہیں۔
  11. محمد یعقوب آسی

    دہلی سے گورکھپور کا سفرنامہ

    ۔۔ بات چیت اور بحث و مباحثہ کے بعد رات کو ہم لوگ گھومنے نکل جاتے (فعل معروف) اسٹیشن کے قریب کھوکھے میں چائے پی جاتی (فعل مجہول) ،سگریٹ والے سگریٹ کے دھوئیں کے مرغولے اڑاتے (فعل معروف) ،کچھ دیر خوش گپیاں ہوتی(فعل مجہول) اور پھر بائک اور ٹھنڈی ٹھنڈی ہواؤں کا مزہ لیتے ہوئے واپس آ جاتے (فعل...
  12. محمد یعقوب آسی

    دہلی سے گورکھپور کا سفرنامہ

    کچھ جزوی طور پر شریانوں کی بندش کا مسئلہ ہے، کچھ دل کا پمپ کہتے ہیں کمزور ہو گیا، کچھ جسمانی مشقت کی کمی بھی ہے۔ دوائیاں بھی چل رہی ہیں، خوراک تو مدت ہوئی پرہیزی ہو چکی، اب کے ’’بدپرہیزی‘‘ والا مزاج ہی نہیں رہا۔ کھانا کم اور واویلا زیادہ۔ عام طور پر معمولاتِ حیات رواں دواں ہیں۔ یہاں محفل میں...
  13. محمد یعقوب آسی

    دہلی سے گورکھپور کا سفرنامہ

    ع: پڑا ہوا ہے وہی اک معاملہ دل کا اب تو اس سے جنم جنم کا ساتھ لگتا ہے، بیس سال ہونے کو آ گئے۔ تاہم جب سے اہلیہ نے آنکھیں موند لیں (گزشتہ عیدالفطر) محسوس کچھ زیادہ کرنے لگا ہوں، اور تو کچھ نہیں! دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔
  14. محمد یعقوب آسی

    اجازت دو اگر جاناں مجھے اک عرض کرنی ہے ۔۔۔! میری پہلی نظٍم برائے اصلاح و تنقید

    اچھی کوشش ہے۔ ایک دو باتیں نوٹ فرما لیجئے میں نے آپ کے لکھے ہوئے متن میں شامل کر دی ہیں۔ بہت آداب۔
  15. محمد یعقوب آسی

    دہلی سے گورکھپور کا سفرنامہ

    جی، میں نے اسی لئے ’’محاورے‘‘ کی بات کی تھی کہ سرحد کے اِس پار اور اُس پار کے محاورے میں فرق ہے، اپنے مطابق دیکھ لیجئے۔ مزید بھی عرض کروں گا اگر ’’مزاجِ دل‘‘ مائل بہ گرانی نہ ہو گیا۔
  16. محمد یعقوب آسی

    دہلی سے گورکھپور کا سفرنامہ

    میری طبیعت کل بھی بگڑ گئی تھی، آج پھر بگڑ گئی۔ ابھی کچھ دیر پہلے سنبھلا ہوں۔ الف عین صاحب کی رائے لے لیجئے، اور محمد خلیل الرحمٰن سے بھی مشورہ کر لیجئے۔
  17. محمد یعقوب آسی

    دہلی سے گورکھپور کا سفرنامہ

    زبان و بیان کے حوالے سے ابھی بہت کچھ کہنا باقی ہے، اسلوب پر بھی بات ہو گی اور اس سفر نامے کی زیریں رَو پر بھی۔ ان شاء اللہ۔ خلائی رابطہ بار بار ٹوٹ رہا ہے۔
  18. محمد یعقوب آسی

    دہلی سے گورکھپور کا سفرنامہ

    لیکن لطف کی خاطر ہم نے ہامی بھر لی اور یہ سوچتے ہوئے کہ ۶؍ بجے شام کو ٹرین ہے۔ ۔۔ ہامی یا حامی ۔۔ اعجاز عبید صاحب سے پوچھ لیجئے اور ان پر اعتماد کیجئے۔ ۔۔ اوپر کہا کہ لکھنئو کا سفر مجبوری کی وجہ سے قبول کیا، اور یہاں لطف کی خاطر؟ ایسے تضادات اور بھی ہیں۔ کہ ۶؍ بجے شام کو ٹرین ہے۔ یہ آپ کا...
  19. محمد یعقوب آسی

    دہلی سے گورکھپور کا سفرنامہ

    ۔۔ الفاظ کے ضیاع سے گریز کیجئے۔ چنانچہ ہم بہت سی یادگار خوشیوں کو سمیٹتے ہوئے واپسی کی خاطر اپنے پسندیدہ شہر دلی کے لئے رخت سفر باندھنے پر مجبور ہوئے۔ یہاں مجبور کا محل اگر ہے بھی تو درست طور پر بیان نہیں ہوا۔ جملے چھوٹے رکھئے، اس سے آسانی ہوتی ہے۔
  20. محمد یعقوب آسی

    دہلی سے گورکھپور کا سفرنامہ

    ۔۔۔۔ کسی شئے کا غم ۔۔۔ ہجے درست کر لیجئے ۔ شَے (چیز)، مَے (شراب)، ہَے (ہونا سے فعل حال)، کَے (کتنا، کتنے)، قَے (الٹی)، نَے (بانسری) ۔۔ ان میں سے کسی میں ہمزہ نہیں ہے۔ ان سے کوئی ترکیب اصافی توصیفی بنانے میں ہمزہ شامل ہوتا ہے اور اس کا مقام اصولی طور پر "ے" کے بعد ہے۔ شَےء عجیب (عجیب چیز)، مَےء...
Top